Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»عثمان مرزا کیس: متاثرہ لڑکی کے منحرف ہونے کے بعد حکومت کا مقدمے کی پیروی کا اعلان
اہم خبریں

عثمان مرزا کیس: متاثرہ لڑکی کے منحرف ہونے کے بعد حکومت کا مقدمے کی پیروی کا اعلان

ایڈیٹرجنوری 13, 20223 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
usman mirza harasment case
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون و انصاف ملیکہ بخاری نے کہا ہے کہ عثمان مرزا کیس کو منطقی انجام تک پہنچانا حکومت اور پولیس کی ذمہ داری ہے، اگلی پیشی میں ٹھوس شواہد پیش کیے جائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور پارلیمانی سیکریٹری ملیکہ بخاری نے عثمان مرزا کی جانب سے خاتون اور مرد کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کی پیروی کرنے کا اعلان کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عثمان مرزا کیس میں متاثرہ کی گواہی سے متعلق حالیہ پیش رفت سے قطع نظر ریاست استغاثہ کی پیروی کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ناقابل تردید ویڈیو اور فرانزک شواہد ریکارڈ میں موجود ہیں کسی بھی عورت کو ہراساں اور بے لباس کرنے والے کو قانون کی پوری طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف ملیکہ علی بخاری نے وزیر قانون فروغ نسیم کی زیر صدارت اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا کہ اجلاس میں کیس پر تفصیلی بحث ہوئی، عثمان مرزا کیس کو منطقی انجام تک پہنچانا حکومت وقت اور پولیس کی ذمہ داری ہے اور آئندہ پیشی پر تمام ثبوت عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ لڑکی اور لڑکے کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، خواتین کو ہراساں کرنے والے کو ہر صورت قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات ہیں کہ خواتین سے زیادتی اور ہراساں کرنے کے کیسز کی ریاست خود پیروی کرے۔
ملیکہ بخاری نے کہا کہ ریاست تمام متاثرہ خواتین اور بچوں کے ساتھ کھڑی ہے، خواتین اور بچوں سے زیادتی کے مرتکب مجرم کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
عثمان مرزا کیس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس کیس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانا حکومت وقت اور پولیس کی ذمہ داری ہے۔
ملیکہ بخاری نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ متاثرین کو پورا انصاف ملے اور مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے، ہمارے پاس فوٹو گرامیٹری ثبوت موجود ہیں جنہیں آئندہ پیشی پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں جوڑے کو ہراساں کرنے کے کیس میں متاثرہ لڑکی اپنی بیان سے منحرف ہوگئی تھی اور اس نے کہا تھا کہ وہ کیس کی پیروی کرنا نہیں چاہتی ہیں۔
کیس میں نامزدعثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان کو ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ متاثرہ لڑکا اور لڑکی سماعت کے آغاز میں عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
متاثرہ جوڑے کے وکیل حسن جاویدشورش نے وقت مانگ لیا اور بعد ازاں متاثرہ فریق عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل شیرافضل نے متاثرہ لڑکی کے بیانات پر جرح کی، اس قبل متاثرہ لڑکی نے16 جولائی 2021 کو اڈیالہ جیل میں ملزمان کو شناخت کر لیا تھا۔
متاثرہ لڑکی نے عدالت میں بتایا کہ پولیس والے مختلف اوقات میں سادہ کاغذوں پر میرے دستخط اور انگوٹھے لگواتے رہے، میں کسی بھی ملزم کو نہیں جانتی اور نہ کیس کی پیروی کرنا چاہتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کو بھی تاوان کی رقم ادا نہیں کی اور نہ کسی ملزم نے ان سے زیادتی کی کوشش کی۔
ملزم ریحان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان سمیت دیگر ملزمان کو مجھے تھانہ میں دکھایا گیا تھا، ریحان سمیت کسی بھی ملزم نے زیادتی کی کوشش نہیں کی۔
عدالت نے متاثرہ لڑکی کے بیان پر مزید وکلا کی جرح کے لیے 18 جنوری کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی۔
جولائی 2021 کے اوائل میں اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون اور ایک مرد کو تشدد کا نشانہ بنانے اور برہنہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔پولیس کی جانب سے 6 جولائی کو درج ہونے والی ایف آئی آر میں بتایا گیا تھا کہ واقعہ گولڑہ پولیس تھانے کی حدود میں سیکٹر ای-11/2 کی ایک عمارت میں پیش آیا جس کا مقدمہ سب انسپکٹر کی شکایت پر درج کیا گیا تھا۔
مذکورہ مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 354-اے (خاتون کی عصمت دری کی نیت سے حملہ یا مجرمانہ جبر کرنا)، دفعہ 506 (تخویف مجرمانہ سزا)، دفعہ 341 (مزاحمت بیجا کی سزا) اور دفعہ 509 (جنسی ہراسانی) کے تحت درج کیا گیا۔
عہدیداروں نے بتایا تھا کہ ملزمان کے موبائل فون سے اسی طرح کی متعدد ویڈیوز برآمد ہوئیں اور ان کی نشاندہی کے لیے ان سے جانچ کی جارہی ہے جو زیادتی کا نشانہ بنے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش اور موبائل فون سے حاصل کردہ ویڈیوز سے معلوم ہوا ہے کہ یہ اس علاقے کا پہلا واقعہ نہیں تھا۔انہوں نے بتایا تھا کہ ان واقعات میں سے چند پولیس کے علم میں آئے تھے تاہم کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
عہدیداروں نے بتایا تھا کہ ملزمان کا طریقہ کار ظاہر کرتا ہے کہ یہ منظم جرم تھا، ملزمان پراپرٹی اور کار ڈیلر ہیں اور انہوں نے علاقے میں فلیٹ خرید رکھا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان یہ فلیٹ ایک روز یا مختصر سے وقت کے لیے بھی کرایے پر دیتے تھے اور پھر فلیٹ کرایے پر لینے والے جوڑوں کو نشانہ بناتے اور ان کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے ساتھ ان کی ویڈیوز بھی بناتے تھے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ مذکورہ جوڑے نے شادی کرلی ہے اور پولیس حکام نے جوڑے کو تحفظ کی یقین دہانی کروائی جس پر جوڑے نے کیس میں مدعی بننے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے یہ اعلان ایک خاتون اے ایس پی اور دیگر پولیس افسران کے ہمراہ ان سے ملاقات کے بعد کیا تھا جبکہ پولیس عہدیداروں نے جوڑے کو یقین دلایا تھا کہ انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ جوڑے نے اس معاملے میں شکایت کنندہ بننے پر اتفاق کیا ہے۔

( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسلام آباد جنسی ہراسانی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشہزادہ اینڈریو کو جنسی حملے کے الزامات کا سامنا کرنا ہوگا: امریکی جج کا فیصلہ
Next Article کرکٹر یاسر شاہ ریپ کیس سے بری : ملوث دوست کمرہ عدالت سے فرار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ

اپریل 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اپریل 28, 2026
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 28, 2026
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.