Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن کی یادداشت ، جو شایدامن نہ لا سکے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • درخواست بنام ڈونلڈ ٹرمپ صاحب بہادر : رضی الدین رضی کا 9 سال پرانا کالم
  • مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ سے سکھ میاں بیوی ہلاک: پولیس
  • فیصل واؤڈا سب توں ڈاہڈا اور ناکام و نکمّا حکومتی بندوبست : نصرت جاوید کا کالم
  • زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»سندھ میں استحکام کی وجہ سے ترقی ہوئی ہے، وزیراعلیٰ
اہم خبریں

سندھ میں استحکام کی وجہ سے ترقی ہوئی ہے، وزیراعلیٰ

ایڈیٹرجون 11, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں جو ترقی ہوئی اس کی وجہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ میں موجود استحکام ہے۔
کراچی میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 5 برسوں میں سندھ میں ایک ہی وزیر خزانہ رہا جس نے سارے بجٹ دیے اور یہ استحکام پیپلز پارٹی لائی ہے جو اب پورے پاکستان میں لائے گی، استحکام کی علامت پیپلز پارٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک سندھ کے جتنے بجٹ پیش کیے گئے ان میں سے 25 فیصد میں نے اور میرے والد صاحب نے پیش کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کرتی آئی ہے اور کرتی رہے گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں پیپلز پارٹی کو عوام کیوں ووٹ دیتے ہیں، اس لیے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کرتی ہے، لوگ ووٹ دیتے ہیں اور ہم ڈلیور کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کی بجٹ میں سب سے زیادہ بجٹ تعلیم، صحت اور امن و امان اور لوکل گورنمنٹ کے شعبوں میں رکھا گیا ہے جو کہ بہت ضروری شعبے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ سال جیسے ہی ختم ہوا تو سندھ میں تباہ کن سیلاب آگیا اور یہ سیلاب بہت تباہ کن تھا۔
انہوں نے کہا کہ تباہ کن سیلاب، مہنگائی اور اضافی خرچوں کے باوجود بھی جب یہ سال ختم ہو رہا ہے تو اس میں سندھ میں ریکارڈ ترقیاتی اخراجات ہوئے ہیں اور اس سے پہلے 18-2017 میں اتنے اخراجات ہوئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے تمام سیلاب دیکھے ہیں لیکن کسی بھی سیلاب میں حکومت نے یہ نہیں کہا کہ ہم لوگوں کے گھر بنائیں گے، لیکن وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ جن لوگوں کے گھر تباہ ہوگئے ہیں ان کو نئے گھر تعمیر کروا کر دیں اور اگر بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ نہ ہوتے تو شاید یہ گھر تعمیر نہ ہوتے۔
’کراچی کی اسکیموں کیلئے 182 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں‘
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جب بجٹ کے بعد کہا جاتا ہے کہ ہم کراچی کو کچھ نہیں دے رہے، اسکیمیں نہیں رکھیں، کراچی ہمیں ووٹ دے رہا ہے تو ہم کیوں کچھ نہیں دیں گے، اگلے سال کے بجٹ میں اسکیموں کے لیے 182 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے اسکولوں میں 3.1 ارب، یونیورسٹیز اینڈ بورڈز میں 2.4 ارب روپے، 5.4 ارب روپے کی صحت کی اسکیمیں، 8.9 ارب روپے کی محکمہ داخلہ کی اسکیمیں، لوکل گورنمنٹ کی 28.7 ارب روپے کی اسکیمیں کراچی کے لیے ہیں جبکہ میگا اسکیمیں 12.5 ہیں جو کچھ لوگوں کو ایک ہی نظر آئی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج امپروومنٹ پروجیکٹ کے لیے 27.2 ارب روپے مختص ہو چکے ہیں اور ’کے فور‘ منصوبے کے لیے مختص کی گئی رقم الگ ہے اور اس کے علاوہ ساڑھے 27 ارب روپے کی رقم لوکل کونسلز کے لیے رکھی گئی ہیں جبکہ ساڑھے 14 ارب کی سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کی اسکیمیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی ریڈ لائن کا کام بھی چل رہا ہے جس کے لیے ساڑھے 26 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، اس کے علاوہ ییلو لائن کے لیے بھی 23 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں این آئی سی ایچ کو ترقیاتی بجٹ دے رہے ہیں اور جناح ہسپتال کو ایک ارب روپے کی نئی سائبر نائف دی گئی ہے جس سے پورا ملک مستفید ہوگا، اس کے علاوہ این آئی سی وی ڈی، ایس آئی یو ٹی اور انڈس ہسپتال جیسے اداروں کو بھی گرانٹ دے رہے ہیں، اگر آنکھیں کھول کر دیکھیں گے تو سب کچھ نظر آئے گا، تعصب نہ کریں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی سے منسلک کراچی۔