Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, فروری 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی
  • ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم
  • فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت
  • ٹی 20 ورلڈ کپ، کولمبو میں میدان سج گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے
  • جمشید رضوانی کا کیا بنے گا : ناصر محمود شیخ کا کالم
  • پریس کلب کو فعال اور باوقار بنائیں گے،سب کی رسائی ہو گی : اشفاق احمد
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم : اسکول کے زمانے کی غلط فہمیاں
کالم

یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم : اسکول کے زمانے کی غلط فہمیاں

ایڈیٹرستمبر 3, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جن دنوں ہم دسویں جماعت میں پڑھتے تھے ان دنوں ہمارے اساتذہ ایک بات بہت شد و مد سے کہا کرتے تھے کہ بیٹا اگر میٹرک میں نمبر کم آئے تو ساری عمر دھکے کھاؤ گے۔ اس خوف سے ہم نے میٹرک میں محنت کی اور اچھے نمبروں سے پاس ہو گئے۔ اس کے بعد ایف ایس سی میں داخلہ لیا تو ایک ایسے استاد سے پالا پڑا جو ہمیں کیمسٹری پڑھاتے تھے، ان کا پسندیدہ جملہ تھا کہ ایم ایس سی کیمسٹری کرنے والا کبھی بھوکا نہیں مر سکتا۔ یقین مانیں کہ اس زمانے میں یہ بات ہمیں موٹیویٹ کرنے کے لیے کی جاتی تھی، ہمیں اتنی سمجھ بوجھ بھی نہیں تھی کہ اس جملے کی پڑتال کرسکیں اور سوچیں کہ کیا واقعی ہم اتنے ’لوزر‘ ہیں کہ یہ جملہ ہماری ہمت بڑھانے کے لیے بولا جا رہا ہے۔ خیر، ہاتھ پاؤں مار کے ہم نے ایف ایس سی بھی کر لی مگر اس کے بعد تہیہ کر لیا کہ اساتذہ کی باتوں میں نہیں آنا۔
یہ فیصلہ اتنا غلط بھی ثابت نہیں ہوا، ہم نے موج مستی سے پڑھائی مکمل کی، عملی زندگی میں آئے اور آج تک گزارہ کر ہی رہے ہیں۔ اب میں سوچتا ہوں کہ لڑکپن میں جو باتیں ہمیں بزرگوں نے سمجھائی تھیں کیا واقعی ان میں کوئی حقیقت تھی یا وہ فقط کتابی باتیں تھیں۔ مثلاً ایک بات اکثر غیر محسوس انداز میں کہی جاتی تھی کہ اسکول میں زیادہ نمبر لینے والے ہی زندگی میں کامیاب ہوں گے۔ میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ اس بات میں کوئی سچائی نہیں کیونکہ لائق فائق بچے بہرحال زندگی میں کہیں نہ کہیں کھپ ہی جاتے ہیں، مگر اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ کم نمبر لینے والے زندگی میں کچھ کر ہی نہیں سکتے۔
آئے روز ہمارا واسطہ ایسے لوگوں سے پڑتا ہے جنہوں نے کالج کی شکل نہیں دیکھی ہوتی مگر وہ کئی کارخانے کامیابی سے چلا رہے ہوتے ہیں۔ سو آج میں نے وہ باتیں یاد کیں جو لڑکپن میں ہمارے دماغ میں بٹھائی گئی تھیں اور سوچا کہ کیا واقعی عملی زندگی میں ایسا ہی ہوا جیسا ہمیں سمجھایا گیا تھا یا زندگی نے کچھ اور ہی روپ دکھایا!
پہلی بات جو مجھے یاد آئی وہ دوستی سے متعلق تھی۔ اسکول کے زمانے میں ہم سمجھتے تھے کہ دوستوں کا ساتھ ہمیشہ رہے گا، کچھ اس زمانے کی فلمیں بھی ایسی ہی ہوا کرتی تھیں، انہیں دیکھ کر ہمیں لگتا تھا کہ کسی دن ایسا ہو گا کہ ایک دوست کو دوسرے کی خاطر جان قربان کرنی پڑے گی اور یہ فیصلہ سکہ اچھال کر کیا جائے گا۔ ظاہر ہے کہ یہ نوبت نہیں آئی بلکہ شکر ہے کہ نہیں آئی۔ اسکول کے بعد تمام دوست بکھر گئے، بعد میں کئی برس بعد ان سے ملاقات ہوئی مگر وہ دوستی دوبارہ نہیں ہوئی جو اسکول میں تھی۔ اصل میں ہم جنہیں دوست سمجھتے ہیں وہ دوست نہیں ہوتے، فقط وقت گزارنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، اسکول کا لا ابالی دور ختم ہوا تو دوستی بھی ختم ہو گئی۔
