Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»پاکستانی فلمی ستاروں کا کنسلٹنٹ ۔۔ یاسر پیرزادہ
کالم

پاکستانی فلمی ستاروں کا کنسلٹنٹ ۔۔ یاسر پیرزادہ

ایڈیٹردسمبر 22, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ط ظ سے میری شناسائی زیادہ پرانی نہیں، غالباً میری پہلی ملاقات کسی کھانے پر ہوئی تھی جہاں وہ بن بلائے موجود تھا، موصوف مہمانوں کے لیے مختص کی گئی نشستوں پر براجمان تھے جو کھانے کی میز سے ذرا فاصلے پر تھیں مگر اِس کے باوجود جونہی کھانے کا اعلان ہوا تو سب سے پہلے پلیٹ میں مٹن کی بوٹیوں کا مینار بنانے کا اعزاز آپ کے حصے میں آیا۔
وہیں اِن سے سلام دعا ہوئی اور پتا چلا کہ آنجناب روزنامہ کالک کے چیف رپورٹر ہیں اور پارٹ ٹائم پلمبر کا کام بھی کرتے ہیں، یہ عقدہ بھی کھلا کہ موصوف کنسلٹنٹ بھی ہیں اور کیریئر کاؤنسلنگ سے لے کر مڈ وائفری تک ہر قسم کے مشورے فراہم کرتے ہیں۔
میں نے پوچھا کہ جناب کی مشورہ فیس کیا ہے تو انہوں نے نہایت تمکنت سے جواب دیا کہ ویسے تو میں بہت مہنگا ہوں لیکن آپ جیسے کرم فرماؤں کے لیے میرا ایک خصوصی گولڈ پیکیج ہے جس کے تحت ایک کلو چکن کڑاہی، چار روغنی نان اور ڈیڑھ لیٹر کی بوتل کے عوض میں دو گھنٹے کی کیریئر کاؤنسلنگ کرتا ہوں اور اگر آپ نے اپنی پوری زندگی بہتر بنانے کا تفصیلی مشورہ لینا ہو تو اُس کے لیے پلاٹینم پیکیج ہے جس میں ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں کھانے کے عوض آپ کو اپنی زندگی گزارنے کا مکمل خاکہ بنا کر دیا جائے گا۔
میں نے وہیں کھڑے کھڑے اُن سے پلاٹینم پیکیج خرید لیا، کھانے کے دوران ط ظ نے مجھے کہا کہ میں ہر بندے کو اُس کی شخصیت، مزاج اور شعبے کے مطابق مشورے دیتا ہوں جس سے آئندہ زندگی میں کامیابی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
مجھے یوں لگا جیسے کھانے کے دوران ط ظ کی شخصیت بالکل تبدیل ہو گئی ہو، اب وہ کوئی مجہول شخص نہیں لگ رہا تھا بلکہ یکایک اُس کی شکل سے معقولیت جھلکنے لگے تھی، شاید اچھا کھانا اسی طرح راس آتا ہو۔ ط ظ نے مجھے یہ بھی بتایا کہ اُس کے کلائنٹس میں ہمایوں سعید، ماہرہ خان، مہوش حیات، ماورا حسین (یا حوقین‘ جو بھی نام ہے )، شاہد آفریدی جیسی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں اور ثبوت کے طور پر اُس نے اِن لوگوں کے ساتھ اپنی سیلفیاں بھی دکھائیں۔
ط ظ نے میرے چہرے کی طرف دیکھ کر بولنا شروع کیا ’’اصل میں آپ کا مسئلہ یہ ہے کہ آپ ضرورت سے زیادہ اصول پسند ہیں، تو آ پ کے لیے پہلا مشورہ یہ ہے کہ اگر آپ نے اِس ملک میں خوش و خرم زندگی گزارنی ہے تو اصول پسندی کی عیاشی چھوڑنا ہوگی.
دوسرا مشورہ، ہمیشہ وہ بات کریں جو عوام کو پسند اور لوگوں میں مقبول ہو، چٹ پٹا بیانیہ بیچیں جس کے خریدار ہر طبقے میں موجود ہوں یا کم ازکم اکثریت جس کی گاہک ہو، اِس ضمن میں عقل یا منطق کی پروا نہ کریں، صرف لوگوں کے جذبات دیکھیں۔
مثلاً اگر لوگ جمہوریت کے خلاف تبصرا سننا چاہتے ہیں تو روزانہ جمہوریت کے خلاف شام غریباں برپا کریں، کوئی ضرورت نہیں کسی کو جمہوریت کی تاریخ سمجھانے یا آئین کے فائدے بتانے کی، بس گلا پھاڑ پھاڑ کر ہنگامہ مچائے رکھیں۔‘‘
