Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, مئی 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ّعاصمہ شیرازی»عاصمہ شیرازی کا کالم : ارشد شریف کا قتل ،کون، کیوں، کیسے، کہاں؟
ّعاصمہ شیرازی

عاصمہ شیرازی کا کالم : ارشد شریف کا قتل ،کون، کیوں، کیسے، کہاں؟

ایڈیٹراکتوبر 26, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
arshad sharif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نظر میں کیا ہے اور منظر میں کیا، عکس میں کیا ہے اور تصویر میں کیا، فریب حقیقت میں بدل جاتا ہے اور حقیقت فریب ہو جاتی ہے۔ یا خدا یہ ماجرا کیا ہے؟
ہر روز خبر بدل جاتی ہے ہر روز اخبار بدل جاتا ہے، سُرخی بدل جاتی ہے، تحریر بدل جاتی ہے۔ خبروں کی دُنیا میں رہتے ہوئے دو دہائیاں بیت گئیں کبھی کسی خبر پر دل پریشان ہوا، کبھی دل بے چین ہوا اور کبھی مضطرب مگر اب دل ہے مسلسل مایوسی کا شکار۔
ارشد شریف سے لاکھ اختلاف سہی مگر اُن کے قتل کی خبر نے پہلے سے بندوق کے نشانے پر موجود صحافیوں کو مزید پریشان کیا ہے یا یوں کہیے کہ اس بار صحافی کے قتل نے حیرت کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔
ارشد شریف نیروبی کیوں گئے؟ اجل لے گئی مگر اس اجل کو کیا نام دیں؟ موت ارشد کا تعاقب کرتے دبئی اور پھر کینیا پہنچ گئی لیکن موت کی آہٹ کیوں سُنائی نہ دی؟ اجل نام بدل کر سرحد بدل رہی تھی مگر زندگی کو معلوم ہی نہ ہو سکا؟ سوال ہی سوال ہیں۔ کون؟ کیوں؟ کیسے اور پھر کہاں؟
نیروبی کا جنرل سروس یونٹ یا پولیس نے غلطی کی اور مان لی۔۔۔ بات ختم؟ پولیس نے فائر کھول دیا، صرف ایک گولی ٹائر پر لگی لیکن ارشد شریف کا سر چھلنی ہو گیا؟ ہزاروں کلومیٹر کے فاصلے پر کون تحقیق کرے گا اور کس سے پوچھا جائے گا؟ جہاں اتنے صحافیوں کے قاتل پکڑے نہیں جا سکے وہاں کینیا کی پولیس کے اہلکاروں سے کون الجھے گا-
ارشد شریف کے قتل کے پیچھے کیا محرکات ہیں، کیا وجوہات ہیں ان سب کی تحقیق ہونا ضروری ہے لیکن ہو گا کیا؟ کمیشن پہ کمیشن اور نتیجہ ندارد! سلیم شہزاد کمیشن، حامد میر کمیشن، ابصار عالم اور اسد طور پر حملے کی تحقیقاتی کمیٹیاں، عدالتی انکوائریاں اور جانے کیا کیا، دل بہلانے کے بہانے تو ہیں مگر انصاف کے تقاضے نبھانے کے طریقے قطعا نہیں۔
ملک جس دوراہے پر کھڑا ہے وہاں منقسم میڈیا، منقسم عدلیہ، منقسم انتظامیہ، مقننہ اور یہاں تک کے منقسم طاقت ور اشرافیہ اُس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ مزید تقسیم کی گنجائش نہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ ارتقا کا جو عمل تقسیم کے بعد جنم لیتا ہے اُس کے آغاز کی کوئی صورت بھی دکھائی نہیں دے رہی۔نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں حالیہ دنوں آرمی چیف کی ایک اہم بیٹھک کا انعقاد ہوا، جہاں بہت سے انکشافات ہوئے وہیں پر ایک اُمید بھی دامن گیر ہوئی کہ تقسیم کے اس عمل کو کہیں تو رُکنا ہے۔ آئین، جمہوریت، روشن خیالی اور معاشی خوشحالی کی خبر تو دی گئی تاہم تین سے زائد مرتبہ حالات کی خرابی اور حکومت اپوزیشن کے ایک ساتھ نہ بیٹھنے کی صورت مارشل لا کی دھمکی بھی بار بار طاقت اور دھونس کا احساس دلاتی رہی۔
ایسے میں گزشتہ چار سال کے واقعات اور غلطیوں کے احساس نے جنرل قمر باجوہ کی رخصتی کے اہم اعلان کو کسی طور کم اہم نہ ہونے دیا۔
اُسی ایک نشست میں با رہا صحافیوں پر تنقید وہاں موجود صحافیوں کو جُز بُز کرتی رہی مگر ساتھ ہی ساتھ فوج کی سیاست میں عدم مداخلت اور آئینی کردار تک محدود رہنے کے ارادے بھی اُمید دیتے رہے۔
اس اہم نشست کا احوال کسی اور وقت رکھیں گے مگر صحافیوں پر بار بار تنقید اور تقریباً ہر مسئلے کا ملبہ صحافت اور صحافیوں پرگرانا خود ایک مسئلہ سا لگنے لگ گیا۔پیغام کو نہیں پیغام رساں کو نشانہ بنانا طاقتور حلقوں کا محبوب مشغلہ رہا ہے مگر برداشت اور بس برداشت، جمہوریت اور بس جمہوریت، آزادی رائے اور بس آزادی رائے ہی معاشرے کو مضبوط کر سکتی ہے۔
ہائبرڈ نظام کی تخلیق کی غلطی کو تسلیم کرنا بہادری ہے مگر تسلیم کر کے نہ دہرانا اُس سے بھی بڑی بہادری ہو گا جس کی آزمائش ابھی ہونا باقی ہے۔ہماری بدلی ہوئی اسٹیبلشمنٹ، نئی نئی نیوٹرل ہوئی مقتدرہ اور ’جمہوریت‘ کے حامی طاقت کے مراکز کو آئین کے صفحے پر آنے کے لیے ابھی امتحان سے گزرنا ہے اور اصل امتحان تو اب شروع ہوا ہے۔
اس امتحان کی پہلی منزل کا مسافر نیا آرمی چیف ہو گا۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ارشد شریف صحافت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ خان کا کالم : نواں آیاں ایں سوہنیا
Next Article ارشد شریف کی میت پاکستان پہنچ گئی : اقوام متحدہ کا کینیا سے تحقیقات کا مطالبہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026

صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 28, 2026

ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم

فروری 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.