Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»بلوچستان»سروز : ایک بلوچی ساز جو ماضی کا حصہ بن گیا ۔۔ ‬غلام یاسین بزنجو
بلوچستان

سروز : ایک بلوچی ساز جو ماضی کا حصہ بن گیا ۔۔ ‬غلام یاسین بزنجو

ایڈیٹرجولائی 31, 201714 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
suroz music instrument girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

انسان کو قدیم زمانے سے اپنی ثقافت کے ساتھ اپنی زبان میں موسیقی پسند ہے ۔ انسان نے شروع سے اپنی زندگی کو خوشگوار بنانے کے لئے چیزیں ایجاد کیں ۔ اسی طرح روح کو خوشگوار بنانے  کے لئے موسیقی کے  آلات بنائے ۔ دنیا میں آج بھی بلوچ قوم کو اپنی ثقافت کا امین سمجھا جاتا ہے ۔ چونکہ بلوچ قوم نے روز اول سے اپنی ثقافت سے محبت کی اور پوری دنیا کو حیران کردیا ۔                                               سروز بلوچ ثقافت کا ایک ایسا  آلہ ہے ، جس کی تاریخ بہت پرانی بتائی جاتی ہے ۔ سروز  چنال اور شیشم کے درختوں کی لکڑیاں تراشنے کے مراحل سے گزار کر تیار کی جاتی ہے ۔ معروف سروزی عیسل معیار داودی نے سروز کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سروز کا بجانا جتنا مشکل ہے ، اتنا ہی سروز بنانا بھی مشکل ہے ۔ ان کے مطابق سروز کو تراش کر تیار کرنے کے بعد بارہ سے سترہ تار لگائے جاتے ہیں ۔ ایک اور لکڑی جو کہ اکثر شاگ کے درخت سے لی جاتی ہے اور اسے گھوڑے کے بالوں کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے۔ اور اس کی مدد ہی سے سروز بجایا جاتا ہے ۔  سروز کی آواز انتہائی سریلی اور دلکش ہوتی ہے ۔ تاہم آج تک کسی نے سروز کی اصل تاریخ نہیں بتائی  ۔ یہی کہا جاتا ہے کہ سروز کی تاریخ صدیوں پرانی ہے ۔ عیسل معیار داودی نے یہ بھی بتایا کہ سروز شہتوت کے درختوں سے بھی تیار کی جاتی ہے ۔ تاہم ان کے مطابق سروز کی آواز کو سریلی اور معیاری بنانے میں لکڑیوں کا عمل دخل زیادہ ہے ۔ واضح رہے کہ سروز کی آواز بینجو سے مختلف ہے ۔ بلوچستان میں سروز بجانے والوں کی تعداد خاصی محدود ہوتی جارہی ہے ۔ لوگ تو سروز کی آواز سننے کے لئے انتہائی بے چین ہوتے ہیں مگر سروز بجانے والے استاد کم ہوتے جا رہے ہیں ۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کہیں بلوچ قومی ثقافت میں سروز معدوم نہ ہو جائے ۔ اس سلسلے میں عیسل معیاد داودی کا کہنا ہے کہ بلوچ نوجوان نسل چونکہ سہل پسند ہے ، اس لئے سروز ہمارے نوجوان نسل کے لئے مشکل سازوں میں سے ایک ہے ۔ اس حوالے سے پسنی کے بینجو ماسٹر فیض نے کہا کہ اس نے سروز بجانے کی کافی کوشش کی ہے مگر کامیابی حاصل نہیں ہوئی ۔  پرانے زمانے میں بلوچ شعرا نے سروز کے ساتھ اپنے اشعار گا کر شہرت حاصل کی ہے ۔ اب بھی بلوچی زبان کے گلوکار اپنے گیت سروز کے ساتھ پرانے دھنوں کے ساتھ گاتے رہتے ہیں ۔ مگر افسوس ناک امر یہ ہے کہ سروز آج اس طرح دکھائی نہیں دیتی جس طرح بلوچ قوم اپنی اس قومی ثقافتی ورثے پر فکر کرتی ہے ۔ حالانکہ بلوچستان کا ساحلی شہر پسنی جو شاعروں ادیبوں اور بلوچی موسیقاروں کا مرکز سمجھا جاتا ہے ، لیکن یہاں آج ایک بھی اچھا سروزی نہیں ہے ۔ اس لئے اندیشہ ہے کہ کہیں سروز کا فن غائب اور اس کے فنکار ناپید نہ ہوجائیں ۔ عیسل معیار داودی نے افسوس کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی کے سروز فن سے منسلک لوگوں میں پھلان داؤد ، زباد کولواہی ،  نوکو سروزی کافی مشہور فنکار بتائے جاتے ہیں ۔ مگر ان لوگوں کی رحلت کے آج یہ فن یعنی سروز  لاوارث ہے ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسری لنکا میں گہرے پانیوں کی بندرگاہ چین کے حوالے
Next Article کتا تو اب بھی کنویں میں ہے ۔۔ فہیم عامر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟

جون 24, 2026

محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جون 24, 2026

بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک

جون 23, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.