• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
ہفتہ, دسمبر 9, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • (ن) لیگ کے ساتھ کوئی لینے دینے کی بات نہیں ہوئی: علیم خان
  • 9 مئی واقعات سے تعلق نہیں، 8 سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھا: شیخ رشید
  • عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو چیلنج کر دیا
  • دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پھر پہلے نمبر پر
  • وسعت اللہ خان کا کالم:ریاستیں بھی خود کشی کرتی ہیں
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:عمران خان سے ’انتقام‘ لینے کا اعلان
  • ہنری کسنجر کا سی وی : یاسر پیرزادہ کی تحریر
  • علی نقوی کا کالم :Political Non-sense
  • ڈاکٹر خیال امروہوی، میرے خیال میں ۔۔ ( ولادت 10 دسمبر 1930 ) : طارق گجر کی تحریر
  • وجاہت مسعود کا کالم : کچھ خبر اور صحافت کے بارے میں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ظہور احمد دھریجہ»مادری زبان میں تعلیم دی جائے۔۔ظہور دھریجہ
ظہور احمد دھریجہ

مادری زبان میں تعلیم دی جائے۔۔ظہور دھریجہ

رضی الدین رضیفروری 2, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of zahoor-dhareeja
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

انہی کالموں میں مسلسل کہتا آ رہا ہوں کہ تعلیم کا مسئلہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ خصوصاً مادری زبان میں تعلیم کے حوالے سے بھی لکھتا آ رہا ہوں اور آج کی گزارشات پیش کرنے سے پہلے دکھ کے ساتھ اس بات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں کہ موجودہ حکومت کی مسائل کی طرف توجہ کم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مسائل کا جتنا میں نے ذکر کیا ہے شاید کسی نے کیا ہو ، مگر آج تک شنوائی نہیں ہو سکی۔ سوال اتنا ہے کہ آج وزیراعظم، وزیراعلیٰ ، صوبائی وزیر خزانہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، ہوم سیکرٹری مرکز میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے علاوہ وزارت خارجہ جیسی اہم وزارتین سرائیکی وسیب کے پاس ہونے کے باوجود وسیب کے مسائل کی طرف توجہ کیوں نہیں دی جاتی ؟ اگر آج بھی مسائل حل نہیں ہونگے تو سوال یہ ہے کہ وسیب کے مسائل کب حل ہونگے؟ سندھی یا اردو سے نفرت نہیں بلکہ اصول کی بات ہے کہ پاکستان میں جو حق سندھی کو حاصل ہے وہ پنجابی ، پشتو ، بلوچی ،سرائیکی ، پوٹھوہاری ، ہندکو و دیگر زبانوں کو بھی ملنا چاہئے۔ یہ حقیقت ہے کہ اردو کے ساتھ ساتھ سندھی پاکستان کی واحد زبان ہے جو سندھ کے تعلیمی اداروں میں رائج ہے اور سندھی بچے خوش قسمت ہیں کہ وہ اپنی ماں بولی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔جبکہ سرائیکی ‘ پنجابی ‘ پشتو ‘ بلوچی اور دوسری زبانیں بولنے والے ماں بولی میں تعلیم کے بنیادی حق سے ابھی تک محروم ہیں۔تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ صرف اردو یا سندھی کیوں؟
اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے مورخہ 18 اپریل 2018ءکو پنجاب میں پنجابی تعلیم رائج کرنے کے بارے میں چیف سیکرٹری پنجاب اور سپیکر پنجاب اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کی۔ اس سے پہلے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست گزارمحترم احمد رضا خان ( صدر پنجابی پرچار سوسائٹی ) نے استدعا کی ہے کہ پنجاب میں پنجابی زبان کو ذریعہ تعلیم بنایا جائے۔ اس سلسلے میں خود بھی میں لاہور ہائی کورٹ کے سینئر قانون دان سید نثار صفدر کے توسط سے اس کیس کا فریق بنا ہوں اور اپنی معروضات میں لکھا کہ پنجاب میں پنجابی کے ساتھ سرائیکی بولنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے اور پنجاب کے نصف سے زائد اضلاع کی مادری زبان سرائیکی ہے۔ میری استدعا ہے کہ پنجابی بولنے والے اضلاع میں پنجابی زبان کو ذریعہ تعلیم بنایا جائے اور سرائیکی بولنے والے اضلاع میں سرائیکی زبان کو ذریعہ تعلیم بنانے کا حکم جاری فرمایا جائے اور اگر ممکن ہو تو پوٹھوہاری زبان کو بھی اس کا حق ملنا چاہئے۔ پوری دنیا کے ماہرین تعلیم کا اس بات پر اتفاق ہے کہ صرف ماں بولی میں تعلیم کے ذریعے ہی بچے کی ذہنی نشو نما کا مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے کہ بچے کی ذہنی و جسمانی ساخت پر اس کی ماں بولی کے اثرت ماں کے پیٹ میں ہی مرتب ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔



