Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ورلڈ کپ میں میکسویل کی ریکارڈ ڈبل سنچری، افغانستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ناقابل یقین شکست
اہم خبریں

ورلڈ کپ میں میکسویل کی ریکارڈ ڈبل سنچری، افغانستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ناقابل یقین شکست

ایڈیٹرنومبر 7, 202311 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
maxwell australia cricket
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ممبئی : ورلڈ کپ 2023 میں آسٹریلیا نے گلین میکسویل کی ریکارڈ ساز ڈبل سنچری کی بدولت افغانستان سے فتح چھینتے ہوئے 3 وکٹ سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیمی فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
افغان اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 38 رنز کا ا غاز فراہم کیا لیکن اسی اسکور پر جوش ہیزل وُڈ نے 21 رنز بنانے والے رحمٰن اللہ گرباز کو چلتا کردیا۔پہلی وکٹ گرنے کے بعد ابراہیم زدران کا ساتھ دینے رحمت شاہ آئے اور دونوں نے بیٹنگ لائن کو سنبھالا دیتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 83 رنز کی شراکت قائم کی۔
ابراہیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی لیکن اسی دوران گلین میکسویل نے 30 رنز بنانے والے رحمت شاہ کو چلتا کردیا۔ابراہیم نے کپتان حشمت اللہ شاہدی کے ہمراہ بھی 52 رنز کی ساجھے داری بنائی لیکن 26 رنز بنانے والے افغان کپتان بھی وکٹ پر سیٹ ہونے کے بعد مچل اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
عظمت اللہ عمر زئی بھی جلد پویلین لوٹ گئے لیکن ابرہیم نے دوسرے اینڈ سے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی اور ورلڈ کپ میں افغانستان کی جانب سے سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔
محمد نبی نے بھی ایک چھکا لگایا لیکن 12 رنز بنانے والے آل راؤنڈر کی وکٹیں جوش ہیزل وُڈ نے بکھیر دیں۔اختتامی اوورز میں راشد خان اور ابراہیم دونوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور آخری 36 گیندوں پر 75 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی معقول مجموعے تک رسائی یقینی بنائی۔
افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے، ابراہیم زدران نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 143 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 129 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
راشد خان نے بھی اختتامی اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کی اور 3 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل وُڈ نے 2 جبکہ اسٹارک، میکسویل اور ایڈم زامپا نے ایک، ایک وکٹ لی۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کو پہلے ہی اوور میں ٹریوس ہیڈ کی شکل میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا جو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
اسی اوور میں افغانستان کو ڈیوڈ وارنر کی بھی وکٹ لینے کا موقع ملا لیکن سلپ میں کھڑے رحمت شاہ ایک مشکل کیچ نہ لے سکے۔
وارنر اور مچل مارش نے اسکور کو 43 تک پہنچایا ہی تھا کہ نوین الحق کی اندر آتی ہوئی گیند مارش کے پیڈ سے ٹکرائی اور وہ ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔
اسکور بمشکل 49 تک پہنچا ہی تھا کہ عظمت اللہ عمر زئی نے خطرناک ڈیوڈ وارنر کا کام تمام کردیا اور پھر اگلی ہی گیند پر جوش انگلس کو بھی سلپ میں کیچ کرا دیا۔
مشکل وقت میں مارنس لبوشین نے میکسویل کے ساتھ مل کر اسکور کو 69 تک پہنچایا لیکن وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں لبوشین کی 14 رنز کی باری بھی اختتام کو پہنچی۔
مارکس اسٹوئنس نے حالات کی نزاکت نہ سمجھتے ہوئے راشد خان کو ریورس سوئپ کھیلنے کی کوشش کی اور ایل بی ڈبلیو قرار پائے جبکہ راشد نے جب اگلے اوور میں اسٹارک کو چلتا کیا تو آسٹریلین ٹیم 91 رنز پر 7 وکٹیں گنوا کر شکست کے دہانے پر پہنچ چکی تھی۔
لیکن کسے معلوم تھا کہ آج کا دن میکسویل کے نام رہنے والا ہے جن پر ناصرف قسمت کی دیوی مہربان رہے گی بلکہ انجری بھی ان کے حوصلوں کو مات دینے اور ایک عالمی ریکارڈ بنانے سے نہیں روک سکے گی۔
27 کے اسکور پر میکسویل کو امپائر نے آؤٹ قرار دیا لیکن انہوں نے اس پر فوری ریویو لے لیا، بظاہر ری پلے میں گیند وکٹوں کی جانب جاتی نظر آ رہی تھی اور میکسویل نے بھی پویلین کی طرف جانا شروع کردیا تھا لیکن ری پلے سے ظاہر ہوا کہ گیند وکٹوں کے اوپر سے گزر رہی تھی۔
اسی اوور میں افغانستان کو میکسویل کی قیمتی وکٹ لینے کا موقع ملا لیکن شارٹ فائن لیگ پر کھڑے مجیب ایک آسان کیچ نہ لے سکے۔
اس کے بعد میکسویل نے ہاتھ کھولنا شروع کیے اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 76 گیندوں پر سنچری مکمل کر لی۔
اس دوران جارح مزاج بلے باز انجری کا بھی شکار ہوئے اور انہیں کئی مرتبہ طبی امداد بھی لینا پڑی لیکن ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرانے کی لگن انجری کی تکلیف پر بازی لے گئی۔
رن لینے میں مشکلات کے سبب میکسویل نے زیادہ سے زیادہ باؤنڈریز مارنے کا فیصلہ کیا اور اس دوران افغان فیلڈرز کے ساتھ ساتھ دوسرے اینڈ پر موجود کپتان پیٹ کمنز کا کردار بھی کسی خاموش تماشائی سے زیادہ نہ تھا۔
آل راؤنڈر نے اختتامی اوورز میں جارحانہ انداز اپنایا اور راشد خان کے سوا تمام افغان باؤلرز کی خوب خبر لی اور مجیب کو ایک اوور میں 22 رنز مارنے کے ساتھ ساتھ یادگار چھکا لگا کر ڈبل سنچری مکمل کی۔
میکسویل نے کمنز کے ہمراہ آٹھویں وکٹ کے لیے 202 رنز کی ساجھے داری بنائی جس میں کمنز کا حصہ 12 رنز کا رہا۔
جارح مزاج آل راؤنڈر نے صرف 128 گیندوں پر 10 چھکوں اور 21 چوکوں کی مدد سے 201 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو سیدھا سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔
افغانستان کی جانب سے نوین، راشد اور عظمت اللہ نے دو، دو وکٹیں لیں۔
افغانستان کی اس شکست کے بعد سیمی فائنل تک رسائی انتہائی مشکل ہو گئی ہے اور اگلے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ جیتنے کی صورت میں بھی ان کی اگلے مرحلے تک رسائی کا دارومدار رن ریٹ پر ہو گا۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آسٹریلیا کرکٹ ورلڈ کپ 2023
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسرائیلی بمباری سے غزہ میں 56 مساجد شہید، 122 اسکول اور ہزاروں رہائشی عمارات تباہ
Next Article سموگ کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں جمعہ کی چھٹی کا اعلان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

فاسٹ بولر سلمان مرزا پر ہراسانی کے الزامات اور جرمانہ : حقیقت کیا ہے ؟

مارچ 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.