Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مارچ 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • باجوڑ میں افغانستان کا مبینہ حملہ: عید کے لیے گھر آنے والے چار بھائی ہلاک
  • متحدہ عرب امارات میں ایران کے ڈرون حملے سے پاکستانیوں سمیت 7 افراد ہلاک 145 زخمی
  • رحیم یار خان میں دکان کی چھت گرنے سے 8 خواتین ہلاک، 76 زخمی
  • حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز
  • اسرائیل کی لبنان میں اسپتال پر بمباری؛ 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق
  • پچاسویں سالگرہ اور ایک خاموش صدمہ : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کر لی
  • بغداد میں امریکی سفارتخانے پر میزائل حملے کی اطلاعات
  • ایران ’بیڈ بوائے‘ بننے سے گریز کرے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»نئے سال سے میری توقعات ۔۔ وسعت اللہ خان
کالم

نئے سال سے میری توقعات ۔۔ وسعت اللہ خان

ایڈیٹرجنوری 1, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusat ullah khan columns about pakistan politicsat girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دوستوں نے مشورہ دیا ہے کہ نئے سال کا خیرمقدم مثبت توقعات سے کروں ۔تھوبڑا اچھا نہیں تو کم ازکم بات ہی اچھی کر لوں اور رخصت ہوتے برس کے آخری دن کوئی گھٹیا صحافتی لچ تلنے سے باز رہوں۔ یہ کوئی آسان چیلنج نہیں۔ پھر بھی کوشش میں حرج نہیں۔اگرچہ سر پے تین ہزار واٹ کا احتسابی بلب روشن رہے گا، کانوں کے قریب نصب لاؤڈ سپیکرز کا سر پھاڑ شور دماغ ماؤف رکھے گا، پیٹھ پر دھرنوں کے چھتر مسلسل پڑتے رہیں گے۔پھر بھی توقع ہے کہ قلتِ نیند سے ٹوٹی مسلم لیگی حکومت جیسے کیسے گھسٹتی آئینی مدت پوری کر لے گی۔اس برس عمران خان شیخ رشید سے پاک کم از کم ایک جلسہ ضرور کریں گے، دو جلسوں میں عمران خان غصے میں آئے بغیر تقریر کریں گے، تین جلسوں میں وہ دورانِ خطاب طنزیہ کے بجائے دل سے ہنسیں گے اور کم از کم ایک پریس کانفرنس ضرور ایسی ہوگی جس میں چور، ڈاکو ، گدھے ، ضمیر فروش ، مافیا ، ریلو کٹا اور شریف برادران وغیرہ جیسے الفاظ ان کے منہ سے نہیں جھڑیں گے۔چونکہ یہ انتخابات کا سال ہے اس لیے یہ توقع بے جا نہیں کہ والدِ محترم آصف زرداری اور پھوپھی فریال مغرب کی اذان تک بلاول کو گھر سے باہر کھیلنے کی اجازت دینا شروع کر دیں گے اور بلاول کو ہفتے میں کم ازکم ایک بار اپنے ہم عمر دوستوں کو گھر پر مدعو کرنے اور ڈرائنگ روم میں بٹھانے اور ہنسنے بولنے کی بھی آزادی ہوگی۔انتخابات جب بھی ہوں امید ہے کہ اس بار عورتوں کو کسی بھی بہانے یا رواج کی آڑ میں ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جائے گا اور الیکشن کمیشن انتخابی فہرستوں سے غائب ایک کروڑ عورتوں میں سے بیشتر کو تلاش کر کے ان کے ناموں کا اندراج کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔توقع ہے کہ دو جلسوں میں عمران خان غصے میں آئے بغیر تقریر کریں گے
انتخابی فہرست سے ایک کروڑ عورتیں غائب ہونے پر یاد آیا کہ سال دو ہزار سترہ میں بھی پاکستانی شہریوں کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ جاری رہا۔توقع ہے کہ نئے برس میں پہلے سے کم شہری لاپتہ ہوں گے۔ جو غائب ہیں ان میں سے کم ازکم نصف اپنے گھروں کو صحیع سلامت لوٹ آئیں گے یا ان پر باقاعدہ فردِ جرم عائد ہوگی۔توقع ہے عدالتوں کو سال دو ہزار اٹھارہ میں ہائی پروفائیل سیاسی مقدمات سننے کی مشق سے کچھ وقفہ مل جائے گا تاکہ عام پاکستانیوں کے زیرِ التوا انیس لاکھ مقدمات اگر کم نہ بھی ہو سکیں تو تعداد میں مزید اضافہ نہ ہو۔مجھے پوری امید ہے کہ فنِ خطابت کی طاقت سے خرد کو جنوں اور جنوں کو خرد میں ڈھالنے والے اور فاٹا کے عوام کے سنہری مستقبل کی خاطر ماہی بے آب سے تڑپنے والے حضرت مولانا فضل الرحمان اس بار بھی اصولی موقف سے ایک انچ پیچھے نہ ہٹتے ہوئے اچانک اعلان کریں گے ‘جا فاٹا جا ، جی لے اپنی زندگی۔’ برائے کرم میری روحانی خوش امیدی کا مادی سبب جاننے پر اصرار نہ کیا جاوے۔توقع ہے کہ نئے برس میں پہلے سے کم شہری لاپتہ ہوں گے۔ جو غائب ہیں ان میں سے کم ازکم نصف اپنے گھروں کو صحیع سلامت لوٹ آئیں گے۔سال دو ہزار اٹھارہ میں پرویز مشرف کم از کم ایک بیان ایسا ضرور دیں گے کہ دوست دشمن بے ساختہ پکار اٹھیں ‘واہ کیا عقل کی بات کی ہے۔’قوی امید ہے کہ اس سال قومی مفاد کی محافظ اسٹیبلشمنٹ بھارت، افغانستان ، امریکہ ، چین، ایران اور خلیجی ریاستوں سے تعلقات کے بارے میں پاکستانی دفترِ خارجہ سے حساس معلومات شیئر کرنے کی روایت ڈالے گی اور اندرونی حالات کی بابت وزارتِ داخلہ کو بھی اعتماد میں لینا شروع کرے گی۔توقع ہے بھارتی اور پاکستانی میڈیا سال دو ہزار سترہ میں ناشائستگی کی حدود پار کرنے کے منفی سیاسی و سماجی اثرات کے ازالے کے لیے دو ہزار اٹھارہ میں شائستگی کی تمام حدود پار کر جائے گا۔

