Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کا کالم : کھایا پیا کچھ نہیں ، گلاس توڑا بارہ آنہ
کالم

وسعت اللہ خان کا کالم : کھایا پیا کچھ نہیں ، گلاس توڑا بارہ آنہ

ایڈیٹرستمبر 6, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کوئٹہ میں خود کش حملے میں چار ایف سی اہلکار جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہو گئے۔کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان نے ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ایک ماہ میں کوئٹہ میں یہ دوسرا دھماکہ ہے۔ جبکہ خیبر پختونخوا کے افغان سرحد سے جڑے سابق قبائلی اضلاع میں بھی گذشتہ ماہ سے ٹی ٹی پی کی پرتشدد سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے اس عالمی یقین دہانی کے باوجود کہ ان کی سرزمین دیگر ممالک کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال نہیں ہو گی، کالعدم ٹی ٹی پی کو کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد ایک نیا حوصلہ ملا ہے۔ ٹی ٹی پی افغان طالبان کو استاد کا درجہ دیتی ہے اور ملا عمر سے ملا ہیبت اللہ تک افغان طالبان کے ہر امیر کی بیعت کا اعلان بھی کرتی آئی ہے۔
افغان طالبان نے آج تک ٹی ٹی پی سے سیاسی لاتعلقی کا کوئی اعلان نہیں کیا اور نہ ہی ٹی ٹی پی کی پاکستان میں ہونے والے کسی بڑی واردات پر طالبان قیادت کی جانب سے کوئی حرفِ مذمت کبھی سنا گیا۔پاکستان کے نقطہ نظر سے دوسرا بڑا خطرہ دولتِ اسلامیہ خراسان (داعش) کی جانب سے ہے ۔وزیرِ داخلہ شیخ رشید بھی کہہ رہے کہ افعانستان میں اپنے کٹر نظریاتی دشمن طالبان کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد داعش کے حامی چمن کے راستے بلوچستان میں داخل ہو رہے ہیں۔
فی الحال افغان طالبان کو پاکستان، ایران، روس اور چین کی جانب سے اعلانیہ و غیر اعلانیہ حمایت میسر ہے اور افغانستان کی شمالی سرحد سے لگے وسطی ایشیائی ممالک بھی ماضی کے برعکس طالبان مخالف ازبک و تاجک جنگجو سرداروں اور قبائلی رہنماؤں کے بارے میں اس وقت غیر جانبداری کا مظاہرہ ہو رہا ہے۔اس رویے کے پیچھے مذکورہ ممالک کی یہ امید ہے کہ چند ماہ کے دوران جب افغانستان پر طالبان کی انتظامی گرفت مضبوط ہو جائے گی اور وہ ایک مسلح ملیشیا کی زہنی کیفیت سے نکل کر ایک برسرِ اقتدار جماعت کی طرح سوچنا شروع کر دیں گے تو شاید وہ اپنے اس وعدے کو عملی جامہ پہنا سکیں کہ ان کی سرزمین ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔
لیکن یہ ہنی مون پیریڈ زیادہ سے زیادہ چھ ماہ چل سکتا ہے۔ اس کے بعد ہمسائے طالبان کی گورنننس اور ریاست پر ان کی انتظامی گرفت کے بارے میں پہلے زیرِ لب اور پھر اعلانیہ سوال اٹھانا شروع کر دیں گے۔اگر آنے والے دنوں میں پاکستان کی سرزمین پر دہشت گرد کارروائیاں کم ہونے کے بجائے اور بڑھ جاتی ہیں تو پھر پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کو بھی ہر حلقے کی جانب سے اس سوال کا سامنا کرنا پڑے گا کہ طالبان کی اس بابت یقین دہانیوں پر کس بنیاد پر یقین کیا گیا اور اب افغانستان کی طالبانی حکومت سے قومی سلامتی کے تناظر میں کیسا سفارتی رویہ رکھا جائے گا؟ پپی جپھی والا یا پھر عملیت پسندی والا؟
اور پھر یہ سوال بھی اٹھے گا کہ پاک افغان سرحد پر جو مہنگی حفاظتی دیوار اٹھائی گئی اس کا کتنا فائدہ پہنچ رہا ہے؟ اب تو افغانستان میں بھارتی ادارے را اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کا پتہ بھی گول ہو گیا۔ چنانچہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بالخصوص اور باقی پاکستان میں بالعموم ممکنہ نئی وارداتوں کا الزام اب کس پر ڈالا جائے گا اور کیا نویلی تاویل پیش کی جائے گی؟
یہ وہ چیلنج ہیں جن کا نئے افغانستان اور تقریباً نئے پاکستان کو ابھی سے سامنا ہے۔ یا تو الزامیہ دھجیاں منڈھنے کے لیے تازہ بکرا تلاش کیجئے یا پھر اپنی پالیسیوں پر ایک بار پھر عملی نگاہ ڈالیے۔ورنہ دونوں جانب لوگ مرتے ہی رہیں گے اور کابل اور اسلام آباد مجرموں کو تلاش کرنے اور کیفرِ کردار تک پہنچانے کے نام پر گیہوں سے زیادہ گھن پیستے رہیں گے اور ہر واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے رہیں گے اور مرنے والوں کے غم میں برابر کے شریک ہوتے رہیں گے۔
مشہور محاورہ ہے ’کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنہ‘۔ اس کا مطلب گذشتہ چالیس برس میں جتنا پاکستانی عوام کو پتہ چل گیا ہے شاید خواص کو اس سمجھ تک پہنچنے میں اور چالیس برس لگیں۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپی ڈی ایم ابہام کا شکارہے،عوام کوالطاف حسین اور اشرف غنی ماڈل سیاست منظور نہیں۔بلاول بھٹو زرداری
Next Article لالہ ناصر محمودکا اختصاریہ :وطن پر جوانیاں لٹانے والوں کو قوم کو سلام!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم

جون 26, 2026

اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار

جون 26, 2026

مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم

جون 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.