Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»سید مجاہد علی کا تجزیہ : ہائے بےچارا عمران خان کیا کرے؟
تجزیے

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ہائے بےچارا عمران خان کیا کرے؟

ایڈیٹراگست 20, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Imran-Khan sad
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ کہنا مشکل ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے سیمنار میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر غلطیوں پر معافی کی استدعا تھی یا مایوسی و بے قراری کا غیر ارادی اظہار ۔ البتہ شفقت بھرے جس ہاتھ کا انہوں نے ذکر کیا ہے، ان کی تقریر کا ہر لفظ سے اس سے محرومی کا آئینہ دار ہے۔ تاہم یہ دو ’چاہنے والوں’ کا معاملہ ہے۔ ایک بریک اپ سے مطمئن ہے ، دوسرے کو کسی پل چین نہیں ہے۔ اب نوبت یہاں تک آپہنچی ہے کہ راز و نیاز کی باتیں پبلک پلیٹ فارم پر بیان کی جارہی ہیں۔ عوام الناس اس پر دانتوں میں انگلی دبانے کے علاوہ کر بھی کیا سکتے ہیں۔
عمران خان کو کسی بھی قیمت پر اقتدار واپس چاہئے ۔ دھونس ، دھمکی اور سیاسی طاقت کے مظاہرے کے بعد، وہ یہ بات بہتر طریقے سے سمجھنے لگے ہیں کہ یہ راستہ تو اسی گلی سے ہوکر گزرتا ہے جہاں سے انہیں دھتکارا جاچکا ہے اور رقیب روسیاہ کو وہ اعزاز مل چکا ہے جسے وہ کسی نہ کسی خوش فہمی یا غلط فہمی کی وجہ سے صرف اپنا استحقاق سمجھتے رہے ہیں۔ پہلے تو وہ ’محبوب‘ کو بھی یہ حق دینے پر آمادہ نہیں تھے کہ وہ رقیب سے سلسلہ جنبانی رکھے اور اسے اپنے دروازے تک آنے کا موقع دے لیکن اب وہ یہ تو مانتے ہیں کہ محبوب ذبردست ہے اور یہ اختیار بھی رکھتا ہے کہ وہ کس کے سر پر دست شفقت دراز کرے ، اسی لئے اب یہ شکوہ کیا جارہا ہے کہ دیکھو تو سہی کہ میری جگہ کسے موقع دیا گیا ہے۔ اور پھر ان راز ہائے دروں خانہ سے پردہ سرکاتے ہوئے کچھ درپردہ باتوں میں عام لوگوں کو شریک کرنے کی کوشش کی گئی ہے جنہیں تماشائی سے زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی۔ عمران خان کی یہ تقریر ملک میں آئینی انتظام کی بنیادوں پر حملہ ہے۔ ان کی باتیں سیاسی طور سے خطرناک اور سفارتی طور سے بین الملکی تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی کوشش ہیں۔
یہ حقیقت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ عمران خان کو شریف خاندان اور زرداری کے خلاف ’بدعنوانی ‘ کا الزام عائد کرنے پر کس نے تیار کیا اور کہاں سے انہیں جھوٹی سچی معلومات فراہم کرکے سیاسی لیڈروں کو چور اچکے اور لٹیرے قرار دے کر ان کے خلاف فضا ہموار کرنے اور نام نہاد باجوہ ڈاکٹرائن کے تحت تیار کئے گئے ہائیبرڈ انتظام میں عمران خان کو ہیرو کے طور پر سیاسی منظر نامہ پر چھا جانے کے لئے زاد راہ فراہم کیا گیا۔ اب عمران خان اعتراف کررہے ہیں کہ انہوں نے ایجنسیوں کی معلومات کو اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا تاکہ ان کے لئے سیاسی راستہ ہموار ہوسکے البتہ ا س پر شرمندہ ہونے کی بجائے وہ یہ سوال کررہے ہیں کہ جو جھوٹ میرے ذریعے عام کیا گیا تھا اسے عدالتی نظام پر دباؤ ڈال کر ’مستند‘ کیوں قرار نہیں دیا گیا تاکہ وہ ’حسب وعدہ‘ آٹھ سال تک ملک پر حکمرانی کرسکتے۔ جن طاقت ور عناصر کی انگلی پکڑ کر عمران خان سیاسی عروج کے موجودہ مقام تک پہنچے ہیں، اب ان سے ان کی بیگانگی برداشت نہیں ہوتی یعنی لیلی اقتدار سے دوری قبول نہیں ہے۔ اسی بے چینی میں گزشتہ روز کے سیمنار میں ’نیوٹرلز‘ سے سوال کیا گیا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو نیب کے ذریعے قائم کئے گئے جھوٹے مقدمات میں سزائیں دلوانے، نااہل کروانے اور عمران خان کے لئے مستقل طور سے راستہ ہموار کرنے کی بجائے ، انہی ’رو سیاہوں‘ کو اقتدار کے سنگھاسن پر کیوں بٹھا دیا گیا۔ حالانکہ عمران خان کو یہ جواب دینا چاہئے تھا کہ عوام کا حقیقی نمائیندہ نہ ہونے کے باوجود اگر انہیں انتخابی دھاندلی، جوڑ توڑ ، چھوٹی پارٹیوں و آزادارکان کی حمایت کے ذریعے ’اقتدار‘ دلوانے کا اہتمام کیا گیا تھا تو وہ ڈلیور کرنے میں کیوں کامیاب نہیں ہوئے۔
