Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی : کیا ہم نے ایران سے کچھ سیکھا ؟ زعیم ارشد
تجزیے

کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی : کیا ہم نے ایران سے کچھ سیکھا ؟ زعیم ارشد

ایڈیٹرمئی 26, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
iran shoping
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جو لوگ یا اقوام احتیاط کا دامن چھوڑ دیتے ہیں وہ ہمیشہ ا س کا نتیجہ بھگتتے ہیں، محض مفروضوں کی بنیاد پر کئے گئے فیصلے بہت کم سودمند ثابت ہوتے۔ اور ان کے مضمرات بڑی تعداد میں لوگوں کو برداشت کرنا پڑ جاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ گذشتہ دنوں ایران میں ہوا جہاں کرونا کی وجہ سے کئے گئے لاک ڈاﺅں میں نرمی کر دی گئی تھی۔ جس کی وجہ سے لوگوں نے بے فکری سے معمولات زندگی شروع کردیئے تھے نتیجة ً ایران کو کرونا کی وباء کا شدت سے لوٹ آنے کا سامنا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت نے لاک ڈاﺅن میں نرمی کرنے سے پیشتر کی گئی انتباہ پر غور نہیں کیا جو ان کو وباء کے بڑھ جانے کے خدشے کی خاطر کئے گئے تھے۔ لہذا اب آٹھ کے آٹھ صوبوں میں کرونا کے کیسز بہت تیزی سے پھیل اور بڑھ گئے ہیں۔
ایران نے محض مفروضوں کی بنیاد پر گذشتہ مہینے لاک ڈاﺅن میں نرمی کا اعلان کردیا تھا، اور لوگ جیسے بس اعلان کے منتظر بیٹھے تھے۔ سارے کے سارے گھروں سے نکل پڑے اور لوگوں نے گلیوں ، بازاروں، بسوں اور اسٹیشنز کو ہجوم سے بھر دیا۔ نوجوان پزا اور ہیم برگر کی دکانوں میں جا کر بھر گئے، ہائی ویز ٹریفک سے جام ہو گئے اور لوگوں نے اصفہان اور تہران کے بازاروں کا رخ کیا، اور وہاں وہ رش پڑا کہ کھوے سے کھوا چھلتا تھا۔ ساتھ ساتھ عبادت گزاروں نے بھی مساجد کا رخ کیا تاکہ رمضان کی ساعتوں کا فائدہ اٹھا سکیں۔ مگر صرف تین ہی ہفتوں میں ملک کرونا وائرس کی نئی لہر کا شکار ہوگیا، اور اب وباء کی شدت پہلے سے کہیں زیادہ اور سنگین ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق آٹھوں صوبوں میں کرونا کے کیسز بہت تیزی اور بڑی تعداد میں سامنے آئے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا گورنمنٹ کی اپریل میں لاک ڈاﺅن میں نرمی کی وجہ سے ہوا۔
ایران جو مشرق وسطی میں اس وبا ء کا منبع و مرکز تھا اس نے بغیر طبی ماہرین کی تجویز کردہ احتیاطی تدابیر اختیار کئے لاک ڈاﺅن میں زبردست نرمی کا اعلان کردیا، نتیجةً وباء کو دوبارہ پھیلنے کا موقع مل گیا۔ ایران کی مرکزی حکومت نے ہفتوں یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ اس وباء پر قابو پاچکے ہیں مگر جب دوبارہ کھولا تو نتائج اچھے نہ نکلے، انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ ہم اس جنگ میں پوری طرح کامیاب نہ ہوسکے، کیونکہ ایک طرف تو لاک ڈاﺅن کی وجہ سے معیشت پر بدترین اثرات مرتب ہو رہے ہیں دوسرا امریکہ کی پاپندیوں نے بھی معیشت کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔
ایسے میں پاکستان میں لاک ڈاﺅن میں نرمی کیا جانا اور کاروبار، و ٹرانسپورٹ کا کھولا جانا ایک سوالیہ نشان ہے۔ پاکستان میں پہلے ہی لاک ڈاﺅن میں کافی نرمی دی ہوئی تھی اور اب رہی سہی پاندیوں کا اٹھا لیا جانا ہو سکتا ہے معیشت کے لئے کچھ سازگار ہو مگر انسانی جانوں کے لئے زیادہ سودمند نہ ہو، ملک میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے یہ نرمی عوام کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے۔کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ لگتا یہ ہے کہ کرونا پاکستان میں وباء کی شکل میں موجود نہیں تو پھر اس پر اسقدر خرچہ کیوں کیا جا رہا ہے، کورٹ نے کہا کہ اگر طبی ماہرین کو کوئی اعتراض نہ ہو تو شاپنگ مال بھی کھول دیئے جایئں، اور ہفتہ اتوار کو بھی یہ کھلے رہیں گے۔ اب تک پاکستان میں کرونا کے 57,705 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں 1197 کی اموات ہوچکی ہیں۔ گوکہ یہ اعداد و شمار مغربی ممالک کی بہ نسبت بہت کم ہیں مگر اس مہینے کیسز بہت تیزی سے بڑھے ہیں۔ وزیراعظم سمیت تمام حکام بالا کا یہ ماننا ہے کہ کیسز میں اضافہ ضرور ہوا ہے مگر اب بھی اندازے سے کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کیونکہ لاک ڈاﺅن کا معیشت بر بہت برا اثر پڑ رہا ہے، لہذا ہمیں مجبوراً لاک ڈاﺅن میں نرمی کرنا پڑ رہی ہے۔ جو ہم ملک بھر میں مرحلہ وار مذید نرم کردیں گے۔
ڈاکٹرز نے اس حکومتی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس نرمی کے نتیجے میں کرونا ملک میں بہت تیزی سے پھیلے گا اور نظام صحت کو اس سے شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ اس کے نتیجہ میں کیسز بڑھیں گے اور سنگین کیسز میں اضافہ کی وجہ سے ہسپتالوں پر پریشر آجائے گا۔ جہاں سہولیات بالخصوص وینٹیلیٹرز کا فقدان ہے۔
لاک ڈاﺅن میں نرمی کا عوام میں زبردست اثر دیکھنے میں آیا، بازار اور مال لوگوں سے کچھا کچھ بھر گئے ہیں اور لوگ SOPs اور Social Distancingکا بالکل بھی خیال نہیں رکھ رہے ہیں، کورٹ آرڈر آنے کے بعد ریلوے نے بھی محدود تعداد میں ٹرینیں چلانے دیں ۔ ہیں۔ کچھ بازاروں میں‌عید شاپنگ کے دوران بدترین رش رہا لوگ حفظان صحت کے اصولوں سے بے پرواہ جو جی میں آرہا ہے کر رہے ہیں۔
اگر ہم اس وباء کے تناظر میں ان ملکوں کے موجودہ حالات پر نظر ڈالیں جو دنیا میں ترقی یافتہ اور امیر ملک گنے جاتے ہیں تو حیرت ہوگی کہ وہ اس وباء سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور کوئی سنبھلنے کی صورت نظر نہیں آرہی، مثال امریکہ، برطانیہ اور اٹلی کی لی جاسکتی ہے، وہ جن حالات سے دوچار ہیں ، اللہ کے کرم سے ہم اب تک اس سے بچے ہوئے ہیں ، لیکن اگر آ بیل مجھے مار کی راہ اپنائی گئی تو پھر کچھ بھی ہونے کی توقع کی جاسکتی ہے۔ کیونکہ ہماری عوام تمام قاعدے قانون سے نابلد ہے وہ بس وہ کرتے ہیں جو ان کا دل چاہتا ہے۔
کرونا ایک ایسی وباء ہے جس کے پھیلنے کیلئے ایک انسان ہی کافی سارے لوگوں میں اس وائرس کے پھیلنے کا سبب بن سکتا ہے۔ کیونکہ شروع کے چھ سے آٹھ دن تک کچھ پتہ نہیں چلتا تو ہر نیا متاثرہ شخص چلتی پھرتی وائرس کی فیکٹری ہوتا ہے جس کے نتیجے میں بے شمار لوگ اس کا شکار ہو جاتے ہیں اور انہیں پتہ جب چلتا ہے جب ان پر علامات ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں، ہمارے وسائل بہت محدود ہیں، سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں، اور مسائل کا انبوہ کثیر ہے ۔ ایسے میں خدا نہ کرے اگر اس وباء نے آفت کی شکل اختیار کرلی تو بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا اندیشہ کیا جاسکتا ہے۔ لہذا ہم سب کو اپنی خاطر اپنے اہل خانہ ، خاندان ، دوست احباب سب کی خاطر بہت احتیاط سے کام لینا ہے اور نرمی کا ناجائز فائدہ اٹھانے سے گریز کرنا ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کورونا وائرس لاک ڈاؤن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجوش کا فلمی سفر: ۔۔جب شاعر انقلاب کا نغمہ فحش ٹھہرا ۔۔ عقیل عباس جعفری
Next Article میٹھی عید کے پھیکے رنگ اور کورونا کی کرامات : ہے خبر گرم / اظہر سلیم مجوکہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

گرین لاک ڈاؤن، کاروباری طبقہ اور دیہاڑی دار : عمران علی خان کا کالم

نومبر 20, 2024

ایم ایل ون منصوبے میں تاخیر، لاگت دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی

جون 14, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مئی 4, 2026
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.