Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر علی شاذف»ڈاکٹر علی شاذف کا طبی کالم : آصف جان ۔۔ شیزوفرینیا اور انسانیت
ڈاکٹر علی شاذف

ڈاکٹر علی شاذف کا طبی کالم : آصف جان ۔۔ شیزوفرینیا اور انسانیت

ایڈیٹرمارچ 18, 202448 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shazif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں آج صبح سو کر اٹھا تو فیس بک پر اپنے پیارے دوست معروف شاعر، ماہر تعلیم اور دانشور سلیم حسنی کی پوسٹ پڑھی جس میں انہوں نے لکھا کہ ان کے چھوٹے بھائی آصف جان دس سال تک سکون کی تلاش میں رہنے کے بعد بالآخر ہمیشہ کے لیے پرسکون ہو گئے۔ یہ خبر مجھ پر اور سلیم کے احباب پر بجلی بن کر گری۔
asif patient
سلیم حسنی اور نعیم حسنی سے میری ملاقات اپنے دوست احسان اصغر کے توسط سے 2021 میں کوئٹہ میں ہوئی تھی۔ وہیں انہوں نے مجھے آصف کے بارے میں بتایا تھا۔ آصف اپنی نوجوانی میں شیزوفرینیا (schizophrenia) کے مرض میں مبتلا ہو گئے تھے۔ آصف کے بھائی اور اہل خانہ ان کا بیحد خیال رکھتے تھے اور ان کی ذہنی صحت کے بارے میں فکرمند رہتے تھے۔ آصف باقاعدگی سے اپنی بیماری کی ادویات لے رہے تھے لیکن جب بھی کسی وجہ سے وہ دوائیں نہ لے پاتے تو ان کی حالت بگڑ جاتی تھی۔ ایک دفعہ کوئٹہ میں ان کی ایک دوا لیتھیم سلفیٹ شارٹ ہو گئی تو سلیم نے مجھ سے لاہور میں رابطہ کیا کہ میں کسی طرح سے اس دوا کا بندوبست کروں کیونکہ آصف کی طبیعت بگڑ رہی تھی۔ بڑی مشکل سے سلیم حسنی وہ دوا حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
شیزوفرینیا کا مرض عام طور پر بیس سال کی عمر کے لگ بھگ نوجوانی میں شروع ہوتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔اس مرض میں مریض کو ایسی مختلف شکلیں نظر آتی ہیں اور آوازیں سنائی دیتی ہیں جو دوسروں کو دکھائی یا سنائی نہیں دیتیں۔ ان علامات کو ہیلوسینیشنز (hallucinations) کہتے ہیں۔ مریض ان اشکال اور آوازوں کے ساتھ تعلق بنا کر اپنی ہی ایک دنیا بنا لیتا ہے۔ ایک وقت ایسا آتا ہے کہ وہ اس غیرحقیقی دنیا اور حقیقی دنیا میں کوئی فرق محسوس کرنے میں ناکام ہو جاتا ہے۔ وہ غیر مرئی کرداروں سے گفتگو کرتا ہے اور ان کی باتوں پر ہنستا اور روتا ہے۔ مریض کی یہ حالت دیکھ کر لوگ اسے پاگل سمجھنا شروع کر دیتے ہیں۔
شیزوفرینیا کا مرض قابل علاج ہے لیکن یہ علاج بہت مشکل ہے۔ اس مرض میں مبتلا افراد پاگل نہیں بلکہ غیرمعمولی طور پر ذہین ہوتے ہیں۔ عظیم ریاضی دان جان نیش شیزوفرینیا کی بیماری میں مبتلا تھے۔ ان کی زندگی پر مشہور فلم "A Beautiful Mind” بنائی گئی تھی۔
ہمارے ہاں ذہنی امراض کو اسٹگما سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان مریضوں کے اہل خانہ اس مرض کو خفیہ رکھتے ہیں۔ پاکستان جیسے ممالک میں معاشرتی شعور اور آگہی نہ ہونے کی وجہ سے اس مرض کے علاج میں مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔ خود مریض بھی منفی معاشرتی رویوں سے تنگ آ جاتا ہے۔سلیم حسنی جیسے تعلیم یافتہ افراد تو سائنسی بنیادوں پر اپنے پیاروں کا علاج کرواتے ہیں لیکن ان مریضوں کی اکثریت اصلی اور نقلی پیروں کے ہتھے چڑھ جاتی ہے جو بتاتے ہیں کہ ان پر جنات یا بھوت پریت کا سایہ ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں نفسیات کے ماہر ڈاکٹروں کی تعداد بہت ہی کم ہے اور ذہنی صحت پر توجہ ہی نہیں دی جاتی۔
آصف اپنی بیماری اور لوگوں کے رویوں سے بہت دلبرداشتہ تھے۔ وہ اس سے پہلے بھی خودکشی کی کوشش کر چکے تھے۔ سلیم حسنی کے الفاظ ہیں کہ: "کسی انتہائی عزیز کا اچانک انتقال کر جانا یقیناً بہت تکلیف دہ ہے لیکن ہمارے لیے تکلیف دہ بات صرف یہ نہیں ہے کہ بھائی انتقال کر گیا۔ زیادہ تکلیف دہ بات اس کا خود اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا ہے۔ اور جس بھیانک طریقے سے اس نے ایسا کیا وہ بتاتے ہوئے کلیجہ پھٹتا ہے۔ زندگی کس قدر باعث ِ آزار بن گئی تھی اس کے لیے!! یہ سوچ کر روح کانپ اُٹھتی ہے.”
میں اپنے دوستوں سلیم حسنی اور نعیم حسنی کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں. میں صبح سے ان سے بات نہیں کر سکا ہوں کیونکہ ان کے نمبر بند ہیں۔ اس سانحے سے نکلنا ان کے خاندان کے لیے بہت مشکل ہے اور اس سے نکلنے میں انہیں بہت وقت لگے گا۔ میں پاکستان میں موجود اپنے باہمی دوستوں سے درخواست کروں گا کہ اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ رہیں اور انہیں اکیلا نہ ہونے دیں۔

 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلڑکیوں کی کم عمری کی شادیوں کو کیسے روکا جا ئے ؟ ۔۔عائشہ صغیر کی خصوصی رپورٹ
Next Article پچیس سال سے برسر اقتدار پیوٹن پھر روس کے صدر منتخب
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.