Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جنوری 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • توجہ کا باعث بنا عشرت فاطمہ کا پیغام :حقیقت کیا ہے ؟ ۔۔ ۔ نصرت جاوید کا کالم
  • بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا
  • محسن نقوی: رومانوی شاعر اور ذاکر کی ہمہ جہت شخصیت : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ
  • ٹال مٹول ختم ، ملتانی اب ٹال زون کو نہیں ٹال سکیں گے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • سعید مہدی کی گواہی : جب بھٹو نے ضیاء کے نام معافی نامہ لکھنے سے انکار کیا : حامد میر کا کالم
  • امریکہ نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا روک دیا
  • جمہوریت سے ناخوش امریکہ کی اگلی چال کیا ہو گی ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • طاقت کا کھیل ۔۔’’ فلسطین میں بچے بڑے نہیں ہوتے : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • آتش فشاں کے دہانے پر ایران ،رضا شاہ اور فرح دیبا کا تذکرہ : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • ایرانی حکومت کے دن گنے جا چکے : جرمنی : ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی : رائٹرز
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وجاہت مسعودکاکالم:خطرناک (1974) کے مکالمے …
کالم

وجاہت مسعودکاکالم:خطرناک (1974) کے مکالمے …

رضی الدین رضیستمبر 3, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

1974ء کا برس ہماری قومی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوا۔ اس سال 22 سے 24 فروری تک لاہور میں اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد ہوئی۔ لاہور کی بادشاہی مسجد میں اسلامی سربراہان نے نمازِ جمعہ ادا کی۔ اسلامیانِ پاکستان نے مسلم امہ کی قیادت کے لئے دیدہ و دل فرش راہ کر دیے۔ کانفرنس کے آغاز سے قبل وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے بنگلہ دیش کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ گویا پاکستان رسمی طور پر مشرقی پاکستان سے دست بردار ہو گیا۔ کچھ کینہ صفت افراد کہتے ہیں کہ اسلامی کانفرنس کا یہ میلہ دراصل بنگلا دیش کو تسلیم کرنے کیلئے ہی سجایا گیا تھا۔، مولانا کوثر نیازی تو یہ بھی کہتے تھے کہ شیخ مجیب الرحمٰن کے استقبال کے لئے بڑی تعداد میں بنگلا دیش کے پرچم پہلے سے تیار کر کے لاہور میں ایک محفوظ مقام پر رکھے تھے۔ تاہم ان فروعی معاملات سے صرفِ نظر کرتے ہوئے محبانِ ملت کو یہ دیکھنا چاہئے کہ اس کانفرنس سے بھٹو صاحب عالم اسلام کے متفقہ عظیم رہنما کے طور پر ابھرے۔ بعد ازاں یہ اعزاز جنرل ضیاالحق کو نصیب ہوا جنہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر سے پہلے پاکستان ٹیلی وژن سے تلاوت نشر کروا کے فرزندانِ توحید کے سر بلند کر دیے۔ اختر وقار عظیم نے ’ہم بھی وہیں موجود تھے‘ کے عنوان سے اپنی یادداشتوں میں لکھا ہے کہ ’تقریر سے پہلے اظہرلودھی نے اعلان کیا کہ کچھ دیر بعد صدر پاکستان جنرل ضیاالحق خطاب فرمائیں گے۔ ان کی تقریرسے پہلے تلاوت کلام پاک سنیے، قاری شاکر قاسمی نے تلاوت کی، پھر قرآنی آیات کا ترجمہ سنایا۔ دیکھنے والے یہ سمجھے کہ صدرنے کانفرنس ہال سے تلاوت کلام پاک سنانے کا خصوصی انتظام کیا ہے، قرأت کے دوران ہال میں بیٹھے مندوبین کی تصویریں بھی دکھائی جاتی رہیں تاکہ محسوس ہوکہ وہ تلاوت کلام پاک سن رہے ہیں حالانکہ وہ اس وقت صدرپاکستان سے پہلے بولنے والے مقررکی تقریرسن رہے تھے۔ حقیقت یہ ہے کہ اظہرلودھی کی اناؤنسمنٹ اور قاری صاحب کی تلاوت اقوامِ متحدہ کے ہال سے منسلک ایک اسٹوڈیو سے کی گئی تھی‘۔ مگر یہ تو ہم بھٹک کر اکتوبر 1980میں نکل گئے۔ ذکر تو 1974 کے تاریخی برس کا تھا۔