ٹھٹہ ڈوئل کیریئج وے کے لیے 1.2 ارب روپے، این آئی سی ایچ کی 389 ارب روپے کی اسکیم ہے، سندھ نوری آباد پاور کمپنی جو کہ کراچی کو بجلی دے رہی ہے تو 12 ارب روپے کا وہ منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم نائن۔ایم فائیو لنک 2 ارب روپے کا منصوبہ ہے، ملیر ایکپریس وے ساڑھے 27 ارب روپے کا منصوبہ ہے، ماڑی پور ایکسپریس وے 11.2 ارب روپے، دھابیجی انڈسٹریل اسٹیٹ 16 ارب روپے کا منصوبہ ہے اور یہ وہ منصوبے ہیں جو مکمل ہوگئے ہیں۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کراچی۔حب واٹر کنال پروجیکٹ بڈنگ پوزیشن میں ہے جو کہ 24 ارب روپے کا منصوبہ ہے، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پروجیکٹ 125 ارب روپے کا ہے، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ون 60 ارب روپے، جناح ہسپتال سیفٹی اینڈ سیکیورٹی پروجیکٹ 2 ارب روپے، ماربل سٹی منصوبہ 5 ارب روپے، این اے ڈی ٹیکنالوجی پاک پروجیکٹ 24 ارب روپے کا ہے۔
وفاقی حکومت کی طرف سے ترقیاتی بجٹ پر انہوں نے کہا کہ جو منصوبے ہمیں دیے گئے ہیں ہم ان سے خوش نہیں ہیں، ہمارا خیال ہے کہ سندھ بہت زیادہ مستحق ہے اور یہ بات ہم نے وفاقی حکومت سے بھی کی ہے۔
’یہ کہنا درست نہیں کہ کراچی میں وڈیروں کا قبضہ ہے‘
9 مئی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر 9 مئی کی رات کوئی شاہراہ فیصل پر جاتا تو جنگ میدان نظر آتا جہاں ہر جگہ گاڑیاں اور بل بورڈ جلے ہوئے تھے لیکن ہم نے فوری طور پر سڑکیں کھلوا دیں۔
انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں عام انتخابات ہوں گے، پیپلز پارٹی پھر سرخرو ہوکر آئے گی، جہاں سے کام چھوڑیں گے وہیں سے شروع کیا جائے گا، نگران حکومت میں بھی وہی کام چلتا رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ کراچی میں وڈیروں کا قبضہ ہے، ہم سندھی میں وڈیرے کو ’بڑا‘ کہتے ہیں، انہوں نے بڑوں کی عزت کرنا نہیں سیکھی، میڈیا اس پر اپنا کردار ادا کرے، ایک شخص غلطی کرے تو میڈیا اس غلطی کو درست کرنے کے بجائے اس کو دہراتی رہتی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کا مالی سال 24-2023 کے لیے 2 کھرب 244 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا تھا، جس میں خسارے کا تخمینہ 37.7 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ کا پہلا بجٹ 3 اگست 1937 کو سر غلام حسین ہدایت اللہ نے پیش کیا تھا، میں صوبائی اسمبلی میں آج 59واں بجٹ پیش کر رہا ہوں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری کابینہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زردری کی رہنمائی میں عوام کی بہتر خدمت کی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ سندھ حکومت کی کامیابی کا مظہر بلدیاتی انتخابات ہیں، ‎پیپلز پارٹی نے سندھ کے ہر ضلع میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے، ہم عام انتخابات میں پورے پاکستان میں انتخابات جیتیں گے۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کراچی وزیر اعلیٰ سندھ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسابق وزیراعظم کی بہن، بہنوئی کےخلاف لیہ میں دھوکا دہی سے اراضی خریدنے کا مقدمہ درج
Next Article آئی ایم ایف معاہدہ میں تاخیر ہوئی تو اس پر حکمت عملی بنائیں گے، وزیر اعظم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

کراچی اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے تباہی: 23 افراد ہلاک، مزید بارش کا امکان

مارچ 19, 2026

علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر حملہ 9 افراد جاں بحق

مارچ 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن کی یادداشت ، جو شایدامن نہ لا سکے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 18, 2026
  • درخواست بنام ڈونلڈ ٹرمپ صاحب بہادر : رضی الدین رضی کا 9 سال پرانا کالم جون 18, 2026
  • مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ سے سکھ میاں بیوی ہلاک: پولیس جون 17, 2026
  • فیصل واؤڈا سب توں ڈاہڈا اور ناکام و نکمّا حکومتی بندوبست : نصرت جاوید کا کالم جون 17, 2026
  • زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے جون 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.