Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»آمنہ مفتی»آمنہ مفتی کا کالم: ایک اور گم گشتہ کتاب!
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم: ایک اور گم گشتہ کتاب!

ایڈیٹراگست 8, 20214 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Ayub Khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کتابوں کی ساحری کا ذکر اکثر ہو جاتا ہے کیونکہ کتابیں ساحری سے باز نہیں آتیں۔ جھٹلانے والوں کو بار بار احساس دلاتی ہیں کہ ہم ہیں اور تمہاری اسی دنیا کے متوازی اپنی دنیا بسائے ہوئے ہیں۔
جب ایوب خان کی ’فرینڈز ناٹ ماسٹرز‘ چھپی تو کچھ عرصے بعد امی نے یہ کتاب ناشر سے منگوائی۔ باوجود اس کے کہ وہ گھر والوں سے چھپ چھپا کے فاطمہ جناح کو ووٹ دے کر آئی تھیں۔ لیکن کتاب کا معاملہ کچھ اور تھا۔ یہ کتاب بھی حسب معمول آتشدان کے اوپر کارنس پہ رکھ دی گئی اور شام تک سب کو علم ہو گیا کہ بڑی دلہن ایوب خان کی کتاب منگوا چکی ہیں۔ یہ زمانہ ’ایوب۔۔۔۔ ہائے ہائے‘ کا تھا۔
دن بھر کی مسکوٹ کا نتیجہ یہ نکلا کہ شام کو دو عزیز امی کو سمجھانے کو پہنچے کہ یہ دور برا ہے، وقت ایوب خان کے خلاف ہو چکا ہے اور آپ کے اس کتاب کو پڑھ لینے سے پتا نہیں کیا ہو جائے گا، مختصر یہ کہ کتاب یہاں سے غائب کر دیں۔یہ دونوں وہی تھے جو کچھ ہی عرصہ قبل فاطمہ جناح کی مبینہ غداری کے قصے سناتے نہ تھکتے تھے۔امی کو کتابوں سے غرض تھی۔ مذاکرات ناکام ہوئے اور کتاب وہیں رکھی رہی۔ اگلے روز جانے کس ناشدنی نے وہ کتاب وہاں سے اڑا لی۔
اس پہ برسوں بیت گئے لیکن امی کے دل سے دکھ نہ جاتا تھا۔ انھیں ان ہی دونوں پہ شک تھا کیونکہ اس زمانے میں نالائق لڑکے انگریزی کی دو ایک کتابیں ہاتھ میں رکھا کرتے تھے تاکہ سامنے والوں پہ رعب پڑتا رہے۔
’بھئی ایوب خان گھوڑے سے گر کے رکاب میں پیر پھنسائے گھسٹ رہے تھے، یہاں موڑا تھا صفحہ، آگے نہ پڑھ سکی، بے چارے کے ساتھ ہوا کیا؟‘ یہ منظر اتنی بار سنا کہ جب کسی ٹرک پہ ایوب خان کی تصویر نظر آتی تھی یہ منظر ساتھ ہی ذہن میں گھوم جاتا تھا۔
بہت بار کوشش کی کہ امی کو ’فرینڈز ناٹ ماسٹرز‘ کہیں سے لا دی جائے مگر ایوب خان کے جاتے ہی کتاب بھی پہاڑوں کے پار چلی گئی۔ نہ پری رہی نہ جنوں رہا۔
پرانی کتابیں مہیا کرنے والی ایک مہربان نے چند روز پہلے اس کتاب کے پہلے ایڈیشن کی ایک کاپی مجھے بھیجی۔ لفافہ کھولا ہی تھا کہ امی نے ہاتھ سے لپک لی۔ یہ وہی کتاب تھی جو برسوں پہلے سمادھانوالہ کے کارنس سے غائب ہوئی تھی۔ صفحہ وہیں سے مڑا ہوا تھا اور فاونٹین پین سے امی کا نام بھی کونے پہ لکھا تھا۔