ہیپی نیو ایئر۔۔۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنئے سال کا تحفہ : حکومت نے پیٹرول بم گرا دیا
Next Article ملتان میں گرد کا طوفان ۔۔ یہی تو ہے اس کی پہچان ۔۔ سدرہ اشرف
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

باجوڑ میں افغانستان کا مبینہ حملہ: عید کے لیے گھر آنے والے چار بھائی ہلاک

مارچ 16, 2026

متحدہ عرب امارات میں ایران کے ڈرون حملے سے پاکستانیوں سمیت 7 افراد ہلاک 145 زخمی

مارچ 16, 2026

رحیم یار خان میں دکان کی چھت گرنے سے 8 خواتین ہلاک، 76 زخمی

مارچ 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • باجوڑ میں افغانستان کا مبینہ حملہ: عید کے لیے گھر آنے والے چار بھائی ہلاک مارچ 16, 2026
  • متحدہ عرب امارات میں ایران کے ڈرون حملے سے پاکستانیوں سمیت 7 افراد ہلاک 145 زخمی مارچ 16, 2026
  • رحیم یار خان میں دکان کی چھت گرنے سے 8 خواتین ہلاک، 76 زخمی مارچ 16, 2026
  • حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم مارچ 16, 2026
  • تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز مارچ 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.