دراصل عالمِ اسلام کی قیادت کے تصور ہی میں ایسی کشش ہے کہ قلم کی پرواز سنبھالے نہیں سنبھلتی۔ خصوصاً ان دنوں جب عمران خان کی صورت میں عالم اسلام کا ایک اور عظیم رہنما منظر عام پر ابھر رہا ہے۔ حالات ایسے ہیں گویا قدرت خود عمران خان کے لئے راستہ ہموار کر رہی ہے۔ افغانستان میں طالبان نے عمران خان کے بقول غلامی کی زنجیریں توڑ ڈالیں مگر اسلامو فوبیا میں مبتلا مغربی دنیا تو ایک طرف، مسلم اکثریت کے حامل 57 ممالک میں سے بھی کوئی ایک طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی ہمت نہیں کر سکا۔ ایران سے توقعات تھیں مگر افسوس کہ بیشتر اسلامی ممالک بوجوہ ایران کی رہنمائی تسلیم کرنے سے گریزاں ہیں۔سعودی عرب مسلم دنیا میں منفرد مقام رکھتا ہے لیکن وہاں محمد بن سلمان وژن 2030 ء کے بہلاوے میں آ کر اسرائیل کےلئے نرم گوشہ اختیار کر رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات تک قائم کر لئے ہیں۔ موجودہ مالی سال کے پہلے سات ماہ میں دونوں ممالک میں تجارت کا حجم 1.7ارب ڈالر کو پہنچ گیا ہے۔ عجیب اتفاق ہے کہ ہم نے بعینہ 1.7 ارب ڈالر ہی کے لئے آئی ایم ایف کے دروازے پر دریوزہ گری بھی کی اور اندرون ملک بھی گالی دشنام کا نشانہ بنے۔ بنگلہ دیش سے کیا توقع رکھی جائے۔ وہاں دستور کا سیکولر تشخص بحال کر دیا گیا ہے۔ ترکی کی سنیے۔ ہم ارطغرل کے پرجوش مکالموں میں کھوئے رہے، طیب اردوان نے اسرائیل کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات بحال کر لئے۔ بے شک مغربی ممالک اپنے سامراجی مفادات کے لئے سنکیانگ کی مسلم آبادی سے بدسلوکی پر آواز اٹھاتے رہتے ہیں، ہم مگر سابق وزیراعظم عمران خان کے اس بیان سے مطمئن ہیں کہ ’چین میں متعین پاکستانی سفیر نے سنکیانگ میں دس کروڑ مسلمانوں کے حالات کو اطمینان بخش قرار دیا ہے‘۔ مصر میں محمد مرسی انتقال کر چکے ہیں اور جنرل عبدالفتح السیسی برسراقتدار ہیں لیکن جنرل السیسی تدبر اور تقویٰ میں عمران خان کی گرد کو نہیں پہنچتے۔ لذیذ بود حکایت دراز تر گفتم۔ کالم کی سوئی مگر 1974ء پہ رکی ہوئی ہے۔
اگست 1974 ء میں ہدایت کار رحمت علی کی فلم ’خطرناک‘ ریلیز ہوئی۔ اس فلم کی تاریخی اہمیت تو یہ ہونا چاہئے تھی کہ اکتوبر 1972 ء میں ریاض شاہد کی وفات کے بعد فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی اداکارہ نیلو ’خطرناک ‘میں جلوہ آرا ہوئیں مگر اس فلم میں خواجہ پرویز کے نغموں اور صفدر حسین کی موسیقی پر فلمائے گئے گیتوں میں انیتا نامی اداکارہ کے ہوشربا رقص نے ناقابل اشاعت وجوہ کی بنا پر دھوم مچا دی۔ نوجوان نسل کو شاید یہ فلم ایک بھولی بسری کہانی معلوم ہوتی ہو مگر عمران خان ہماری تاریخ کے شناور ہیں۔ انہوں نے اپنی وزارت عظمیٰ کے آخری دنوں میں فرمایا تھا کہ میں اقتدار سے نکل کر خطرناک ہو جائوں گا۔ گزرے ہوئے کل انہوں نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر فرمایا کہ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید خطرناک ہورہا ہوں۔ اس موقع پر ایک صحافی کے سوال پر عظیم رہنما نے یہ بھی کہا کہ ’ہیرے سستی چیز ہیں۔ کسی مہنگی چیز کی بات کرو‘۔ اس خوبصورت مکالمے سے معلوم ہو گیا کہ عمران خان مغربی دنیا ہی کو سب سے بہتر نہیں جانتے، وہ ہماری فلمی روایت سے بھی بخوبی آشنا ہیں۔ یوسف رضا گیلانی پر توشہ خانے سے ایک ہار لینے کا الزام لگا تھا۔ اب ایک مبینہ آڈیو گفتگو میں ہیروں سے مرصع انگوٹھی کا ذکر آیا ہے۔ عمران خان سوال کا براہ راست جواب دینے کی بجائے فلمی مکالمہ ادا کرتے ہیں۔ صاحب سوال مہنگی اور سستی چیز کا نہیں کیونکہ صادق اور امین کا معیار قائم کرتے ہوئے بدعنوانی کا نصاب متعین نہیں کیا گیا۔ آخری بات یہ کہ سیاسی رہنما خطرناک نہیں، قوم کا خیرخواہ ہوتا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیاسر پیرزادہ کا مکمل کالم : اسکول کے زمانے کی غلط فہمیاں
Next Article عطا ء الحق قاسمی کاکالم:لخ دی لعنت!
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

توجہ کا باعث بنا عشرت فاطمہ کا پیغام :حقیقت کیا ہے ؟ ۔۔ ۔ نصرت جاوید کا کالم

جنوری 16, 2026

بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا

جنوری 16, 2026

محسن نقوی: رومانوی شاعر اور ذاکر کی ہمہ جہت شخصیت : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ

جنوری 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • توجہ کا باعث بنا عشرت فاطمہ کا پیغام :حقیقت کیا ہے ؟ ۔۔ ۔ نصرت جاوید کا کالم جنوری 16, 2026
  • بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا جنوری 16, 2026
  • محسن نقوی: رومانوی شاعر اور ذاکر کی ہمہ جہت شخصیت : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ جنوری 15, 2026
  • ٹال مٹول ختم ، ملتانی اب ٹال زون کو نہیں ٹال سکیں گے : شہزاد عمران خان کا کالم جنوری 15, 2026
  • سعید مہدی کی گواہی : جب بھٹو نے ضیاء کے نام معافی نامہ لکھنے سے انکار کیا : حامد میر کا کالم جنوری 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.