Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»زاہدہ حنا»محترمہ فاطمہ جناح کی کتنی فیکٹریاں تھیں؟/زاہدہ حنا
زاہدہ حنا

محترمہ فاطمہ جناح کی کتنی فیکٹریاں تھیں؟/زاہدہ حنا

ایڈیٹرجولائی 18, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
zahida hina
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نئی ایجاد اور نئی دریافت ہمیشہ سماج کوآگے بڑھانے میں اپناکردار ادا کرتی ہے ۔ موجودہ صدی کے دوران ایسی حیرت انگیز ایجادات جس برق رفتاری سے جنم لے رہی ہیں ان کودیکھ کر با آسانی یہ دعویٰ کیا جاسکتا ہے کہ محض اس صدی کی ایجادات لاکھوں سال کی انسانی تاریخ کی کُل ایجادات سے کئی ہزار گنا زیادہ ہوں گی۔ اطلاعات کی دنیا میں ٹیکنالوجی نے ایک حیرت انگیزانقلاب برپا کر رکھا ہے۔ یہ ایک انقلاب مسلسل ہے جو تھمنے کا نام نہیں لے رہا ۔ ماضی کی دنیا میں انقلاب صدیوں کے بعدآیا کرتے تھے، اب ہر روز ایک نیا انقلاب آرہا ہے۔ سیاسی، سماجی اورمعاشی زندگی کاکون ساشعبہ ہے جس میں انقلابی تبدیلیاں رونما نہ ہو رہی ہوں ۔
ابھی کچھ عرصے بلکہ صرف دس بیس سال پہلے تک لوگوں کے پاس باہمی رابطوں کے ذرایع نہایت محدود تھے۔ وہ زمانہ زیادہ پرانا نہیں ، جب ٹیلی فون لگوانے کے لیے بڑی بڑی سفارشیں کرانی پڑتی تھیں، بعض نہیں اکثر اوقات اس مقصد کے لیے اعلیٰ افسروں حتیٰ کہ وزیروں تک سے اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کی درخواست کرنی پڑتی تھی ۔ جس گھر میں فون کی لائن آجاتی تھی وہ گھر محلے میں معتبر ہو جاتا تھا۔ اکثر حضرات توفون لگنے کی خوشی میں مٹھائیاں تک تقسیم کیا کرتے تھے ۔ اڑوس پڑوس کے لوگ ان گھروں سے بہتر بلکہ پرجوش تعلقات قائم رکھتے تھے جہاں ٹیلی فون کی سہولت موجود ہوا کرتی تھی کہ نہ جانے کب کسی مشکل صورتحال میں وہاں سے فون استعمال کرنے کی ضرورت پیش آجائے ۔ اس زمانے میں کسی شہر یا بیرون ملک بات کرنے کے لیے ٹرنک کال بک کرانی پڑتی تھی۔ ٹیلی فون آپریٹرکی خصوصی اہمیت ہواکرتی تھی ۔
شہر کے اہم اور با اثرافراد اس سے دوستانہ تعلقات رکھتے تھے کہ بہ وقت ضرورت نہ صرف ان کی مطلوبہ کال جلد ملوا دی جائے بلکہ زیادہ دیر تک بات بھی ہوسکے اور اس کی ادائیگی بھی معمولی کرنی پڑے ۔آج بھی آپ کو اپنے آس پاس اس دورکے ریٹائرڈ ٹیلی فون آپریٹر مل جائیں گے جو سرد آہیں بھرکر ماضی کے سنہری دنوں کو یاد کیا کرتے ہیں ۔ اب وہ وقت آگیا ہے کہ لوگ گھروں میں فون لگوانا پسند نہیں کرتے۔جن گھروں کے بڑے اور بزرگ ابھی زندہ ہیں وہاں پہلے کے لگے ہوئے یہ فون ابھی تک موجود ہیں لیکن جہاں یہ بزرگ اب زندہ نہیں ان گھروں سے فون بھی انتقال کرچکا ہے ۔
