Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»زاہدہ حنا»زاہدہ حنا کا کالم : لوگ سرگوشیوں میں گویا ہیں
زاہدہ حنا

زاہدہ حنا کا کالم : لوگ سرگوشیوں میں گویا ہیں

ایڈیٹرجون 29, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of zahida hina in girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

رات کا وقت ہو، سمندر کا سفر ہو، تاروں کی جھلملاہٹ میں آپ کو لہروں پر کاغذ کی کشتیاں تیرتی نظر آئیں گی اور ان کشتیوں میں لفظ ہوں گے۔ یہ لوگوں کی کہانیاں ہیں، اجنبی لوگوں کی کہانیاں، جنھیں پڑھتے ہی آپ کو وہ اپنے لگیں گے، ان کے دکھ سکھ بھی آپ کو آشنا محسوس ہوں گے۔
کچھ ایسا ہی راجہ شہزاد کی کہانیوں کو پڑھتے ہوئے بھی محسوس ہوا۔ ان کے محبوب دوست شعیب گنڈا پور جو انگلستان میں رہتے ہیں، انھوں نے راجہ شہزاد کو ان کہانیوں کی اشاعت پر مجبور کیا۔ شہزاد نے اپنا تعارف اس طرح کرایا ہے کہ :
راقم کی وابستگی ریڈیو پاکستان کراچی سے ’’بچوں کی دنیا‘‘ سے شروع ہوئی اور ’’بزمِ طلبا‘‘ سے ہوتے ہوئے برس یا دو انویسٹیگیٹو جرنلزم تک رہی۔ چند ایک ڈرامے بھی لکھے۔ یہ وابستگی اگرچہ عنفوانِ شباب میں ہی ختم ہوئی (یعنی بہ عمر انیس بیس برس) لیکن خوش قسمتی رہی کہ یاور مہدی اور عصمت زہرہ (بہت حسین ، ذہین اور دوست نما سینئر پروڈیوسر جو انتظار حسین کی بھانجی بھی تھیں) جیسے شفیق اور باہنر لوگوں کی چھتر چھایا ملی ۔
چوں کہ راقم کی مادری زبان سندھی/ کچھی اور فادری زبان پہاڑی پوٹھوہاری ہے، تو اردو سے محبت کے صلے میں کائنات نے ریڈیو پاکستان کراچی میں یہ دو قدآور اور زبان دان اساتذہ دیے۔ جو آٹھ برس وہاں گزرے، اردو کے حُسن کو برتنے کا موقع ملا۔
اردو سے محبت کا ایک اور ربط و رشتہ ہمارے اسکول کی اُردو کی استاد مس شہناز بھی تھیں۔ غالباً یوپی کے پہاڑوں سے ان کے اجداد آئے ہوں گے۔ کرنچی آنکھیں، ترک نقش، اکثر سفید سلک پہنتیں اور جتنے سلیقے سے تیار ہوتیں، اتنے ہی سلیقے سے بات کرتیں۔ کلاس میں میرے علاوہ بہت کم ہی طلبا اردو ادب اور شاعری میں انٹرسٹڈ تھے۔ یہ بھی نعمت تھی کہ وہ تیرہ چودہ برس کے اس طالب علم سے اردو ادب و فلسفہ ڈسکس کرتیں اور کتابوں کا تبادلہ کرتیں۔
ایک بار ہاف ٹائم میں مجھے ’’ بہاء اللہ و عصرِ جدید‘‘ پڑھتا پایا اور مانگ کر لے گئیں۔ کچھ ہفتوں بعد اس پر ہم نے سیر حاصل بات کی۔ اب سوچتا ہوں کہ کتنا خوش نصیب رہا کہ ہمیشہ اچھے لوگ ملے۔ان کا افسانوی مجموعہ مکتبۂ دانیال کی چوری نورانی نے شایع کیا ہے اور بہت سجا سنوار کر اس کی پیشکش کی ہے۔ میں نے اس مجموعے کی پشت پر لکھا ہے۔