اس گلہ شکوہ کی حقیقت محض اتنی ہے کہ یہ دھوکہ محض اسٹبلشمنٹ نے نہیں دیا ۔ عمران خان یہ سمجھنے میں ناکام رہے کہ کہ انہیں جن کہانیوں کو بیچ کر عوام کو بے وقوف بنانے کے کام پر لگایا گیا تھا، وہ جھوٹ ہی تھا اور اس جھوٹ کو اسی وقت تک ’سچ‘ ثابت کیا جاسکتا تھا جب خود عمران خان بھی کوئی کاکردگی دکھانے اور نظام میں مناسب تبدیلی لانے کا باعث بنتے۔ درحقیقت اگر ایک طرف اسٹبلشمنٹ عمران خان کو سیاسی مخالفین کے بارے میں پروپیگنڈا کا مواد فراہم کررہی تھی تو دوسری طرف عمران خان بھی نہایت چالاکی سے اسٹبلشمنٹ کو یہ باور کروانے میں کامیاب ہوئے تھے کہ وہی ایسا ’گوہر نایاب‘ ہیں جو کسی سامری کی چھڑی سے سارے معاشی مسائل حل کردے گا، ملک میں دودھ و شہد کی نہریں بہنے لگیں گی اور افواج پاکستان کو اپنی بڑھتی ہوئی ضرورتوں کے لئے مزید وسائل دستیاب ہونے لگیں گے۔ اگر اسٹبلشمنٹ تحریک انصاف کو اقتدار کا تسلسل فراہم نہیں کرسکی تو عمران خان نے بھی اپنے ساڑھے تین سالہ دور میں ملکی معیشت کو تباہی کے اس گڑھے تک پہنچا دیا کہ ملک کے دفاعی اخراجات بھی غیر ملکی قرض سے پورے ہونے کی نوبت آپہنچی۔ کون سی فوج ہوگی جو ملک کو تباہی کے اس خطرناک راستے پر جاتا دیکھ کر مسلسل ’جانبداری‘ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا سارا بوجھ عمران خان جیسے ناکام اور عقلی لحاظ سے تہی دست لیڈر کے پلڑے میں ڈال کر خود اپنے وجود کے لئے مشکلات کا ناختم ہونے والا سلسلہ جاری رکھتی؟
عمران خان کو جاننا چاہئے کہ اسٹبلشمنٹ نے صرف ’غیر جانبدار‘ ہونے کا فیصلہ کیا ، اس نے ابھی تک نئی اتحادی حکومت کو تائد و حمایت کی وہ سہولت فراہم نہیں کی جو تحریک انصاف کو تین سال تک دستیاب رہی تھی۔ عمران خان کو احساس ہونا چاہئے کہ اسٹبلشمنٹ کو غیر جانبداری کا طعنہ دینے اور اللہ کے واسطے دے کر اپنی حمایت پرآمادہ کرنے کی کوشش کی بجائے ، یہ جاننا چاہئے کہ اب حالات 2013 سے سفر کرتے ہوئے 2022 میں داخل ہوچکے ہیں جن میں عمران خان کے دور اقتدار کے ساڑھے تین سال بھی شامل ہیں۔ تمام قومیں ، ادارے اور سیاسی لیڈر وقت کے ساتھ تبدیل ہوتی ضرورتوں کا احساس کرتے ہیں اور ان کے مطابق پوزیشن اختیار کرتے ہیں ۔ لیکن عمران خان کا وہی انداز پرانا کے مصداق اب تک لاڈلا بن کر کھیلنے کو مانگے چاند والا رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اسٹبلشمنٹ اب چاند دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے کیوں کہ ملکی معیشت جس بحران سے گزر رہی ہے، اس سے نکلنے کے لئے سخت محنت، تحمل اور منصوبہ بندی کی ضرورت ہوگی۔ عمران خان ایسی کسی بصیرت کا مظاہرہ کرنے میں ناکام ہیں۔ اس لئے اب انہیں لاڈلے بننے کا خواب دیکھنے سے گریز کرنا چاہئے۔شہباز شریف حکومت کے بارے میں کوئی بھی رائے قائم کی جاسکتی ہے لیکن عمران خان کو شکر گزار ہونا چاہئے کہ اتحادی جماعتوں اور بطور خاص مسلم لیگ (ن) نے ملکی معیشت میں پیدا کئے گئے بگاڑ کا سارا بوجھ اپنے سر لے کر عمران خان کو سیاسی نعرے لگانے اور عوام میں سرخرو ہونے کے قابل بنا دیا۔ تصور کیا جائے کہ اگر عمران خان مسلسل اقتدار میں ہوتے، آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرنے پر مجبور ہوتے اور عوام مہنگائی کی صورت میں اس کے اثرات کا سامنا کررہے ہوتے تو وقت مقررہ پر ہونے والے انتخابات میں تحریک انصاف کو کتنی نشستیں حاصل ہوتیں؟ اب وہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو ’غلامی اور عوام دشمنی‘ قرار دیتے ہوئے عوام کو نیا دھوکہ دینے کی جس پوزیشن میں ہیں، اس کا نمونہ وہ پنجاب کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کی صورت میں دیکھ چکے ہیں۔ عمران خان اگر آئیندہ انتخابات تک صبر سے کام لیں اور موجودہ نظام کو کام کرنے دیں تو وہ کسی بھی قسم کی کارکردگی کے بغیر ایک بار پھر عوام کے ایک گروہ کو سحر زدہ کرنے میں کامیاب ہیں اور اس کا سیاسی انعام بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔ البتہ انہیں متنبہ رہنا چاہئے کہ آئینی انتظام کو تباہ کرنے کی جو کوشش وہ کررہے ہیں، اس کے نتیجہ میں تباہی کا جو طوفان اٹھ سکتاہے، عمران خان بھی اس سے محفوظ نہیں رہیں گے۔
