Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کھیل»ثناء میر نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
کھیل

ثناء میر نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ایڈیٹراپریل 25, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Sana-Mir cricket
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ خاتون کرکٹر اور سابق کپتان ثناء میر نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔
قومی سلیکٹرز نے ثنا ء میر کو آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ کی ٹیم سے ڈراپ کیا تھا جس پر کپتان بسمعہ معروف نے بھی تحفظات ظاہر کئے تھے اور ثناء میر نے سوشل میڈیا پر چیف سلیکٹر عروج ممتاز پر تنقید کی تھی۔اس سے قبل کراچی میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں ثناء میر کی کارکردگی بہتر نہیں تھی۔
ثنا ء میر نے کہا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز اور گرین جرسی زیب تن کرنا قابل فخر لمحہ ہوتا ہے، اب یہ وقت آگے بڑھنے کا ہے، انشاءاللہ خدمت کا یہ سلسلہ کسی اور انداز میں جاری رہے گا، ہفتے کو ایک بیان میں ثناء میر نے کہا کہ گذشتہ چند مہینوں نے مجھے ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچنے کا بھرپور موقع فراہم کیا اور میرے نزدیک زندگی میں آگے بڑھنے کا یہی بہترین وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ وہ ملک اور کھیل کے لیے بہترین کردار ادا کرنے میں کامیاب رہی ہیں، اپنے کرکٹ کیرئیر کے دوران میں خواتین کرکٹ کی چند بہترین کھلاڑیوں سے ملیں اور ان سے گہری دوستی قائم ہوئی۔سابق کپتان قومی ویمن ٹیم نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کی کہانیاں اور فلسفے نے نہ صرف مجھے ایک مضبوط ایتھلیٹ بننے میں مدد کی بلکہ انہیں ایسا سبق دیا جو ہار، جیت یا کھیل سے منفرد ہے۔
ثناء میر کا شمار خواتین کرکٹ کی بااثر کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، ماضی میں کئی کوچز نے ان پر ٹیم میں گروپنگ کا الزام لگایا لیکن پی سی بی نے ٹیم انتظامیہ کی رپورٹس کو ہمیشہ نظر انداز کیا۔
سابق کوچ صبیح اظہر نے ان پر سنگین الزامات لگائے تھے لیکن پی سی بی نے ڈسپلن کیس میں ان کے خلاف کارروائی سے گریز کیا ۔پی ایس ایل کے دوران پی سی بی نے ثناء میر کی خدمات ماہرانہ تبصروں کے لیے حاصل کی تھیں جب کہ اکتوبر 2018 میں ثناء میر نے آئی سی سی ویمنز ایک روزہ بولروں رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔
ثناء میر کا شمار ان 9 خواتین کرکٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نےایک روزہ کرکٹ میں 100وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 1000 رنز بنائے۔اس فہرست میں آسٹریلیا کی لسا اسٹالیکر کا پہلا نمبر ہے، انہیں وزڈن ویمنز ٹیم آف ڈیکیڈ کی کپتان نامزد کیا گیاتھا۔
پی سی بی نے ہفتے کو اعلان کیا کہ ثناء میر نے آج اپنے 15 سالہ شاندار کرکٹ کیرئیر کو خیر باد کہہ دیا ہے۔انہوں نے اپنے کیرئیر میں 226 بین الاقوامی میچوں میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے 2009-2017 تک 137 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی۔
ثناء میر نے اپنے ایک روزہ کرکٹ کیرئیر کا آغاز دسمبر 2005، کراچی میں سری لنکا کے خلاف کیا جب کہ آخری ایک روزہ میچ نومبر2019، لاہور میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا۔انہوں نے 120 ایک روزہ میچوں میں 151 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 1630 رنز بنائے۔ 151 ایک روزہ وکٹوں کے ساتھ ثناء میرآل ٹائم لسٹ میں انیسہ محمد کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں، اس فہرست میں بھارت کی جھولان گوسوامی کا پہلا نمبر ہے۔آئی سی سی کی جانب سے بھی ثناء میر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نوجوان خواتین کھلاڑیوں کے لیے رول ماڈل قرار دیا گیا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ثناء میر کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکرکٹر عمران خان ” وزیر اعظم “ کب بنیں گے ؟ ۔۔ شہزاد عمران خان
Next Article مولانا !میرے رول ماڈل :صدائے عدل/قیصرعباس صابر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم

اپریل 28, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مئی 4, 2026
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.