جانے اتنے برسوں یہ کتاب کہاں رہی اور کس کس ہاتھ سے ہوتی واپس مجھ تک پہنچی۔ امی نے بصد شوق کتاب کھولی، موتیا بند کے آپریشن کے بعد وہ اتنی باریک لکھائی نہیں پڑھ پاتیں۔
تادیر اس زمانے کا ذکر کرتی رہیں، ان سب کا ذکر جو اب نہیں رہے۔ وہ کام جو اس دور میں ہوئے، کیسے گھوڑوں کو پاجامے پہنائے گئے اور گوشت کی دکانوں پہ جالیاں لگوائی گئیں، اسلام آباد اور ریحانہ گاؤں کی قربت، وہ قدم جو ان کی خیال میں نہیں اٹھانے چاہیے تھے۔ سندھ طاس کا منصوبہ، امریکہ کو جاسوسی کے لیے اپنے فضائی اڈے دینا۔
جان ایف کینیڈی اور ایوب خان کی دوستی، مسز جیکولین کینیڈی کا وہ گلابی لباس جو کینیڈی کے قتل کے وقت انھوں نے پہنا ہوا تھا، فاطمہ جناح کے ساٹن سلک کے سفید غرارے کا ذکر، جس سے ملتا جلتا غرارہ امی صوبے خان سے سلوا کے پہنتی تھیں۔ ایک پورے عہد کی تصویر سی کھنچ گئی۔ زمانہ کارنس سے کود کر، گرد آلود کتابوں سے نکل کر ماڈل ٹاؤن کے اس کمرے میں ہمارے ساتھ آ بیٹھا اور اپنی گتھلی کھول کے جانے کیا کیا بہی کھاتے کھنگالنے لگا۔
رات گہری ہوئی تو میں جانے کو اٹھی ’فرینڈز ناٹ ماسٹرز‘ کی جلد میں نے امی کے سرہانے رکھ دی، جہاں رجنی گندھا کا گلدستہ سجا تھا۔انھوں نے مجھے آواز دے کر بلایا اور کتاب تھما دی۔ ’نظر دھندلا گئی ہے اب اتنے باریک حروف نہیں پڑھے جاتے۔ یوں بھی بیٹا! مجھے لگتا ہے ایوب خان کو جس صفحے پہ چھوڑا تھا اسے وہیں رہنا چاہیے تھا۔‘ یہ کہہ کر انھوں نے کروٹ بدل لی، مجھے یوں لگا کہ ان کی آواز بھیگی ہوئی تھی۔
کچھ کتابیں برسوں کا فاصلہ طے کر کے اپنے قاری کے پاس واپس آتی ہیں لیکن تب پڑھنے کا موسم گزر چکا ہوتا ہے۔ کتاب چوروں سے التماس ہے کہ کتاب خرید کر پڑھیں آدھی پڑھی کتابوں کی بد دعا بہت بری ہوتی ہے۔ شاید ہمیں بھی کسی کتاب ہی کی آہ لگی ہے۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ایوب خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:”نکتہ چیں ہے ،غمِ دل اُس کوسنائے نہ بنے“
Next Article فاروق عادل کی تحقیق : ایوب خان کا ایبڈو قانون: مضحکہ خیز بھی اور سیاسی محرومیوں کا نکتہ آغاز بھی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

"دیدہ ور” سے "وَنڈر بوائے” تک : نصرت جاوید کا کالم

جنوری 6, 2026

ادبی انعامات کی کہانی ، مشتاق یوسفی ، قدرت اللہ شہاب اور ممتاز مفتی کی باتیں: کوچہ و بازار سے ۔۔ ڈاکٹر انوار احمد

دسمبر 9, 2025

"سیف سٹی” اسلام آباد میں ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر سے نوادرات کی چوری : نصرت جاوید کاکالم

نومبر 4, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.