Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»شہزاد عمران خان»شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ : شہباز شریف ہسپتال میں دوپہر کے بعد ڈاکٹر نہ ادویہ
شہزاد عمران خان

شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ : شہباز شریف ہسپتال میں دوپہر کے بعد ڈاکٹر نہ ادویہ

ایڈیٹرجنوری 3, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shahbaz sharif hospital multan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

موجودہ حکومت غریب عوام کی صحت کیلۓ بہت فکر مند دکھائی دیتی ہے اس کو دیکھتے ہوۓ پنجاب میں چار سو ارب روپے کے صحت کارڈ جاری کیے جا رہے ہیں جن سے ہر خاندان دس لاکھ روپے تک مختلف بیماریوں کا علاج مختلف ہسپتالوں سے کروا سکتا ہے مگر ابھی تک عوام ہیلتھ کارڈ سے استفادہ نہیں کر رہی۔ عوام سرکاری ہسپتالوں میں آ کر بھی مفت ادویات اور ٹیسٹ کی سہولت مانگتے ہیں مگر پنجاب حکومت کی جانب سے صحت کارڈ کا شاندار منصوبہ عوام کی بہترین فلاح کرتا دکھائی نہیں دے رہا ملتان شہر کے بیچوں بیچ شہر کا ڈسٹرکٹ ہسپتال جو شہباز شریف ہسپتال کہلاتا ہے گھنٹہ گھر کے قریب واقع ہے گزشتہ دنوں ہسپتال جانا ہوا بہت خوبصورت بنا ہوا ہسپتال دیکھ کر اچھا لگا کہ عام آدمی کسی بھی ناگہانی کی صورت میں یہاں جا کر اپنا علاج کروا سکتے ہیں ڈسٹرکٹ حکومت نے شہر سے باہر مضافاتی علاقوں میں عوام کی سہولت کے پیش نظر او پی ڈی کو رات آٹھ بجے تک فعال رکھنے کی ہدایت کی ہے جو قابل تحسین عمل ہے اس کے بر عکس شہباز شریف ہسپتال یوں تو چوبیس گھنٹے عوام کیلۓ کھلا ہے جہاں کروڑوں روپے لگا کر جدید ترین آپریشن تھیٹر بناۓ گۓ تاکہ مریضوں کو بر وقت طبی امداد دی جا سکے تین آپریشن تھیٹر تعمیر کیۓ گئے جہاں مختلف مریضوں کے آپریشن کیۓ جاتے ہیں مگر یہ آپریشن تھیٹر دن ایک بجے تک ہی فعال ہوتے ہیں۔
میں ایک دوست کو لیکر اس ہسپتال پہنچا جس کا گھنٹہ گھر کے قریب ہی ایکسیڈنٹ ہوا تھا ہسپتال قریب ہونے کی وجہ سے ہم یہاں آگئے مگر یہاں ڈیوٹی پہ صرف ایک ڈاکٹر موجود تھے جو عمومی مریضوں کو چیک کر رہے تھے ایمرجینسی کے حوالے سے یہاں دو بجے کے بعد کسی قسم کی سہولت میسر نہیں ہے مجھے مریض کو نشتر ہسپتال یا کسی پرائیویٹ ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا میرے وہاں بیٹھے بیٹھے کچھ اور مریض بھی آۓ جنہیں وہاں سے کسی اور ہسپتال جانے کا مشورہ دیا گیا اس دوران ایک خاتون تین یا چار سالہ بچے کو لیکر آئی جسے آوارہ کتے نے کاٹ لیا تھا اب اس کی ویکسین وہاں موجود نہیں ۔
وہ عورت غالبا اس بچے کی دادی تھی کہنے لگی کہ بیٹا اب میں اکیلی اس بچے کو لیکر کہاں دھکے کھاؤں حیرت کی بات ہے اتنے بڑے ہسپتال میں یہ سہولیات موجود ہی نہیں دور سے آۓ مریضوں کو دوسرے ہسپتال بھیج دیا جاتا ہے ایسا بھی ہوا کہ کسی مریض کو ٹانکے لگانے کیلۓ بھی ڈاکٹر موجود نہیں جبکہ ہسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کی کوئی کمی نہیں ہے ملتان کے بہترین ڈاکٹر اس ہسپتال میں ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں ادویات کے حوالے سے بھی موجود ڈسپنسری کو بھی چوبیس گھنٹے بلا تعطل کھلا رکھنا چاہیے کیا ہی اچھا ہو کہ اس ہسپتال کو چوبیس گھنٹے ہر طرح کی ایمرجینسی کیلۓ فعال رکھا جاۓ۔
اس حوالے سے ایک اور مسئلہ بھی زیر بحث آیا ہے کہ شہباز شریف جنرل ہسپتال اور اس کے ساتھ متصل وومن فاطمہ ہسپتال جو زچہ بچہ اور خواتین کے گائنی سے متعلق ہے ۔ وہاں ڈیلیوری کے لئے لائے گئے مریضوں اور ورثا کے لئے کوئی کینٹین تک نہیں ۔ انتظامیہ اس جانب بھی اپنی توجہ مرکوز کرے اس سے حکومت کو ٹھیکے کی مد میں آمدنی میں اضافہ ہو گا اور عوام کو کھانے پینے کی سہولت بھی میسر ہو گی ہسپتال میں چوبیس گھنٹے تمام سہولتیں ملنے پر عوام کو اپنے مریضوں کو بروقت طبی امداد مل سکے گی جس سے ایک طرف تو ارد گرد کے لوگوں کو سہولت ملے گی اور عوام کا فائدہ بھی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ عملہ کی تعیناتی چوبیس گھنٹے کیلۓ کی جاۓ ضلعی حکومت اور محکمہ صحت اس حوالے سے اقدامات اٹھاۓ تاکہ مریض استفادہ کر سکیں

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

صحت ہسپتال
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدہشت گردی پھیلانے والوں سے پوری طاقت کے ساتھ نمٹا جائے گا : قومی سلامتی کمیٹی
Next Article عرفان صدیقی کا کالم:خان صاحب، معیشت اور انتخابات!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹروں ، شاعرو ں اور ادیبوں کا محکمۂ دکانداری : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

دسمبر 31, 2025

عطا ء الحق قاسمی کا کالم : دوستو میں ٹھیک ٹھاک ہوں

جون 6, 2025

صدر زرداری کی صحت بہتر، پرسوں تک ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا جائیگا، ذاتی معالج

اپریل 5, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.