Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»نا اہل وزیر اعظم صاحب ۔۔میں آپ کے بھول پن پر قربان ۔۔ غضنفر علی شاہی
اختصاریئے

نا اہل وزیر اعظم صاحب ۔۔میں آپ کے بھول پن پر قربان ۔۔ غضنفر علی شاہی

ایڈیٹراگست 15, 20171 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nawaz-panama
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بخدمت جناب نااہل وزیراعظم صاحب
گزارش ہے کہ مجھے آپ کی برطرفی پربہت دکھ اورصدمہ ہے۔اوراس بات پرتومیں شدیدصدمے سے دوچارہوں کہ تیسری بار وزیراعظم بننے والے کوکرپٹ اورجھوٹاقراردے کر برطرف کیاگیاہے ۔کتنے افسوس کی بات ہے کہ آپ کو آج تک یہ بھی نہیں بتایاگیاکہ عدالت عظمیٰ نے آپ کو عہدے سے کیوں ہٹایاہے۔گزشتہ ہفتے آپ جی ٹی روڈ سے ملحقہ شہروں کے عوام سے پوچھتے رہے کہ آپ کو ایوان اقتدارسے کیوں نکالاگیاہے ؟سچ پوچھیں توہمیں آپ کی معصومیت اوربے بسی پربہت ترس آیا۔دنیاکے کسی ملک میں بھی ایسانہیں ہوا ہوگا کہ اس ملک کی اعلیٰ عدلیہ وزیراعظم کو برطرف کرے اوراسے برطرفی کی وجہ بھی معلوم نہ ہو،اوروہ پھربیچارہ سڑکوں پرلوگوں سے پوچھتاپھرے کہ مجھے کیوں نکالاگیاہے ۔یقین جانیں کہ ہم سے آپ کی سادگی اوربھول پن نہیں دیکھاجارہا کہ آپ 184روز تک عدلیہ کی سماعت کاسامناکرتے رہے ،ملک کے مہنگے اورمعروف قانون دانوں نے مقدمے کی پیروی کی لیکن پھربھی آپ کو برطرفی کی وجہ سمجھ نہیں آئی ۔اتنے بھولے وزیراعظم کوکیاپتہ کہ لندن کے فلیٹس کس کے ہیں اورکب خریدے گئے ؟جس وزیراعظم کو نااہل قراردیئے جانے کی وجہ معلوم نہ ہواس بیچارے کوکیاپتہ کہ اقامہ نہیں لیناچاہیے تھا،یابیٹے کی کمپنی کی چیئرمین شپ اورتنخواہیں وصول کی تھیں تو انہیں اثاثوں میں ظاہرکرناضروری تھا۔چلیں معصومیت اورانجانے میں جوہوناتھاہوگیالیکن جناب نااہل وزیراعظم صاحب آپ پھربھی مجھے بہت عزیز ہیں اورآپ کی معصومیت دیکھ کر مجھے آپ سے ہمدردی اورشایدکچھ محبت بھی ہوگئی ہے اس لئے اپنی عقل اوربساط کے مطابق میں آپ کو چندتجاویزدینا اپنافرض سمجھتاہوں ۔نوازشریف صاحب اب بھی توآپ کی ہی حکومت ہے ،آپ کی پارٹی مسلم لیگ ن برسراقتدارہے اوروزیراعظم آپ کانامزدکردہ ہے ۔آپ یہ کیوں سمجھتے ہیں کہ آپ نہیں توکچھ بھی نہیں ۔ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں آپ کے بھائی میاں شہبازشریف کی بلاشرکت غیرے حکمرانی ہے۔غریبوں کے لئے اگرآپ کچھ کرناچاہتے ہیں توآپ کو کون روک سکتاہے ۔غریب عوام کو اگر30روز کے اندر انصاف فراہم کرناچاہتے ہیں تو اس میں بھلاکیارکاوٹ ہے ؟غریبوں کوگھردینے میں بھی آپ کے نامزدوزیراعظم یاآپ کے بھائی آپ کی مخالفت نہیں کریں گے ۔بلکہ آپ تو 30یوم کے اندر انصاف کی فراہمی کا قانون منظورکرانے میں بھی جلدی کریں تاکہ احتساب عدالت بھی 30روز کے اندر آپ کے اورآپ کے خاندان پربننے والے کیسوں کافیصلہ کرسکے اورآپ مقدمے سے بری ہوکر عوام کے سامنے سرخروہوں ۔
جناب ناہل وزیراعظم صاحب انقلاب انقلاب نہ کھیلیں یہ بڑاخطرناک کھیل ہے ۔اگرملک کے غریب عوام کو انقلاب سمجھ آگیاتواشرافیہ اورمراعات یافتہ طبقہ اپنے انجام کو پہنچ جائے گا۔آپ بھولے آدمی ہیں آپ توغریبوں کو یہ بھی نہیں سمجھاسکیں گے کہ آپ کاتعلق اشرافیہ سے نہیں ہے۔اوریہ بھی ہوسکتاہے کہ آپ کے انقلاب کی باگ ڈورآپ کی بھابھی تہمینہ درانی سنبھال لیں ۔
جناب نااہل وزیراعظم عوام کویہ بھی نہ کہیں کہ آپ کو 20کروڑعوام نے منتخب کیااور 5افرادنے گھربھیج دیا۔یہ وہی پانچ افرد ہیں‌جنہوں نے ایک بارآپ کی حکومت کو بحال بھی کیاتھااورایک منتخب وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی دی تھی اورپیپلزپارٹی کے ایک وزیراعظم کو سزادی تھی ۔اس موقع پرآپ کی پارٹی نے مٹھائیاں بانٹی تھیں۔ان پانچ افرادکاجس ادارے سے تعلق ہے وہ آئین کے تحت وجودمیں آیااورآئین کے تحت ہی اسے یہ اختیارات حاصل ہیں ۔آپ کو تو ان کاشکریہ اداکرناچاہیے کہ انہوں نے آپ کوسزانہیں دی اورصرف نااہل قراردیاہے ۔جناب عالیٰ یہ بھی نہ کہاکریں کہ آپ کو بیس کروڑ عوام نے منتخب کیاتھاکیونکہ 19کروڑ لوگوں نے تو آ پ کو ووٹ ہی نہیں دیااب ووٹ نہ دینے والے 19کروڑافراد اس بات پرہنستے ہیں کہ آپ ان پرووٹ کاالزام عائد کررہے ہیں ۔آپ بھولے اورمعصوم ہیں لیکن عوام بہت چالاک ہوگئی ہے عوام کو انقلاب کی گولی دینے کی بجائے نیندکی گولی دیں تاکہ آپ جیسامراعات یافتہ طبقہ اوراشرافیہ اپنااقتدارقائم رکھ سکے اورآپ کے دوبارہ برسراقتدارآنے کا کوئی چانس بن سکے ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپنجاب بینک مالی بحران کا شکار : اے ٹی ایم سے کیش کی ادائیگی بھی بند
Next Article ایوب خا ن بربادی کا ذمہ دار ہے : پورے ملک کو چھاؤنی بنا دیا ۔۔ مسعود مفتی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی

اپریل 24, 2026

عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 24, 2026

بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک

اپریل 23, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.