Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»وسعت اللہ خان کا تجزیہ : جب سب جوتے کی نوک پر ہو
تجزیے

وسعت اللہ خان کا تجزیہ : جب سب جوتے کی نوک پر ہو

ایڈیٹرجنوری 17, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Kashif-Abbasi-Faisal-Vawda
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ کہانی فیصل واوڈا کی پیدائش سے کئی برس پہلے کی ہے۔ سوویت کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل نکیتا خروشیف اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں سوویت وفد کی قیادت کر رہے تھے۔ فلپائن کے مندوب لورینزو سمولانگ نے اپنے خطاب کے دوران خروشیف کی دکھتی رگ پر حملہ کیا کہ مشرقی یورپ کے ممالک روس کی غلامی کے چنگل میں سسک رہے ہیں۔ بس پھر کیا تھا خروشیف نے عین تقریر کے دوران سمولانگ کو روکا اور ہوا میں مکہ لہراتے ہوئے اسے امریکی پٹھو اور سامراجیوں کے بوٹ چاٹنے والا کہا اور پھر داد دینے کے انداز میں اپنا جوتا اتار کے ڈیسک پر زور زور سے بجایا۔
12 اکتوبر 1960کو پیش آنے والے اس تاریخی واقعہ پر تیسری دنیا کے کئی سوویت دوست ممالک نے خروشیف کی جرات کی تعریف کی مگر مغربی اشرافیہ نے اس بدتہذیبی پر تھُو تھُو کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی سفارت کاری کی روایات کے منہ پر جُوتا قرار دیا۔
اب آپ دیکھیے کہ ٹاک شو میں وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے جو جُوتا ڈیسک پر رکھا اس کے وزن تلے کیسے کیسے مسائل دب گئے۔ جیسے پرویز مشرف کو سزا دینے والی عدالت کو لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے غیر آئینی قرار دینے کے نتائج پر ممکنہ بحث پتلی گلی سے نکل گئی، کشمیر سے بلوچستان تک شدید سردی اور برف باری میں 100 کے لگ بھگ لوگوں کی ہلاکت خبر کے زینے پر ہی ٹھٹھر کے رہ گئی۔ زینب الرٹ بل کی قومی اسمبلی سے منظوری کے باوجود اس پر میڈیا میں سیر حاصل گفتگو خاموشی سے رفو چکر ہو گئی۔
کیا رسمی میڈیا، کیا سوشل میڈیا، کیا کارٹون، کیا ٹاک شوز، کیا روزمرہ گفتگو، سب کے سب ہنسی ٹھٹھول یا ہلکی پھُلکی تنقید کے دھاگے میں بندھ کے یک جفت ہو گئے۔
ہم ہوئے تم ہوئے کہ میر ہوئے
سب کے سب جُوتے کے اسیر ہوئے
اسے کہتے ہیں نان ایشوز کے تلوے تلے اصل ایشوز سے توجہ ہٹا کے دبانے کا فن۔
تادمِ تحریر آئی ایس پی آر نے فوجی جُوتے کی اس انداز سے تشہیر پر کوئی تعریفی یا تنقیدی ٹویٹ نہیں چلایا۔ اپوزیشن تو خیر اس وقت ہے ہی سو جُوتے اور سو پیاز والی پوزیشن میں۔
یہاں تک آ تو گئے آپ کی محبت میں
اب اور کتنا گناہ گار کرنا چاہتے ہیں
چند دن کی بات ہے کوئی اور نوٹنکی شروع ہو جائے گی اور واوڈا کا جُوتا بھی اس نوٹنکی تلے دب جائے گا۔ ویسے بھی لوگوں کو اس وقت ریفارمرز سے زیادہ پرفارمرز کی ضرورت ہے اور پی ٹی آئی کے پاس ایک سے ایک موجود ہے۔ ان سب کے ہوتے یونہی ہنستے کھیلتے جوتیاتے ہوئے باقی مدت بھی بیت جائے گی۔
جُوتے اور سیاست کا رشتہ ویسے بھی بہت پرانا ہے۔ 359 عیسوی میں رومن شہنشاہ کانٹینٹئس دوم نے جب ایک اُونچی جگہ کھڑے ہو کر مقبوضہ وسطی یورپ میں لینمگانٹس قبیلے سے بیعت طلب کی تو جواب میں کسی نے شہنشاہ پر جُوتا اچھال دیا۔ اس کے بعد لینمگانٹس لوگ کہاں گئے کچھ پتا نہ چلا۔