اسکول کے زمانے میں ایک غلط فہمی ہمیں یہ بھی تھی کہ دنیا کے قابل ترین افراد ہی ٹاپ پر ہیں اور وہی اسے چلا رہے ہیں۔ ہم سمجھتے تھے کہ بڑے بڑے سیاستدان، فوجی لیڈر، حکمران اور اعلیٰ عہدے داروں میں کچھ ایسی خدا داد صلاحیتیں اور خوبیاں ہوتی ہیں جو ہم جیسے عام انسانوں میں نہیں ہو سکتیں، یہ لوگ کسی اور ہی مٹی کے بنے ہوتے ہیں، یہ آدھ گھنٹے تک سانس روک کر سمندر میں تیر سکتے ہیں، کئی زبانوں کے ماہر ہوتے ہیں، ہزاروں کتابیں انہیں زبانی یاد ہوتی ہیں اور یہ ہر فن میں طاق ہوتے ہیں۔ ذرا بڑے ہوئے تو پتا چلا کہ اصل میں یہ نام نہاد بڑے لوگ ہم سے بھی زیادہ نالائق ہوتے ہیں کیونکہ دنیا کو چلانے والے اگر کسی قابل ہوتے تو دنیا کا یہ حال نہ ہوتا جو آج ہے۔
اسی طرح ہمارا یہ بھی خیال تھا کہ زندگی میں اچانک انقلاب آتا ہے اور کایا پلٹ جاتی ہے، ایسا چونکہ فلموں میں دکھایا جاتا تھا (ہے ) اس لیے ہم نے اس بات کو بھی سچ مان لیا۔ حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ ذرا سمجھ بوجھ آئی تو ادراک ہوا کہ زندگی میں سب کچھ خود کرنا پڑتا ہے، کوئی دوسرا آپ میں جوہر تلاش کرنے کے لیے نہیں بیٹھا، خود اپنا جوہر دنیا کو دکھانا پڑتا ہے اور اپنے زور بازو پر منوانا پڑتا ہے۔
ایک اور بات جو نہ جانے کیوں لڑکپن سے ہی ہمارے دماغ میں بیٹھ گئی وہ یہ تھی کہ کاروبار کرنے کے لیے لاکھوں روپوں کی ضرورت ہوتی ہے، اس بات کی بہت دیر میں سمجھ آئی کہ ضروری نہیں کہ آپ کے پاس سرمایہ ہو، ضروری یہ ہے کہ آپ کے پاس کاروبار کرنے کا منصوبہ ہو اور اس پر عمل کرنے کا جذبہ، سرمایہ خود بخود آ جاتا ہے۔
یہ وہ چند باتیں ہیں جو عملی زندگی میں قدم رکھنے کے بعد سمجھ میں آئیں، اس سے پہلے ہم کسی اور ہی دنیا میں جی رہے تھے اور یہ دنیا اسکول اور کالج کی دنیا تھی جہاں صرف نصابی علم کو اہمیت دی جاتی تھی اکتسابی علم کو نہیں۔ جو اساتذہ ہمیں پڑھاتے تھے (اللہ انہیں جنت نصیب کرے ) وہ بڑے قابل لوگ تھے مگر عملی زندگی میں کامیاب نہیں تھے، انہیں دیکھ کر ہمیں لگتا تھا کہ جس طرح وہ کتابی باتیں پڑھا رہے ہیں، زندگی بھی اسی طرح کتابی شکل میں ہمارے سامنے ترتیب سے کھلتی چلی جائے گی، مگر ایسا نہیں ہوا، جونہی ہم عملی دنیا میں آئے، ہمیں پتا چلا کہ زندگی کی کتاب تو ہم نے پڑھی ہی نہیں۔ اور اب جوں جوں زندگی گزر رہی ہے تو ایسا لگ رہا ہے کہ یہ باتیں ہمیں پہلے دن سمجھ آ جاتیں یا کبھی سمجھ نہ آتیں، اس سے کچھ فرق نہ پڑتا، زندگی جیسے تیسے گزر ہی جاتی۔ سچ پوچھیں تو آخری عمر میں یہ تمنا ہوگی کہ کاش دو چار سانسیں اور مل جائیں، چاہے غم آلود ہی کیوں کیوں نہ ہوں۔ بقول غالب ’نغمہ ہائے غم کو بھی اے دل غنیمت جانیئے، بے صدا ہو جائے گا یہ ساز ہستی ایک دن۔ ‘
( بشکریہ : ہم سب ۔۔ لاہور )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سکول
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : پاکستان کا مقدمہ کون لڑے گا؟
Next Article وجاہت مسعودکاکالم:خطرناک (1974) کے مکالمے …
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کل سے پنجاب بھر کے تمام اسکول معمول کے مطابق کھول دیے جائیں گے، نوٹیفکیشن جاری

مئی 11, 2025

یکم جون سے سکول بند : پیر سے وقت بھی تبدیل

مئی 17, 2024

پنجاب میں 7 جون سے سکول کھولنے کا اعلان : امتحانات کے خلاف احتجاج پر سینکڑوں‌طلبہ گرفتار

مئی 30, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی فروری 15, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ فروری 15, 2026
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا فروری 15, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی فروری 15, 2026
  • ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم فروری 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.