Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ظہور احمد دھریجہ»زبان تعصب کا نام نہیں اظہار کا ذریعہ ہے۔۔ظہور دھریجہ
ظہور احمد دھریجہ

زبان تعصب کا نام نہیں اظہار کا ذریعہ ہے۔۔ظہور دھریجہ

ایڈیٹرمارچ 14, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of zahoor-dhareeja
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کا گلدستہ ہے۔ اس میں پنجابی، سرائیکی، سندھی، بلوچی، پشتون و دیگر زبانیں بولنے والے لوگ آباد ہیں۔ پاکستان کی تمام زبانیں اور ثقافتیں قابل تعظیم اور قابل احترام ہیں کہ اُن سب کا خالق خداوند کریم ہے۔ زبان کسی تعصب یا نفرت کا نام نہیں بلکہ اظہار کا وسیلہ ہیں۔ اسی طرح پاکستان کی ثقافتیں بھی انسانوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ پچھلے دنوں سندھی اور بلوچی کلچر ڈے منائے گئے اسی طرح ہر سال سرائیکی کلچر ڈے بھی منایا جاتا ہے جو کہ 6 مارچ کو ہوتا ہے مگر اس مرتبہ سرائیکی جماعتوں کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ سرائیکی کلچر کی تقریبات یکم مارچ سے 31 مارچ تک پورے وسیب میں جاری رہیں گی۔ تقریبات کا یہ سلسلہ جاری ہے اسلام آباد پریس کلب کے اشتراک سے سرائیکی کلچر ڈے منایا گیا اس میں نمایاں کردار مس سادیہ کمال، شاہد دھریجہ اور یاور خان کا تھا۔ لاہور کے بعد فیصل آباد میں بھی گورنمنٹ کالج کے سٹوڈنٹس نے سرائیکی اجرکیں پہن کر مارچ پاسٹ کیا۔ اس میں 200 سے زائد طالبات نے بھی حصہ لیا۔ کراچی، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، راجن پور، بہاولپور، رحیم یار خان میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ رحیم یار خان میں تقریب بار روم میں منعقد ہوئی اور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جمیل احمد جمیل بھی اس میں شریک ہوئے اور سرائیکی کلچر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکی کلچر انسان دوستی اور محبتوں کا پیغام ہے۔ سرائیکی رہنماؤں کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے وسیب سے انصاف نہیں کیا ، صوبے کا وعدہ پورا نہ کرکے وہ صادق اور امین نہیں رہے ۔ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ والوں نے دھوکہ کیا ان کا مینڈیٹ صوبے کے لئے تھا نہ کہ کرسی اور اقتدار کے لئے ۔ آج وہ اقتدار کے نشے میں بدمست ہو کر سب وعدے بھول چکے ہیں ۔وسیب کے لوگوں کو ان دھوکہ بازوں اور وعدہ خلافوں کے خلاف باہر نکلنا ہوگا کہ یہ چال بازی کرکے وسیب کے لوگوں کو ایک دوسرے سے لڑا رہے ہیں ،سب سول سیکرٹریٹ کسی بھی لحاظ سے صوبے کا متبادل نہیں لیکن ان حکمرانوں نے اس مسئلے پر بھی ملتان بہاول پور اور لودھراں کے لوگوں کو ایک دوسرے سے لڑانے کی کوشش کی ہے ، وسیب کے لوگوں کو اپنے حقوق کیلئے باہر نکلنا ہوگا ، تخت لاہور اور تخت پشور کے مخالفوں سے پہلے وسیب میں رہنے والے کرسی و اقتدار کے پجاری ، دھوکہ پرست ، جاگیردار ، اور سرمایہ دار سیاستدانوں سے جان چھڑانا ہوگی ۔ اس موقع پر قرار دادیں منظور کی گئیں ۔جن کے مطابق سینٹ سے پاس ہونے والے سرائیکی صوبے کے بل کو آگے بڑھایا جائے ،پارلیمانی صوبہ کمیشن بنایا جائے ، ن لیگ کی طرف سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے بل پر بحث کی جائے ۔ماروی میمن کے بل کو قومی اسمبلی میں نئے سرے سے زیر بحث لا کر پاکستانی زبانوں کو قومی زبانوں کا درجہ دیا جائے ، سندھ کی طرح پورے ملک میں ابتدائی تعلیم ماں بولیوں میں دی جائے ۔ نہم اور دہم کا منظور شدہ نصاب کی کتب طبع کی جائیں ۔کالجوں اور سکولوں میں سرائیکی ٹیچرز کی اسامیاں دی جائیں۔ایک اورقرار داد کے ذریعے بھارتی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ وسیب کے تمام لوگ پاک فوج کی جرأت و استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں اور وقت آنے پر ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ گزشتہ روز جھوک اترا ڈی جی خان میں ہونیوالی تقریب کے موقع پر سرائیکی رہنماؤں نے کہا کہ مقامی سیاستدان عوام کے مفاد کیلئے کبھی ایک نہیں ہوتے، البتہ جب ان کا ذاتی مسئلہ ہو تو ایک ہو جاتے ہیں۔ وسیب کے کروڑوں افراد کو اس بات کا دکھ ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں دونوں جماعتیں سرائیکی صوبے کے مسئلے پر ایک نہ ہوئیںآج جب (ن) لیگ کے رہنماؤں کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما بھی نیب کی زد میں آنے والے ہیں تو ان کو قربتیں یاد آگئیں۔ آج مریم نواز بھی بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کر رہی ہیں، یہ وہی مریم نواز ہیں جو الیکشن کے دوران ووٹروں کو کہتی تھیں کہ عمران خان کو ووٹ نہ دینا کہ اس کو ووٹ دینے کا مطلب زرداری کو ووٹ دینا ہو گا، وہ یہ بھی کہتی تھیں کہ زرداری عمران خان بھائی بھائی ہیں، اسی طرح میاں شہباز شریف نے بحیثیت وزیر اعلیٰ مرکز کی حکومت کے خلاف پیپلز پارٹی کے خلاف جو طوفان اٹھایا وہ بھی تاریخ کا حصہ ہے۔ آج میاں نوازشریف کہتے ہیں کہ ایک نئے چارٹر آف ڈیموکریسی کی ضرورت ہے لیکن سوال یہ ہے کہ میاں نوازشریف اور محترمہ بینظیر بھٹو کے دور میں جو میثاق جمہوریت ہوا تھا اُس کا کیا حشر ہوا؟ میاں نوازشریف کہتے ہیں کہ آمروں نے ووٹ کو عزت نہیں دی۔ سوال یہ ہے کہ آمروں کو لے کر آنے والے اور اُن کا ساتھ دینے والے کون ہیں؟ میاں نوازشریف اور بلاول بھٹو ملاقات کی جو تفصیلات سامنے آئی ہیں اُن کے مطابق میاں نوازشریف نے اس پرافسوس کا اظہار کیا کہ آئین کی دفعہ 62-63 ہم ختم نہیں کر سکے اور نیب کے کالے قوانین بھی جوں کے توں موجود ہیں۔ سوال یہ ہے کہ یہ قوانین کس نے بنائے؟ بلاول زرداری کا یہ کہنا کہ دل کے مریض کو جیل ان پر تشدد کے مترادف ہے۔ سوال اتنا ہے کہ بلاول بھٹو صرف ایک قیدی میاں نوازشریف کی بات کر رہے ہیں یا دل کے مریض تمام قیدیوں کی؟ آئین پاکستان کی نظر میں تمام قیدی ایک جیسے ہیں۔ وسیب کے لوگ وسیب کی محرومی اور صوبے کے مسئلے پر اقتدار پرست سیاستدانوں کے کردار کو قابل مذمت سمجھتے ہیں کہ انہوں نے کروڑوں انسانوں کے صوبے کے مسئلے کو فراموش کیا ہوا ہے اور اپنی اغراض کے لئے یہ لوگ ایک پیج پر نظر آتے ہیں۔ وسیب کے کروڑوں لوگوں کا حکمرانوں سے مطالبہ ہے کہ وہ میاں نوازشریف کو قانون کے مطابق علاج کی مکمل سہولتیں دینے کے ساتھ اپنے وعدے کے مطابق نئے صوبے کے قیام کیلئے اقدامات کریں ورنہ قدرت کے نظام کے تحت مکافات عمل کو یاد رکھیں کہ وسیب کے لوگوں سے مظالم کی بنا پر میاں نوازشریف گرفت میں آسکتے ہیں تو قدرت موجودہ حکمرانوں سے بھی انتقام لے سکتی ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ 92نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article’’اندر گھس کر ماریں گے‘‘ والی لاف زنی۔۔نصرت جاوید
Next Article قومی علمی و ادبی اداروں کو بچاؤ۔۔آئینہ/مسعود اشعر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.