Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»نواز شریف کا پانچواں سال ۔۔ وسعت اللہ خان
کالم

نواز شریف کا پانچواں سال ۔۔ وسعت اللہ خان

ایڈیٹرجون 4, 20173 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusat ullah khan columns about pakistan politicsat girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اللہ رکھے میاں نواز شریف کے تیسرے دورِ اقتدار کا چوتھا برس مکمل ہوگیا۔ ایک ایسے سیاسی رہنما کے لئے یہ بہت بڑی کامیابی ہے جسے پچھلے دوادوار میں چوتھا برس دیکھنا نصیب نہ ہوا۔ اس سے بھی بڑی کامیابی یہ ہے کہ میاں صاحب کی تیسرے دور کے تیسرے آرمی چیف کے ساتھ بھی نبھ رہی ہے۔ پہلے دور میں پہلے اور دوسرے دور میں دوسرے چیف نے انھیں مدتِ عہدہ مکمل کرنے نہیں دی۔ بس ایک پانامہ کا کھٹکا گزر جائے تو پانچواں برس بھی سامنے کھڑا ہے۔ ایسا ہوگیا تو ملک کی ستر سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ دس برس میں مسلسل دوسری منتخب حکومت کی تکمیلِ مدت کے بعد تیسری منتخب حکومت کے لیے ووٹ پڑیں۔ تو کیا میاں نواز شریف چوتھی بار وزیرِ اعظم بننے کا بھی ریکارڈ قائم کریں گے؟ اس کا دار و مدار بڑی حد تک عمران خان پر ہے۔ اگر خان صاحب اسی طرح فیصلے کرتے رہے، اسی طرح پارٹی چلاتے رہے، اسی طرح ناک کی سیدھ میں دیکھتے رہے اور اسی طرح آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر آئینے کے اندر قید شخص کے مشوروں پر ہی عمل کرتے رہے تو میاں صاحب کے بارِ دگر مزے آ جائیں گے۔ اگر عمران خان نے آئینہ توڑ دیا تو حالات کرچی کرچی بھی ہو سکتے ہیں۔ عمران خان کے علاوہ نواز شریف کا دوسرا قابلِ ذکر حریف لوڈ شیڈنگ ہے۔ چار برس پہلے انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ اگلے پانچ برس میں اتنی بجلی بنے گی کہ گلی گلی کرنٹ دوڑے گا۔ اب اگر نگراں حکومت کے قیام سے پہلے پہلے لوڈ شیڈنگ زیرو نہ ہوئی تو کرنٹ تب بھی دوڑے گا مگر کہیں اور۔ اس بابت حکومت اور وقت کے درمیان دوڑ لگی ہوئی ہے اور فاصلہ صرف چند ماہ کا رہ گیا ہے۔ نواز شریف حکومت کے لئے سب سے سخت پہلا برس تھا جب سارا نظام دھرنو دھرنی دکھائی دے رہا تھا۔ اب بس پاناما کی کھائی پھلانگنا باقی ہے۔ اس کے بعد یہ بھی دیکھنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کنٹرول میں رہے اور دھشت گردی کا جن بوتل سے بہت زیادہ باہر نہ نکلے۔ انتخابی سال میں ایک نارمل سیاسی حکومت کی بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ گزرے برسوں میں جو ہوا سو ہوا، گڈگورننس اور میرٹ کلچر کے فروغ کا وعدہ پورا نہ ہو سکا چلو خیر ہے، پارلیمنٹ کو جتنی اہمیت ملنی چاہیے تھی نہیں ملی کوئی بات نہیں اگلی بار سہی، انتخابی شفافیت کے لیے متفقہ قانون سازی اور ایک خود مختار الیکشن کمیشن کا وعدہ پورا نہ ہو سکا، چلیے آج نہیں تو اگلی مدت میں ہو ہی جائے گا۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد مسلسل سوالیہ نشان ہے تو کوئی بات نہیں دھشت گردی کے خلاف جوابی حکمتِ عملی پر عمل درآمد اکثر ناہموار ہی ہوتا ہے۔ یہاں تک تو معاملات قابلِ برداشت ہیں۔ بشرطیکہ انتخابی سال میں کوئی نیا اڑتا تیر پکڑنے سے بچا جائے۔ سیاسی لیبارٹری میں کوئی غلط گیس کسی درست مائع سے ملا کر نتائج دیکھنے کے شوق کو لگام میں رکھا جائے، کیلے کے چھلکے بیچ راستے میں نہ اچھالے جائیں، مفت کے معاشی پنگوں سے نہ الجھا جائے اور یہ کہ چوہدری نثار علی خان کو مسلسل ٹھنڈا پانی پلایا جاتا رہے اور خواجہ آصف وغیرہ کو منہ پر ازخود سکاچ ٹیپ لگانا بھی سکھایا جائے۔ اس کے علاوہ پوری کابینہ اور پارلیمانی پارٹی کے لئے ایک ہنگامی تربیتی ورکشاپ برپا کی جائے جس میں یہ مشق کرائی جائے کہ ہر بات کا جواب نہیں دیا جاتا، ہر الزام کے پیچھے بندوق لے کے نہیں بھاگا جاتا، مخالف کی ہر بات طنزیہ یا فضول نہیں ہوتی، جھوٹ اور آدھے سچ سے کہیں افضل خاموشی ہے اور یہ کہ ارسطو اور افلاطون ایک بار ہی پیدا ہوئے تھے لہٰذا ان کا باپ بننے سے پرہیز کیا جائے۔
مگر مشوروں اور احتیاطوں سے قطع نظر ایک شے ہوتی ہے قسمت۔ قسمت خراب تو چلتے اونٹ کے سوار کو بھی کتا کاٹ لیتا ہے۔ قسمت مہربان تو کانگڑی پہلوان۔
اس تناظر میں قطیعت کے ساتھ کہنا مشکل ہے کہ میاں صاحب سیاست کے دھنی ہیں یا قسمت کے۔ بہرحال چوتھے برس کی تکمیل مبارک ہو۔
(بشکریہ:بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleموبی لنک کے مواصلاتی نظام میں خرابی : کئی شہروں میں فون بند
Next Article چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو 124رنز سے ہرا دیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم

اپریل 28, 2026

صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 28, 2026

تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون

اپریل 27, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 28, 2026
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.