Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کا کالم : جھوٹ سچ اور حق ناحق کا ڈرامہ
کالم

وسعت اللہ خان کا کالم : جھوٹ سچ اور حق ناحق کا ڈرامہ

ایڈیٹردسمبر 15, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
musharraf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مجھے واقعی اندازہ نہیں کہ باکرداری اور بد کرداری میں کیا فرق ہے۔ سچائی جانچنے کی کسوٹی کیا ہے اور جھوٹ ناپنے کا کیا پیمانہ ہے۔ غیرت کہاں سے شروع ہو کر کب بے غیرتی کی حدود میں داخل ہوتی ہے۔ جرم کیا ہے اور بے گناہی کس جانور کا نام ہے۔ واقعی مجھے اندازہ نہیں۔
مثلاً تمام تر ویڈیو فوٹیج کے باوجود پچھلے پانچ دن سے رضا ربانی، اعتزاز احسن، لطیف کھوسہ، حامد خان اور جلیلہ حیدر جیسے محترم وکلا بھی طے نہیں کر پا رہے کہ قانون کے پیشے کی عزت کو واقعی داغ لگ چکا ہے یا اب بھی کسر باقی ہے؟ کسی بھی قانون دان کا کوئی بھی مذمتی بیان ’اگر، مگر، چونکہ، چنانچہ، البتہ‘ کی ملاوٹ سے پاک نہیں۔
انسانی حقوق سے لے کر سیاسی تنزلی تک دنیا کے ہر چھوٹے بڑے مسئلے میں یہ وکیل رہنما قطعی، بے لاگ اور غیر جانبدارنہ رائے دینے سے نہیں ہچکچاتے مگر جب اپنے ہم کوٹ و ہم ٹائی بھائیوں بہنوں کے رویے کو سیاہ و سفید کے ترازو میں تولنے کا مقام ہو تو یہ سینیئرز خود بھی ترازو کے پلڑے میں بیٹھ جاتے ہیں، حالانکہ وہ بار کونسل کی سیاست سے بظاہر بلند ہو چکے ہیں۔
یہی حال ڈاکٹروں کا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز بالخصوص جو بھی بدتمیزی کر لیں، مریضوں کو جب جب بھی انسانی خام مال سمجھ لیں، جس پر چاہیں ہاتھ چھوڑ دیں یا گریبان پر ہاتھ ڈال دیں۔ مجال ہے ان کے سفید کوٹ پر کبھی کوئی داغ کسی بھی سینیئر کو نظر آ جائے۔
میں نے آج تک کسی ہم پیشہ ساتھی کی زبان سے کسی بھی وکیل یا ڈاکٹر کو گناہ گار یا قصور وار نہیں پایا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ پہلے وکالت یا طبابت کی حرمت مقدس تھی، اب وکیل اور طبیب کی حرمت زیادہ اہم ہے۔
اور جب میں اور اوپر دیکھتا ہوں تو وکیل اور ڈاکٹر کے سات خون بھی معاف کرنے کو جی چاہنے لگتا ہے۔ مثلاً تمام تر عدالتی تحقیقات اور ٹھوس گواہیوں کے باوجود 48 برس بعد بھی اسکول کے نصاب میں بچہ یہی پڑھ رہا ہے کہ 16 دسمبر کو سقوطِ ڈھاکہ ہمارے عسکری و سیاسی گناہوں کے سبب وقوع پذیر نہیں ہوا بلکہ مشرقی پاکستان کے کروڑوں سادہ لوح محبِ وطن بنگالیوں کو مٹھی بھر شرپسند ہندو اساتذہ نے گمراہ کیا اور انڈیا نے حالات کا فائدہ اٹھا کر ہمیں دو لخت کر دیا۔ اللہ اللہ خیر صلا۔
مثلاً پرویز مشرف جو آج بھی کسی کو منہ پر جھوٹا یا سچا کہنے سے نہیں ہچکچاتے، انھوں نے بطور صدر درجنوں مجرموں کی سزاِ ئے موت کی توثیق بھی کی ہو گی، مگر جب آرٹیکل چھ کے تحت خود ان پر آئین توڑنے کا الزام لگتا ہے تو وہ اس پورے عدالتی عمل کو ہی فراڈ قرار دیتے ہوئے اپنے آپ کو بے گناہ ڈکلئیر کر دیتے ہیں، اور عدالت سے بچنے کے لیے وہ تمام حیلے بہانے برتتے ہیں جو پہلی جماعت کا بچہ اسکول نہ جانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ مگر وہ بہرحال پرویز مشرف ہیں۔اور پرویز مشرف کا کیا رونا روئیں۔ یہاں تو معطل پولیس افسر راؤ انوار بھی انسانی حقوق کی پامالیوں کی بین الاقوامی امریکی فہرست میں اپنا نام شامل کرنے کو مسئلہِ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی بین الاقوامی سازش بتاتے ہوئے اپنی ’کردار کشی‘ پر امریکی حکومت کو عدالت میں گھسیٹنے کی وارننگ دے رہا ہے۔
اور راؤ انوار بھی کس کھیت کی مولی ہے جب آسمان یہ منظر بھی دیکھنے کو زندہ ہو کہ ہمارے دور کی جمہوری اور انسانی حقوق کی ہیروئن نوبیل امن انعام یافتہ آنگ سانگ سوچی عالمی عدالتِ انصاف میں روہنگیا نسل کشی پر اپنے ملک کے انہی جرنیلوں کی پالیسی کا پرجوش دفاع کر رہی ہیں جنھیں وہ کل تک انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا دشمن کہتی تھیں۔
یہ مناظر دیکھنے کے بعد مجھے تو حق و ناحق، سیاہ و سفید، جھوٹ و سچ اور اصول و بے اصولی کا سب کاروبار ہی فراڈ لگ رہا ہے۔
شاید اصل گیم طاقت و نا طاقتی کا ہے جسے ہم آج بھی انصاف اور اصول کے ترازو میں تولنے کے خبط میں مبتلا ہیں۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پرویز مشرف وکلاء
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیہ قوم پاگل ہو چکی ہے ۔۔ یاسر پیرزادہ
Next Article ماضی کی طرف دوڑتے گردش ایام ۔۔نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکہ نے دھمکی دی بے نظیر اس کے باوجود مقتل کی طرف چل دیں : نصرت جاوید کا کالم

جنوری 13, 2026

بے نظیر کا مائینس ہونے سے انکار ان کے قتل کی وجہ بنا ؟ : حامد میر کا کالم

جنوری 12, 2026

دیکھا جنہیں پلٹ کے : نامور ادیب ، صحافی اور ڈاکٹر فاروق عادل کے خاکوں کی کتاب شائع ہو گئی

ستمبر 21, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.