Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کھیل»آسٹریلیا ناقابل شکست پاکستان کو ہرا کر ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پہنچ گیا
کھیل

آسٹریلیا ناقابل شکست پاکستان کو ہرا کر ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پہنچ گیا

ایڈیٹرنومبر 11, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دبئی : آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں ٹورنامنٹ کے ناقابل شکست پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا ۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 176 رنز بنائے تھے ۔ آسٹریلیا نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو پہلے اوور کی تیسری ہی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلین کپتان ایرون فنچ کو چلتا کردیا جو گولڈن ڈک کاشکار ہوئے۔اننگز کے چوتھے اوور میں ڈیوڈ وارنر نے عماد وسیم کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان کے ایک اوور میں 17رنز بنائے اور پھر حارث رؤف کے اوور میں 14رنز بٹورے۔
وارنر اور مچل مارش نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے51 رنز کی شراکت قائم کی لیکن 52 کے مجموعے پر شاداب خان کو چھکا مارنے کی کوشش میں مچل مارش کیچ دے بیٹھے۔ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا لیکن دوسرے اینڈ سے شاداب نے ایک اور اہم وکٹ لیتے ہوئے اسٹیو اسمتھ کو بھی چلتا کردیا جو صرف 5 رنز بنا سکے۔
وارنر نے 49 رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ نصف سنچری مکمل نہ کر سکے اور شاداب نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے انہیں رجوان کے ہاتھوں کیچ کرا کر پاکستان کو اہم کامیابی دلائی۔شاداب خان نے شاندار اسپیل کرتے ہوئے پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی دلائی اور حارث رؤف کے عمدہ کیچ کی بدولت گلین میکسویل کو بھی پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔شاداب خان نے چاروں اوورز میں ایک ، ایک وکٹ حاصل کی اور 4 اوورز کے کوٹے میں 26 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں۔ تاہم بعد میں پاکستان میچ پر گرفت نہ رکھ سکا
اس سے قبل دبئی میں کھیلے جارہے ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز نے پہلے اوور میں محتاط انداز اپنایا اور بابر اعظم نے اسٹارک کو باؤنڈری لگا کر کھاتا کھولا اور پھر اگلے اوور میں جوز ہیزل وُڈ کو بھی چوکا لگایا۔
محمد رضوان کو اننگز کی ابتدا میں ہی نئی زندگی ملی اور گلین میکسویل کی گیند پر ڈیوڈ وارنر ان کا کیچ نہ لے سکے۔دونوں اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلین باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لیا اور پاور پلے میں کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔پاکستان نے پاور پلے میں 47 رنز بنائے جو ان کا رواں ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کے خلاف پاور پلے میں کیا گیا سب سے بہترین اسکور ہے۔اس اننگز کے دوران بابر اعظم نے مچل مارش کو چوکا لگا کر ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں ڈھائی ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا اور یہ کارنامہ سب سے کم اننگز میں سرانجام دینے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھا لیکن اب بابر اعظم نے 62اننگز میں ڈھائی ہزار رنز بنا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔اوپنرز نے پاکستان کو 71رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اسی اسکور پر ایڈم زامپا کو چھکا مارنے کی کوشش میں بابر کی 39رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی، ان کی اننگز میں پانچ چوکے شامل تھے۔دوسرے اینڈ سے محمد رضوان نے بہترین بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور رواں ٹی20 کرکٹ میں ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا جس کے ساتھ ہی وہ ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں ایک سال میں ہزار رن بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔انہوں نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے ہیزل وُڈ کو چھکا مارنے کے ساتھ ساتھ اسی اوور میں نصف سنچری بھی مکمل کی۔
رضوان اور فخر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 72رنز کی شراکت قائم کی اور جوش ہیزل وُڈ کے ایک اوور 21رنز بٹورے جنہوں نے اپنے چار اوورز کے کوٹے میں 49رنز دیے۔رضوان نے 52 گیندوں پر چار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 67رنز کی اننگز کھیلی اور مچل اسٹارک کو وکٹ دے بیٹھے۔
نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف میچ میں چھکے لگانے والے آصف علی اس مرتبہ پہلی ہی گیند پر کیچ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔شعیب ملک کا بلا بھی اس مرتبہ خاموش رہا اور مچل اسٹارک نے ان کی وکٹیں بکھیر دیں۔
فخر زمان نے آخری اوور میں دو چکے لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور پاکستان نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنائے۔فخر زمان نے 32 گیندوں پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔پیٹ کمنز کے اوور میں صرف 3 رنز آنے کے باوجود پاکستان نے آخری 4 اوورز میں 54 رنز بنائے۔اس سے قبل پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ آسٹریلیا نے بھی گزشتہ میچ کی فاتح الیون برقرار رکھی ہے۔
پاکستان کی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے جس نے اپنے ابتدائی میچ میں روایتی حریف بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کو مات دے کر لگاتار پانچ فتوحات کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔دوسری جانب آسٹریلیا کی ٹیم روایتی حریف انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے باوجود چار فتوحات حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleگنیز ورلڈ ریکارڈز نے شہروز کاشف کو کم عمر ترین کوہ پیما تسلیم کر لیا
Next Article ناصر ظہیر کا کرکٹ نامہ : ٹی ٹوئنٹی فائنل میں دونوں گروپوں کی بہترین ٹیمیں آؤ ٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

فاسٹ بولر سلمان مرزا پر ہراسانی کے الزامات اور جرمانہ : حقیقت کیا ہے ؟

مارچ 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.