اسلام آباد میں کی گئی تقریر میں عمران خان پاکستانی فوج کو ’حب الوطنی‘ پر مبنی اپنا کردار ادا کرنے اور موجودہ حکومت کو اقتدار سے محروم کرنے کی اپیل کررہے ہیں۔ اسی تقریر میں انہوں نے اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے ٹی وی انٹرویو کو غلط بھی قرار دیا ہے۔ شہباز گل پر فوج میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد ہے جو ملکی قانون و آئین کی خلاف ورزی ہے۔ عمران خان نے اپنی تقریر میں فوج کو وہی اقدام کرنے کا مشورہ دیا ہے جو ’میرے عزیز ہموطنو‘ کہتے ہوئے متعدد فوجی جنرل ملک پر فوجی آمریت مسلط کرتے ہوئے کرچکے ہیں۔ کیا فوج کو ایک منتخب حکومت کے خلاف اقدام کا مشورہ دینا بھی آئین سے ویسی ہی غداری نہیں ہے جس کا ارتکاب شہباز گل کرچکے ہیں اور جسے اب عمران خان بھی غلط قرار دینے پر مجبور ہیں۔ عمران خان کو ایسی آئین شکن گفتگو کرتے ہوئے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ یہ ملک اب کسی قومی لیڈر کو ’غدار و آئین شکن ‘ قرار دے کر منظر نامہ سے ہٹانے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
اسی تقریر میں جب ملک کا سابق وزیر اعظم سی پیک معاہدوں میں موجودہ وزیر اعظم کے صاحبزادے پر کک بیکس لینے کا الزام عائد کرتا ہے تو اسے یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ اس الزام کی زد میں صرف سلمان شہباز نہیں آتا بلکہ وہ بالواسطہ طور سے چینی حکومت پر الزام عائد کررہے ہیں کہ وہ سی پیک سے اپنے مفادات پورے کرنے کے لئے غیر قانونی ہتھکنڈے اختیار کرنے سے بھی گریز نہیں کرتی۔ یہ وہی الزام ہے جو امریکی اہلکار چین پر عائد کرتے ہوئے پاکستان کو سی پیک منصوبہ سے باز رہنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ یوں تو عمران خان پاکستان کو امریکہ سے آزادی دلانے کے سفر پر گامزن ہیں اور اپنے دعوے کے مطابق ملک پر امریکی نامزد حکومت مسلط ہے۔ پھر پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف امریکی ایجنڈے کو پورا کرنے کی کوشش کیوں کررہے ہیں؟
ستم ظریفی ہے کہ عمران خان نے یہ گفتگو آزادی اظہار پر منعقد ہونے والے ایک سمینار میں کی ہے۔ انہوں نے خود کو میڈیا کی آزادی کا چیمپئن بنا کر پیش کیا۔ جو لیڈر ملکی آئین کو نہ مانتا ہو، عدالتی نظام پر اعتبار نہ کرتا ہوا ور جمہوری انتظام کی بجائے ’طاقت کے طریقوں‘ سے اقتدار حاصل کرنے کی بھیک مانگ رہا ہو، اس سے آزادی رائے کے احترام کی توقع کیوں کر کی جاسکتی ہے؟
( بشکریہ : کاروان ۔۔ ناروے )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleممنوعہ فنڈنگ: ایف آئی اے نے عمران خان کا مؤقف مسترد کر دیا : وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ
Next Article محمد حنیف کا کالم: عمران خان آخر کیا کھاتا ہے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مذاکرات پر آمادگی اور عمران خان کی صحت: سید مجاہد علی کا تجزیہ

فروری 28, 2026

جو عمران خان کے بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا، سائیڈ پر ہوجائے، علیمہ خان پارٹی قیادت پربرس پڑیں

فروری 25, 2026

سیاسی قید، طاقت اور مفاہمت: کیا عمران خان پھر اقتدار میں آئیں گے ؟ ۔۔ ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

فروری 17, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.