Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس: طالبان کی شرکت کا امکان کم ہوگیا
اہم خبریں

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس: طالبان کی شرکت کا امکان کم ہوگیا

ایڈیٹرستمبر 23, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
www.girdopesh.com unitednations
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اقوام متحدہ: سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانستان کے نئے طالبان حکمرانوں کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن میں اپنے ملک سے متعلق بات کرنے یا اس کی نمائندگی کرنے کا امکان نہیں ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابقہ افغان حکومت کے نمائندے اقوام متحدہ میں اب بھی افغان مشن پر موجود ہیں۔منگل کو انہوں نے اس سیشن میں شرکت کی جس سے امریکی صدر جو بائیڈن نے خطاب کیا تھا۔
ایک سفارتی ذریعے نے بتایا کہ وہ اس مشن پر اپنی موجودگی برقرار رکھیں گے جب تک کہ کمیٹی کوئی فیصلہ نہیں لیتی۔15 ستمبر کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو افغان سفیرغلام اسحاق زئی کی جانب سے ایک مراسلہ وصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اور ان کی ٹیم کے دیگر اراکین اقوام متحدہ کے اجلاس میں افغانستان کی نمائندگی کریں گے۔20 ستمبر کو طالبان کے زیر کنٹرول افغان وزارت خارجہ نے انتونیو گوتریس کو ایک پیغام ارسال کیا جس میں موجودہ یو این جی اے میں شرکت کی درخواست کی گئی۔
ایک طالبان رہنما امیر خان متقی نے نئے افغان وزیر خارجہ کے طور پر اس مراسلے پر دستخط کیے۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں مراسلوں موصول ہونے کی تصدیق کی۔
امیر خان متقی نے مراسلے میں کہا کہ سابق افغان صدر اشرف غنی کو 15 اگست کو ’بے دخل‘ کیا گیا اور اس وجہ سے ان کے ایلچی اب افغانستان کی نمائندگی نہیں کریں گے۔تاہم 27 ستمبر تک طالبان کو جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے جگہ ملنے کا امکان نہیں ہے۔
ڈان سے بات کرنے والے ذرائع نے بتایا کہ اس طرح کے فیصلے کرنی والی جنرل اسمبلی کی 9 رکنی کمیٹی کا 27 ستمبر سے پہلے ملنے کا امکان نہیں ہے۔
تاہم ذرائع نے تصدیق کی کہ سیکریٹری جنرل کے دفتر نے مالدیپ کے جنرل اسمبلی کے صدرعبداللہ شاہد سے مشاورت کے بعد دونوں مراسلے کمیٹی کو ارسال کردیے ہیں۔کمیٹی کے موجودہ اراکین میں امریکا، روس، چین، بہاماس، بھوٹان، چلی، نمیبیا، سیرالیون اور سویڈن شامل ہیں۔
واشنگٹن میں سفارتی ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ امریکا طالبان کی اقوام متحدہ میں جائز افغان حکومت کے طور پر شمولیت کی درخواست کی توثیق کرنے میں جلدی بازی کا مظاہر نہیں کررہا۔مختلف امریکی ذرائع ابلاغ کے ذرائع سے بات کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیداروں نے کہا کہ وہ طالبان کی درخواست سے متعلق باخبر ہیں لیکن مشاورت کے عمل میں کچھ وقت درکار ہے۔
جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طالبان کا نمائندہ 27 ستمبر کو یو این جی اے سے خطاب نہیں کرے گا۔تاہم ایک امکان یہ ہے کہ افغانستان کے موجودہ سفیر کو سیشن سے خطاب کرنے کی اجازت نہ دی جائے کیونکہ وہ سابقہ حکومت کی نمائندگی کررہے ہیں اور اس کے وسیع پیمانے پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔لیکن سابق افغان حکومت کو اقوام متحدہ میں اب بھی حمایت حاصل ہے اور بظاہر بھارت اس مہم کی قیادت کر رہا ہے۔
کسی طالبان رہنما کو جنرل اسمبلی سے خطاب کی اجازت دینا اقوام متحدہ کی جانب سے کابل میں نئے انتظام کو تسلیم کرنے سے تعبیر کیا جائے گا اور اقوام متحدہ ابھی تک ایسا کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

( بشکریہ : روزنامہ ڈان )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم:ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس کے کچھ ٹریڈ سیکرٹ
Next Article جبار مفتی کا کالم:گھاٹے کا سودا؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان نے سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت کر دی

نومبر 18, 2025

جنرل اسمبلی کے لیے وزیر اعظم کی تقریر اسرائیل نواز شمع جونیجو سے کس نے لکھوائی ؟ حامد میر کا کالم

ستمبر 29, 2025

اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی گمراہ کن باتیں : سیدمجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 24, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.