اب سیل فون کا زمانہ ہے، اسمارٹ فون تقریبا سب کے پاس ہے کیونکہ اس کی قیمت دن بہ دن کم ہوتی چلی جا رہی ہے۔ آپ جہاں بھی ہوں جس سے جب چاہیں رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ آڈیواوروڈیوکالزعام ہیں ۔ سماجی رابطوں کی ایسی سائٹس قائم ہوگئی ہیں ، جن کے ذریعے صارف دنیا میں کسی بھی جگہ مفت بات کرسکتا ہے یا اپناپیغام پہنچا سکتا ہے۔ اس حوالے سے فیس بک، میسنجر اورواٹس ایپ کی بڑی شہرت ہے اوردنیاکی آدھی سے زیادہ آبادی سماجی رابطوں کے ان ذرایع کواستعمال کر رہی ہے۔
اطلاعات کی دنیا میں جوانقلاب برپا ہوا ہے اس نے حکومتوں کو بھی پریشان کرکے رکھ دیا ہے ۔ بالخصوص ایسی آمرانہ حکومتیں یا ادارے زیادہ پریشان نظرآتے ہیں جن کے لیے اظہار رائے کی آزادی ہمیشہ ایک خطرہ بنی رہتی ہے۔ماضی قریب میں اطلاعات اور خبروں کوروکنا بہت آسان تھا۔ ایسی حکومتیں جوجمہوریت کواپنے لیے ایک خطرہ تصورکرتی تھیں وہ محض ایک حکم کے ذریعے اظہار رائے کی آزادی ختم کرنے کی صلاحیت اورطاقت رکھتی تھیں۔ اب صورتحال کافی حد تک تبدیل ہوئی ہے ۔ لوگ انٹرنیٹ کے ذریعے آپس میں باآسانی رابطہ قائم کرلیتے ہیں اورچشم زدن میں کوئی بھی خبر پوری دنیا میں پھیل جاتی ہے۔
نوازشریف کی لاہورآمد پرشہرمیں موبائیل اور انٹرنیٹ سروس بندکردی گئی تھی، اخبارات اورالیکٹرانک میڈیا بھی دباؤ میں تھا ۔نوازشریف کی آمد کی لمحہ بہ لمحہ کوریج تقریباً ناممکن تھی لیکن اس کے باوجود جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے لوگ صورتحال سے آگاہ رہے۔ تاہم، یہ اوربات ہے کہ مذکورہ پابندیاں عائد نہ کی جاتیں تو سیاسی منظرنامہ کچھ اور زیادہ دلکش ہوتا۔ لوگوں نے پورے واقعے کی وڈیوفلمیں بنائیں اورانھیں پوری دنیا میں پھیلا دیا جن میں بعض وائرل ہوگئیں جنھیں ہزاروں لوگوں نے دیکھا اورتبصرے کیے۔ لہٰذا یہ عارضی پابندی بھی زیادہ کارگر ثابت نہیں ہوئی ۔ وہ دن بھی زیادہ دورنہیں ہے جب خلائی سیارے وائی فائی کی سہولتیں فراہم کریںگے اور لوگوں کو انٹرنیٹ کمپنیوں پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا ۔
افریقہ کے دوردراز علاقوں میں بڑے بڑے غباروں کے ذریعے وائی فائی کی سہولت ان افریقیوں کوفراہم کی جانے لگی ہیں جوآج بھی ماضی بعیدکی دنیا میں اپنی زندگی بسرکررہے ہیں ۔ عرض مدعا یہ ہے کہ بہت جلد حکومتیں، اظہار رائے کی آزادی کو روکنے کے لیے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بندکرنے کی طاقت اورصلاحیت سے بھی محروم ہوجائیں گی۔
جب سے نوازشریف نے سول بالادستی کے لیے ایک ٹھوس موقف اپنایا ہے اس کے بعد سے ملک میں ذرایع ابلاغ ایک دباؤکی کیفیت میں ہیں ۔ بعض دیدہ اور نادیدہ اقدامات کے ذریعے نوازشریف کے سیاسی موقف کو زیادہ بھرپور طریقے سے پیش کرنے کی راہ میں بہت سی رکاوٹیں حائل ہیں۔ اس نوع کے اقدامات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔ اطلاعات کاانقلاب پوری دنیا میں ہر رکاوٹ کوبہاکرلے جارہا ہے۔ ہم اپنے ملک میں بعض خبروں کوروک سکتے ہیں لیکن یہ نہیں سمجھتے کہ عالمی ذرایع ابلاغ کے ذریعے تمام خبریں لوگوں تک پہنچ جاتی ہیں۔ ان دیکھی پابندیاں عائد نہ ہوتیں توعالمی میڈیا میں نوازشریف کی آمد کواتنی بڑی کوریج نہ ملتی ۔ پاکستان کے ذرایع ابلاغ کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے سے کیاحاصل ہوا ؟کوئی خبرچھپائی نہ جا سکی، نواز شریف کی آمد ایک بڑا عالمی واقعہ بن گیا اور پوری دنیا میں حکومت کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ۔
اگرنوازشریف کی جماعت کوان کا استقبال کرنے دیا جاتا، موبائیل فون، انٹرنیٹ سروس اوردیگرنوعیت کی انتظامی پابندیاں عائد نہ کی جاتیں تو نگراں حکومت یا نوازشریف کی مخالف قوتوں کودنیا سے داد ملتی اوران کی ساکھ خراب ہونے کے بجائے بہترہوتی۔ یہ سادہ سی بات تھی لیکن سمجھ میں نہیں آئی۔ ہماری زندگیوں میں بڑے بحران بسا اوقات اس لیے پیدا ہوتے ہیں کہ ہم سادہ اورآسان سی بات کوبھی سمجھنے سے قاصر رہتے ہیں۔ سادہ سی بات یہ تھی کہ 1970کے الیکشن میں جس جماعت کو اکثریت ملی تھی حکومت اس کے سپردکردی جاتی ۔ یہ بات نہیں سمجھی گئی اور پاکستان ٹوٹ گیا ۔ سادہ سی بات ہے کہ عوام کے مینڈیٹ کااحترام نہ کیا جائے توسیاسی بحران جنم لیتا ہے اورملک عذاب میں گرفتار ہو جاتا ہے لیکن یہ سیدھی اورسادہ سی بات بھی وہ لوگ نہیں سمجھتے جنھیں اس کے سمجھنے کی ضرورت ہے۔
بات نکلی تھی کہ جدید دنیا کے اطلاعاتی انقلاب کے بعد غیر جمہوری حکومتوںاورطاقتوں کے لیے اظہار رائے کی آزادی کو محدود یا مسدود کرنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔ 21 ویں صدی کے حقائق اپنی جگہ لیکن مجھے سماجی رابطے کے کسی ذریعے پرایک پوسٹ پڑھ کراس موضوع پر لکھنے کی خواہش پیدا ہوئی کہ حکومتیں جن حقائق کو پابندیوں کے ذریعے لوگوں کے سامنے آنے سے روکناچاہتی ہیں وہ حقائق زیادہ زورداراندازمیں پوری دنیا میں پھیل جاتے ہیں۔ جن سوالات کو دبانا مقصود ہوتا ہے وہ زیادہ طاقت سے سامنے آجاتے ہیں ۔ مذکورہ پوسٹ آپ سے بھی شیئر کرکے میں اپنا کالم ختم کرتی ہوں۔
’’ٹوپی ڈرامہ‘‘
لیاقت علی خان کی کون سے پراپرٹی تھی ؟
خواجہ ناظم الدین نے کیاکرپشن کی تھی ؟
حسین شہید سہروردی کے کون سے بچے زیرکفالت تھے ؟
محترمہ فاطمہ جناح کی کتنی فیکٹریاں تھیں ؟
شیخ مجیب کے کتنے فلیٹ تھے ؟
ذوالفقارعلی بھٹو کا اقامہ کب نکلا تھا ؟
محمد خان جونیجو پرکیا مقدمات تھے؟
بے نظیربھٹو نے کون سے منی ٹریل جمع نہیں کرائی تھی ؟
(بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان کی ممکنہ حکومت کیلئے پیشگی چیلنجز: برملا / نصرت جاوید
Next Article وزیر اعظم عمران خان: مگر کس قیمت پر؟/ سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.