دسمبر 2008 کو بغداد میں ایک صحافی منتظر الزیدی نے پریس کانفرنس کے دوران صدر بش پر دو جُوتے اچھال دیے اور دونوں بار ہی بش بچ گئے۔ زیدی عرب نوجوانوں کا کچھ روز کے لیے ہیرو بن گیا۔ منتظر کچھ عرصے جیل میں رہا۔ اللہ اللہ خیر صلا۔۔
سات اپریل 2008 کو سندھ اسمبلی کے احاطے میں پیپلز پارٹی کے ایک جیالے آغا جاوید پٹھان نے سندھ کے سابق وزیرِ اعلیٰ ارباب غلام رحیم کے منہ پر جُوتا جڑ دیا۔ دو چار دن ہا ہا کار ہوئی پھر سب بھول بھال گئے۔
مخالفین کو جُوتے دکھانا ایک عام بات ہے۔ کچھ غصے میں آجاتے ہیں اور کچھ نظرانداز کر کے آگے بڑھ جاتے ہیں۔ مثلاً وزیرِ اعظم بھٹو نے پنجاب میں ایک جلسہ کیا تو کچھ شرکا نے ہاتھوں پر جوتے بلند کر دیے۔
بھٹو صاحب نے صورتِ حال کو بھانپتے ہوئے کہا، پہن لو پہن لو۔مجھے معلوم ہے کہ یہاں اتنی غربت ہے کہ بہت سے لوگوں کے پاس جوتے تک نہیں۔ میں جلد ہی اس علاقے میں جوتوں کا کارخانہ کھول دوں گا۔ یوں تالیوں کی گونج میں ایک ناخوش گوار بات آئی گئی ہو گئی۔
سن 1940 کے عشرے کا یہ واقعہ بھی اس زمانے میں مشہور ہوا کہ مولانا ظفر علی خان اپنے ایک جفت فروش دوست کی دکان پر بیٹھے خوش گپیاں کر رہے تھے۔ سامنے سے کانگریس کا جلوس آتا دکھائی دیا۔ مولانا نے اسی وقت گتے پر ایک فی البدیہہ شعر لکھ کے لٹکا دیا۔
کانگریس آ رہی ہے ننگے پاؤں
جی میں آتا ہے بڑھ کے دُوں جُوتا
فیصل واوڈا نے جو کیا ہے اس حرکت کے بعد کا اگلا مرحلہ تو یہی ہے کہ کوئی دن جاتا ہے کہ پارلیمنٹ کے ڈیسک پر کوئی جُوتا بجا دے اور پھر کوئی اور کسی دن کسی معزز رکن کے سر پے جُوتا بجا دے۔ اچھائی کا تو معلوم نہیں کہ کس رفتار سے پھیلتی ہے مگر بُرائی جُوتے کی اُڑان کی رفتار سے پھیلتی ہے۔ جلد ہی کہیں نہ کہیں سے اگلے مرحلے کی جوتم گستری کا ثبوت ملنے والا ہے۔
جب سب کچھ ہی جُوتے کی نوک پر ہو تو پھر ایک ٹاک شو میں جُوتا اٹھا کے میز پر رکھنا ہرگز ہرگز کوئی غیر معمولی واقعہ نہیں بلکہ ایک نیا نارمل ہے۔
( بشکریہ :اردو نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بوٹ جوتا ذوالفقار علی بھٹو فیصل واوڈا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article’’سب‘‘ نے اب ٹھیک ہونا ہی نہیں ۔۔ نصرت جاوید
Next Article میڈیا کی شامت قریب ہے؟ ۔۔ رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

غلام قوم میں پیدا ہونے والے بھٹو کے افکار کو کون سولی چڑھائے گا ؟ مہتاب حیدر تھیم کا کالم

اپریل 4, 2026

سولہ دسمبر یومِ سیاہ ، چار اپریل یومِ سیاہ تر : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

اپریل 3, 2026

بھٹو کا قتل دراصل تہذیب کا قتل ہے : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کالم

اپریل 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی جون 9, 2026
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم جون 9, 2026
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع جون 9, 2026
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 9, 2026
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ جون 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.