آپ سات سمندر پار کرلیں، رابنسن کروسو کی طرح کسی گمنام جزیرے پر اپنی دنیا آباد کر لیں، شریانوں میں دوڑتا ہوا لہو آپ کا تعاقب کرتا ہے۔ دور دراز رہ جانے والے لوگوں کی پرچھائیاں آپ کے ذہن میں بھنور ڈالتی ہیں اور آپ انھیں لفظوں میں قید کرتے ہیں۔
ایسے ہی راجہ شہزاد نے بھی رہنے کے لیے دنیا کا آخری کونا منتخب کیا۔ وہ نیوزی لینڈ میں آباد ہیں اور شاید عمر بھر وہیں رہنے کا ارادہ ہے۔ ان کی ڈیڑھ ، دو اور تین صفحات کی کہانیوں میں سے کردار نکلتے چلے آتے ہیں۔ فاتح مفتوح ، ہندو مسلمان ، اصیل رذیل، اشراف نور باف ، اللہ میاں کی چڑیاں اور دولہ شاہ کے چوہے، بس یوں کہیے کہ کرداروں کی آبادی سے آبادی ہے۔ حیرت ہوتی ہے کہ انھیں یہ سب لوگ اپنی جزئیات کے ساتھ سال ہا سال بعد بھی کیسے یاد رہے۔
وہ قرۃ العین حیدر کو مرشدِ اعظم مانتے ہیں۔ ’’اگیاری ‘‘ اس مجموعے میں شامل ان کا ایک ایسا ناولٹ ہے جس پر قرۃ العین کے رنگ کی چھوٹ ہے۔ ایک مٹتی ہوئی قوم ، تہذیب اور اس کے بجھتے ہوئے آتش کدوں کی بھوبھل اس ناولٹ میں نظر آتی ہے۔
انھوں نے جس دردمندی سے کراچی کی پارسی اقلیت کے دکھ پروئے ہیں اور پنجاب میں فرنگی پادریوں کے ہاتھوں کرسچن ہو جانے والی برادری کے درد کو محسوس کیا ہے، وہ ان کے نوکِ قلم سے لہو بن کر ٹپکا ہے۔
راجہ شہزاد کی کہانیاں ملال کے مجیٹھے رنگ میں رنگی ہوئی ہیں جیسے ہار سنگھار کی ڈنڈیوں سے رضائی کی فرو رنگی جاتی ہے۔ کراچی کی جمیلہ اسٹریٹ، لاہور کا شاہ عالمی بازار، کوئٹہ کے وفا روڈ اور توغی روڈ، کون سا شہر اور کون سی بستی ہے جو ان سے چھوٹی ہے! ان کے کرداروں کو وہ زخم آئے ہیں جنھیں کوئی مرہم درکار نہیں۔ وقت کی ریت ان کی مٹھیوں سے سرکتی جاتی ہے لیکن انھیں اس کا احساس نہیں۔
راجہ شہزاد خوش نصیب ہیں کہ انھیں ثریا ایسی بیوی اور شعیب گنڈا پور اور شمس حامد ایسے یارِ غار ملے۔ وہ غار کی پناہ میں آنے والے کسی جوگی بیراگی کی طرح ہیں، تب ہی کہانیاں چھپوانے سے شرماتے ہیں۔ وہ اسی طرح شرماتے رہیں اور کہانیاں لکھتے رہیں لیکن لازم نہیں کہ اتنی مختصر کہانیاں لکھیں۔
( بشکریہ : روزنامہ ایکسپریس )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : برصغیر میں مذہبی انتہاء پسندی کی لہر
Next Article ظفر آہیر کا اختصاریہ : منا بھائی ، بساط اور مہرے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 29, 2026

سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار

جون 28, 2026

محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل

جون 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 29, 2026
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار جون 28, 2026
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری جون 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.