Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»انتخابات کیوں ملتوی نہیں ہو رہے ؟ : بات سے بات / وسعت اللہ خان
کالم

انتخابات کیوں ملتوی نہیں ہو رہے ؟ : بات سے بات / وسعت اللہ خان

ایڈیٹرجون 3, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusat ullah khan columns about pakistan politicsat girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان میں انیس سو ستر سے اب تک جو دس عام انتخابات ہوئے ہیں ان میں سے علاوہ گیارہ مئی دو ہزار تیرہ کے انتخاب کے سب کے سب اکتوبر تا مارچ کے سرد یا معتدل موسم میں ہوئے ۔صرف دو بار انتخابات کی اعلان کردہ تاریخوں میں جائز وجوہات کے سبب رد و بدل ہوا ۔
جیسے انیس سو ستر کے قومی و صوبائی انتخابات پانچ اور دس اکتوبر کو ہونا تھے لیکن مشرقی پاکستان میں تباہ کن سمندری طوفانوں کے سبب وہ دو ماہ بعد سات اور سترہ دسمبر کو منعقد ہوئے۔
دو ہزار آٹھ کے انتخابات آٹھ جنوری کو ہونے تھے مگر ستائیس دسمبر دو ہزار سات کو بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ان کی تاریخ اٹھارہ فروری تک بڑھانا پڑی۔صرف ایک بار ایسا ہوا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوا مگر سیاسی ہوا کا غیر موافق رخ دیکھ کر احتساب کے بہانے انتخابات غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیئے گئے۔ وہ انتخابات جنرل ضیا کے سینے پر ہاتھ رکھ کے نوے روز کے وعدے کے تحت اٹھارہ اکتوبر انیس سو ستتر کو منعقد ہونے تھے ۔اس وعدے کو آٹھ برس بعد فروری انیس سو پچاسی میں غیر جماعتی کپڑے پہنا کر پارلیمانی جمہوریت کے منہ پر مارا گیا۔
پچیس جولائی کو جو گیارہویں عام انتخابات ہونا قرار پائے ہیں۔ان کو آگے پیچھے کرنے کی بہت سے حلقوں کو آرزو تو ہے مگر کوئی ٹھوس وجہ نہیں مل پا رہی۔سب سے پہلے اپریل میں معروف طوطا فال ماہر شیخ رشید احمد نے پیشگوئی کی کہ انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آ رہے۔اب صورت یہ ہے کہ انتخابات تو ہوتے نظر آ رہے ہیں مگر شیخ رشید نظر نہیں آ رہے۔جب انتخابی تاریخ کا اعلان ہو گیا تب جا کے بلوچستان کے وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کو بھی یاد آیا کہ جولائی میں تو شدید گرمی ہوتی ہے۔حج کا سیزن بھی پڑ رہا ہے لہذا انتخابات موسم اچھا ہونے تک ملتوی کر دیئے جائیں۔ کسی نے لقمہ دیا کہ گرمی میں ووٹر روزہ رکھ سکتا ہے ، حج پر جا سکتا ہے ۔ بس ووٹ ہی نہیں دے سکتا ۔جب پچھلے عام انتخابات مئی میں ہوئے تھے تو بلوچستان میں ایک ایک لاکھ سے زائد ووٹوں کے حلقوں میں کیا موسم کی سختی کے سبب صرف پانچ سو ، سات سو ووٹ پڑے تھے ؟ایک کوشش خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک کی جانب سے ہوئی۔انہوں نے جاتے جاتے الیکشن کمیشن کو لکھ مارا کہ اب جب کہ صوبے میں ضم ہونے کے بعد قبائیلی علاقوں کے لیے صوبائی اسمبلی میں اکیس اضافی نشستیں مختص ہو گئی ہیں تو ان نشستوں پر بھی پچیس جولائی کو انتخاب ہونا چاہیے ورنہ ان علاقوں میں احساسِ محرومی بڑھے گا اور بدامنی کا بھی خدشہ ہے۔حالانکہ پرویز خٹک کی تحریکِ انصاف نے قومی اسمبلی میں فاٹا کے انضمام کے جس بل کے حق میں متفقہ ووٹ دیا اس کے مطابق ضم ہونے والے قبائلی علاقوں میں اکتوبر میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے اس کے بعد صوبائی انتخابات ۔اس وقت تحریکِ انصاف کو فاٹا کے آسمان پر ایسا کوئی احساسِ محرومی نظر نہیں آیا جو انضمام کے صرف ایک ہفتے بعد پرویز خٹک کو نظر آ گیا ۔ہاں پچیس جولائی کے انتخابات کی تاریخ آگے بڑھ سکتی ہے اگر خیبر پختون خوا ، پنجاب اور سندھ میں دو ہزار دس جیسا سیلاب آ جائے جس میں بیس فیصد پاکستان زیرِ آب آ گیا تھا اور لگ بھگ تین کروڑ لوگ متاثر ہوئے ۔انتخابات تب بھی آگے بڑھ سکتے ہیں اگر اعلی عدالتیں کم ازکم ایک تہائی نئی انتخابی حلقہ بندیوں کو چلینج کرنے پر کالعدم قرار دے دیں اور سپریم کورٹ بھی اس فیصلے کو برقرار رکھے۔یہ انتخابات تب بھی آگے بڑھ سکتے ہیں اگر کوئی صفِ اول کا رہنما خدانخواستہ دہشت گردی کی زد میں آ جائے۔مگر جولائی میں ہونے والے انتخابات کا فائدہ دو ہزار تئیس میں جا کر ہوگا جب ستمبر اکتوبر میں الیکشن ہوں گے۔ تب نئے زمانے اور نئے بہانے بھی ہوں گے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمجھے کسی کتے نے کاٹا جو بچت کرتا رہا : شہباز ۔۔ پائی پائی واپس ہو گی : چیف جسٹس
Next Article ایک قدیمی جیالے کی کہانی : ( ماخوذ بہ ترمیم و اضافہ ) ۔۔ ڈاکٹر علمدار حسین بخاری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟

جون 24, 2026

محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جون 24, 2026

بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک

جون 23, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.