یہ بھی اپنی جگہ حقیقت ہے کہ طالبعلم کی تخلیقی صلاحیتیں ماں بولی سے ہی پیدا ہوتی ہیں ، دوسری کسی بھی زبان میں آپ اسے پڑھائیں گے وہ محض رٹا ہوگا۔ کسی بھی زبان کو آﺅٹ کرنے کا مقصد کسی بھی خطے کی تہذیب و ثقافت کو قتل کرنے کے مترادف سمجھا جاتا ہے کہ زبان صرف الفاظ کا مجموعہ نہیں بلکہ پوری انسانی زندگی کی تاریخ ، تہذیب و ثقافت اس میں بند ہوتی ہے اور زبان ہی پورے تمدن کا اظہار سمجھی جاتی ہے۔ اگر آپ کسی سے اس کی ماں بولی چھین رہے ہیں تو گویا ماں دھرتی اور ماں بولی کے علم سے دور رکھنے کی کوشش بہت بڑا جرم ہے۔ اپنے ادب، اپنے فوک، اپنی موسیقی سے محروم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس سے اس کی لوک دانش کا اثاثہ چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں، ایساکر کے آپ اس کا انسانی شرف چھین کر اس میں حیوانیت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کسی بھی معاشرے کے لوگ تہذیب ، تمدن اور زبان ثقافت سے محروم ہوتے ہیں تو پھر ان میں حیوانیت آ جاتی ہے اور پھر حیوانیت کے روپ خطرناک ہوتے ہیں ، پھر انسانی معاشرے میں جنگل کا قانون لاگو ہو جاتا ہے ، آج کا بحران تہذیبی بحران ہے، ثقافتی بحران ہے اور انتہا پسندی، دہشت گردی اور عدم برداشت اس کے مظاہر ہیں۔ میں نے اپنی معروضات میں مزید لکھا کہ درج ذیل وجوہات کی بناء پر درخواست ہے کہ میری استدعا کو قبول فرمایا جائے۔
بلوچستان حکومت نے اپنے نوٹیفکیشن نمبر 27 (3 فروری 2014ء)کے مطابق اپنے صوبے میں بلوچی ، پشتو ، براہوی ، سندھی ، فارسی ،پنجابی اور سرائیکی کو پرائمری سطح پر ذریعہ تعلیم بنانے کا حکم جاری کیا۔ اسی طرح خیبرپختونخواہ حکومت نے بھی بشمول سرائیکی صوبے میں بولی جانیوالی مختلف زبانوں کو پرائمری سطح پر ذریعہ تعلیم بنایا ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباداور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سرائیکی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کرائی جا رہی ہے ‘ بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی اور اسلامیہ یونیورسٹی میں سرائیکی ڈیپارٹمنٹ موجود ہیں۔ اس وقت سرائیکی میں پی ایچ ڈی ، ایم فل ، ایم اے ، بی اے ، ایف اے اور میٹرک پڑھائی جا رہی ہے۔ ان حالات میں ضروری ہے کہ پرائمری سطح پر سرائیکی تعلیم کا آغاز کیا جائے تاکہ اپر کلاسوں کے سلسلے میں سرائیکی تعلیم کی مدد ہو سکے۔ ایک گزارش یہ بھی ہے کہ سی ایس ایس میں جس طرح پنجابی ‘ سندھی ‘ بلوچی ‘ پشتو وغیرہ کے پیپرز شامل ہیں ‘ اسی طرح سرائیکی کا بھی شامل کیا جائے کہ ایک سرائیکی ماسٹر ہولڈر سی ایس ایس کے امتحان میں کسی ایسی زبان کا پیپر کس طرح حل کرے گا جو کہ اس نے پڑھی ہی نہیں۔ اس وقت پاکستان میں بولی جانیوالی زبانوں میں سب سے زیادہ کتب سرائیکی زبان میں شائع ہو رہی ہیں اور حکومت پاکستان کاادارہ اکادمی ادبیات ہر سال بہترین سرائیکی کتاب پر ایوارڈ دیتا آ رہا ہے۔ سرائیکی زبان میں کتابوں کے ساتھ ساتھ رسائل اور سرائیکی اخبار بھی شائع ہو رہے ہیں۔ حکومت پاکستان کی خبر رساں ایجنسی اے پی پی میں الگ سرائیکی سیکشن اور سرائیکی نیوز سروس موجود ہے۔ علاوہ ازیں پرائیوٹ چینل کے علاوہ پی ٹی وی ملتان سنٹر سرائیکی میں پروگرام دیتا ہے اور ریڈیو پاکستان ملتان ‘ بہاولپور ‘ ڈی آئی خان ‘ سرگودھا ‘ میانوالی نہ صرف سرائیکی پروگرام نشر کرتے ہیں بلکہ سرائیکی میں خبریں بھی نشر کی جاتی ہیں۔ سرائیکی بہت قدیم زبان ہے ‘ اس کا ادبی ورثہ پاکستان کا سرمایہ افتخار ہے۔ سرائیکی ہی پاکستان کے مختلف علاقوں میں بولی جانیوالی قدیم زبان ہے۔ یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ سرائیکی واحد زبان ہے جو صوبہ پنجاب کے علاوہ ملک کے چاروں صوبوں میں بولی اور سمجھی جاتی ہے۔
(بشکریہ:روزنامہ 92نیوز)

فیس بک کمینٹ

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایرانی انقلاب چالیس برس کا ہوگیا۔۔وسعت اللہ خان
Next Article نواز شریف کو سروسز ہسپتال میں داخل کرنے کی تیاریاں مکمل
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

(ن) لیگ کے ساتھ کوئی لینے دینے کی بات نہیں ہوئی: علیم خان

دسمبر 9, 2023

9 مئی واقعات سے تعلق نہیں، 8 سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھا: شیخ رشید

دسمبر 9, 2023

عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو چیلنج کر دیا

دسمبر 9, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • (ن) لیگ کے ساتھ کوئی لینے دینے کی بات نہیں ہوئی: علیم خان دسمبر 9, 2023
  • 9 مئی واقعات سے تعلق نہیں، 8 سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھا: شیخ رشید دسمبر 9, 2023
  • عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو چیلنج کر دیا دسمبر 9, 2023
  • دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پھر پہلے نمبر پر دسمبر 9, 2023
  • وسعت اللہ خان کا کالم:ریاستیں بھی خود کشی کرتی ہیں دسمبر 9, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.