ط ظ نے ابھی اتنی ہی بات کی تھی میں نے بیچ میں ٹوک دیا ’’اِن سب باتوں کا مجھے کیا فائدہ ہوگا؟‘‘ اِس پر ط ظ نے ایک قہقہہ لگایا ’’فائدہ ہی فائدہ ہے، جب آپ اصول پسندی چھوڑ کر صرف وہ باتیں کریں گے جنہیں انگریزی میں populistکہتے ہیں تو لوگ آپ کو سر آنکھوں پر بٹھائیں گے۔
اِس کا نشہ ہی اور ہے، ایک مرتبہ آپ کو اِس مقبولیت کا چسکا لگ گیا تو پھر آپ کو کچھ اور اچھا نہیں لگے گا۔ اب تیسرا مشورہ بھی سُن لیں، ہمیشہ اُن موضوعات پر بڑھ چڑھ کر بولیں جن کی مخالفت میں بولنا ممکن ہی نہیں۔
مثلاً ہر دوسرے دن انڈیا کے خلاف ایک ٹویٹ کریں، اِس کے لیے تو ہمارے پاس بے شمار حقیقی وجوہات موجود ہیں، کلبھوشن کی جاسوسی، ابھینندن کی ذلت، کنٹرول لائن کی خلاف ورزی، کشمیر میں ظلم، مسلمانوں کے خلاف تشدد، کیا کچھ نہیں کہا جا سکتا، بس دل کھول کر بھارت کی کلاس لیں، داد سمیٹیں۔
جب اِس موضوع سے بور ہو جائیں تو I stand with girl educationکا ٹرینڈ چلا دیں، کون ہے جو اِس با ت سے اختلاف کرے گا! جب کبھی کسی آٹھ دس سال کی بچی کا ریپ ہو تو ماہرہ خان کی طرح سینہ تان کر میدان میں آئیں، پریس کانفرنس کریں، اِس وحشیانہ پن کے خلاف بیانات دیں، مظاہرے کریں، لوگ آپ کو ایک عزم و ہمت والا بندہ سمجھیں گے!‘‘ ط ظ بول رہاتھا اور میں حیرت سے اُس کی باتیں سُن رہا تھا۔
اب یہ ایک بالکل بدلا ہوا شخص لگ رہا تھا، اپنے تئیں میں نے فلم ’’بھیجا فرائی‘‘ کی طرح کا ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تھی مگر یہ ط ظ تو بالکل اس کے الٹ نکلا۔
میں نے دوبارہ اُس کی طرف توجہ کی، اب وہ کوئی اور مثال دے رہا تھا ’’اِن تمام باتوں سے آپ کو فوری طور پر تین فائدے ہوں گے، ایک، آپ ہمیشہ غیر متنازع رہیں گے، دوسرا، آپ کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا اور تیسرا، ہر محفل میں آپ فخر سے کہہ سکیں کہ آپ مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرتے ہیں‘‘۔
’’اب آخر میں سب سے اہم بات۔ حق سچ کی بات اور مظلوموں کا ساتھ ہمیشہ اُن کا مذہب اور ملک دیکھ کر کریں، دنیا میں جہاں بھی مسلمانوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے اُن کے حق میں بے فکر ہو کر آواز بلند کریں مگر اپنے ملک میں پہلے مظلوم کا مذہب دیکھیں۔اگر وہ ہم مذہب نہیں تو چپ کرکے پتلی گلی سے نکل جائیں، یاد رکھیں کہ اِن مشوروں کا اطلاق (سابقہ) فاٹا، بلوچستان اور ملک کے کچھ حصوں پر نہیں ہوتا‘‘۔
ط ظ یہ کہہ کر سانس لینے کے لیے رکا، پھر بولا ’’اور اب مشورے کی دُم، ہمیشہ وہ بات کریں جو طاقتور کو پسند ہو پھر اِس ملک میں آپ کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، ہاں اگر اصول پسندی کا مروڑ اٹھے اور آپ کو لگے کہ آئین شکنی دراصل سنگین غداری ہوتی ہے جس کی سزا موت ہے اور یہ بات برملا کہنی چاہیے تو میں آپ کو مشورہ دوں گا کہ تین ماہ تک پاکستانی فلمی ستاروں کا ٹویٹر پر پیچھا کریں اور دیکھیں کہ وہ کس خوبصورتی سے مقبول عام بیانیہ بیچ رہے ہیں۔
آپ کو افاقہ ہو جائے گا‘‘۔ ط ظ نے اپنی بات ختم کی، بچا ہوا کھانا پیک کروایا اور ہاتھ ملا کر رُخصت ہو گیا۔

( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبادل گہرے ہیں لیکن آسمان نیلا ہے۔۔ وجاہت مسعود
Next Article آمنہ مفتی کا کالم: مولےنوں مولا نہ مارے تے مولا نئیں مردا!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.