Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»بلوچ سینیٹر عثمان کاکڑ کی پراسرار موت، رشتہ داروں نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
اہم خبریں

بلوچ سینیٹر عثمان کاکڑ کی پراسرار موت، رشتہ داروں نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

ایڈیٹرجون 22, 20214 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
usman kakarr
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی :عملی سیاست میں قدم رکھنے کے بعد ہر آمریت کے خلاف ہمیشہ پیش پیش رہنے والے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر محمد عثمان کاکڑ پیر کے روز کراچی میں وفات پا گئے۔ ان کی عمر 60 سال تھی۔عثمان کاکڑ کے قریبی رشتہ داروں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی موت طبعی نہیں ہے۔ انھوں نے ان کی موت کی وجوہات کے بارے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے ان کی وفات پر سات روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
افغانستان کے صدارتی محل سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر اشرف غنی نے عثمان کاکڑ کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ‘عثمان خان کاکڑ افغان سرزمین کے زیرک سیاست دان اور امن کے خواہاں تھے۔ وہ افغان امن عمل کے حمایتی اور افغانستان میں بیرونی مداخلت کے سخت مخالف تھے۔
’عثمان خان کاکڑ ہر قسم کے تشدد، ظلم اور جبر کے خلاف اپنے مظلوم اور محکوم عوام کی آواز تھے اور ان کی موت افغان سرزمین اور عوام کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔ افغان حکومت اور عوام کی جانب سے ہم پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور ان کے خاندان کے غم میں شریک ہیں۔‘
عثمان کاکڑ کو 17 جون کو شہباز ٹاﺅن میں واقع ان کے گھر سے بے ہوشی کی حالت میں ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اس وقت محمود خان اچکزئی نے بی بی سی کےخدائے نور ناصر کو بتایا تھا کہ انھیں گھر پر اچانک دورہ پڑا ہے جس کے باعث وہ گرے اور ان کے سر پر چوٹ آئی۔ تب سے لے کر آج تک اس حوالے سے پارٹی کا مؤقف بھی یہی رہا ہے۔
تاہم ان کے قریبی رشتہ دار اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری محمد یوسف خان کاکڑ نے فون پر بی بی سی کو بتایا کہ گھر میں بے ہوش ہونے سے پہلے عثمان کاکڑ صحت مند تھے۔انھوں نے کہا کہ عثمان کاکڑ 17 جون کی سہ پہر تین بجے جناح روڈ پر واقع پشتونخوامیپ پارٹی کے دفتر سے گھر گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ جو ذاتی محافظ تھا وہ عثمان کاکڑ کے گھر پہنچنے کے بعد واپس پارٹی کے دفتر آیا تھا۔
خیال رہے کہ عثمان کاکڑ کو بے ہوشی کی حالت میں کوئٹہ کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ان کے دماغ کا آپریشن کیا تھا لیکن وہ ہوش میں نہیں آئے تھے۔ انھیں بعد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت نے علاج کے لیے کراچی منتقل کیا تھا۔
عثمان کاکڑ ایک عوامی سیاسی رہنما تھے یہی وجہ ہے کہ نہ صرف کوئٹہ میں ہسپتال کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد موجود رہی بلکہ کراچی کے جس نجی ہسپتال میں وہ زیر علاج تھے اس ہسپتال کے باہر بھی پشتونخوامیپ کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔جب ان کے رشتہ دار یوسف خان کاکڑ نے کراچی میں ان کے موت کا اعلان کیا تو ہسپتال کے باہر کارکن زار و قطار رونے لگے۔ اسی طرح کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی ان کی موت کی خبر سن کر لوگ رنجیدہ ہوئے۔
پشتونخوا میپ کے رہنما یوسف خان کاکڑ نے کہا کہ عثمان کاکڑ ایک بہادر سیاسی کارکن اور رہنما تھے۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ جس چیز کو غلط سمجھتے تھے ببانگ دہل اس کو غلط کہتے تھے اور جو لوگ اس غلط کام کے پیچھے تھے وہ ان کا نام بھی لیتے تھے جن میں خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے نام بھی ہوتے تھے۔انھوں نے ان کی بے ہوشی کے بعد سینیٹ میں ان کے خطاب کے حوالے سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے یہ واضح طور پر کہا تھا کہ انھیں دھمکیاں مل رہی ہیں۔
خیال رہے کہ اس ویڈیو میں عثمان کاکڑ نے چیئرمین سینیٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘میں ایک ذاتی بات کرنا چاہتا ہوں جو میں نے چھ سال میں نہیں کی۔’ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم پر دباﺅ ڈالا جا رہا ہے کہ ہم جمہوریت اور اپنے نظریات سے دستبردار ہو جائیں، قوموں کی بات کرنا چھوڑ دیں، پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرنا چھوڑ دیں اور جو غیر جمہوری قوتیں ہیں ان پر تنقید کرنا بند کر دیں۔’
عثمان کاکڑ نے کہا تھا ‘مجھے یہ اشارے اور پیغامات مل رہے ہیں لیکن میں یہ نہیں کر سکتا ہوں۔ مجھے کچھ ہوا، میرے بچوں کو کچھ ہوا اور میرے خاندان کو کچھ ہوا تو کوئی پرواہ نہیں کیونکہ مجھے میرے نظریات، جمہوریت، میری قوم اور پارلیمنٹ کی بالادستی زیادہ عزیز۔ لیکن میں یہ ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ مجھے یا میرے خاندان کو اگر کچھ ہوا تو اس کے ذمہ داری دو انٹیلجینس ادارے ہوں گے، میں یہ اس لیے ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں تاکہ یہ گم کھاتے میں نہ جائے۔’
یوسف خان کاکڑ کا کہنا تھا کہ جس وقت عثمان کاکڑ گھر میں تھے تو ان کے گھر میں ان کی ایک 11 سالہ بچی اور ایک خاتون کے سوا کوئی اور نہیں تھا۔انھوں نے بتایا کہ عثمان کاکڑ گھر کے نچلے حصے میں تھے اور بچی بھی اس حصے میں تھی جبکہ خاتون اوپر والی منزل پر تھی۔ یوسف خان کاکڑ نے بتایا کہ عثمان کاکڑ اپنے گھر کے ایک کمرے میں آرام کرنے گئے تو ان کی بچی ان کے پاس موجود نہیں تھی۔انھوں نے دعوی کیا کہ اس دوران باہر سے گھر کے اندر داخل ہونے والے لوگوں نے ان پر حملہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عثمان کاکڑ کی موت طبعی نہیں ہے بلکہ عثمان کاکڑ نے سینیٹ میں اپنے خطاب میں کہا تھا کہ اگر انھیں جو کچھ ہوا اس کے ذمہ دار انٹیلیجینس کے دو ادارے ہوں گے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ عثمان کاکڑ کی موت کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کی جائیں۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں ان کے لیے ‘شہید’ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

انتقال
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمحمد حنیف کا وی لاگ : 1947 ء والی لوٹ مار کب ختم ہو گی ؟
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ اسامہ بن لادن شہید ہے یا مجرم ۔۔پاکستان کا سرکاری مؤقف کیا ہے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سابق گورنر پنجاب سردارذوالفقار کھوسہ انتقال کر گئے

اپریل 10, 2026

سابق صوبائی مشیر راؤ انیس الرحمان انتقال کر گئے

مارچ 20, 2026

نام ور نعت گو اور مزاحیہ شاعر سید سلمان گیلانی انتقال کر گئے

فروری 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.