Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر شاہ محمد مری»کاسترو : تاریخ کا بری کردہ آدمی ۔۔ ڈاکٹر شاہ محمد مری
ڈاکٹر شاہ محمد مری

کاسترو : تاریخ کا بری کردہ آدمی ۔۔ ڈاکٹر شاہ محمد مری

ایڈیٹردسمبر 22, 201614 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم اُس بلند مرتبت انقلابی فیڈل کاسٹرو کی یاد میں متین و سنگین سلام پیش کرتے ہیں جس نے گذشتہ 65 سالوں میں بالعموم، اور بیسویں صدی کے آخری نصف میں بالخصوص، انقلابی تحریکوں کی صورت گری کے لیے مددگار کا کام کیا۔ہم دنیا کے کروڑوں لوگوں کے ساتھ ہیں جنہیں تاریخ کے اِس بخشے ہوئے انسان کی موت پر دکھ ہوا۔ وہ دنیا بھر میں سوشلزم اور قومی آزادی کے لیے جہداں لوگوں کے لیے انسپریشن کا سرچشمہ تھا۔ وہ کیوبا کے انقلاب کا لیڈر تھا، وہاں کا بابائے قوم تھا۔ اُس نے کیوبا میں وہ انقلاب برپا کیا (1959 میں)جو کہ مغربی نصف کرہ میں پہلا سوشلسٹ انقلاب تھا۔ کاسٹرو کی متحرک راہنمائی میں کیوبا نیم نو آباتی اور نیم غلامی کے کھنڈرات اور زنجیروں سے ابھرا اور ایک سوشلسٹ سماج تعمیر کی تاکہ سماجی طور پر ایک منصفانہ سماج پیدا ہو۔ جہاں سب تعلیم یافتہ ہوں، سب کو صحت کی سہولیات میسر ہوں، سب کو خوراک دستیاب ہو، عورتوں کو حقوق ہوں اور نسلی برابری ہو۔ انقلابی کیوبا کی خواندگی مہم نے اَن پڑھی کی جڑاکھاڑ دی۔ وہاں کا نظامِ صحت دنیا بھر میں مثالی قرار دیا جاچکا ہے۔فیڈل کاسٹرو نے اس انقلابی ٹرانسفارمیشن کو لیڈر شپ مہیا کردی۔ اس دلیر انقلابی نے سب سے بڑی سامراجی قوت، امریکہ، کے غضب کو دعوت دی جو کہ محض90میل کے فاصلے پر تھا ۔ پچاس سال تک کاسٹرو نے سوشلسٹ کیوبا کو تباہ کرنے کی بہت سی سازشوں سے لڑنے میں کیوبا کی راہنمائی کی، جن میں خود اُسے جسمانی طور پر ختم کرنے کی سازشیں بھی شامل تھیں۔ کیوبا امریکہ کے مسلط کردہ بلاکیڈ کی بہادرانہ مزاہمت کو جاری رکھے رہا۔ یہ پوری لڑائی اس نے سیاسی طور پر بھی لڑی، فوجی اورمعاشی طور پر بھی، اور نظریاتی سطح پر بھی۔ وہاں ایسے سٹرکچر قائم کیے گئے جہاں حکومتی فیصلہ سازی کے اندر عوام الناس کی زیادہ سے زیادہ شرکت ہو۔کاسٹرو نے اپنے عوام پر بے پناہ بھروسہ رکھا۔ اسی لیے تو وہ چھوٹا ملک سپر پاور امریکی ناکہ بندی کو سہہ گیا۔ اپنے سب سے بڑی تجارتی پارٹنر سوویت یونین کے خاتمے کو سہہ گیا۔ کیوبا کا انقلاب دنیا بھر کی انقلابی اور پروگریسو تحریکوں کے لیے روشنی کا مینار بنارہا۔ اس انقلاب نے لاطینی امریکہ کی ساری انقلابی تحریکوں کو انسپائر کیا۔ اس خوش قسمت انسان کواپنے پڑوس کے آٹھ ممالک کے سربراہوں نے اپنا استاد مانا ۔ اس نے اپنے اچھے شاگرد وینزویلا کے صدر شاویز کے ساتھ مل کر لاطینی امریکہ کو دیرپا امن اور خوشحالی کے راستے پر ڈال دیا۔ اسی طرح فیڈل کی قیادت میں کیوبائی انقلاب نے ایک زبردست انٹرنیشنلسٹ کردار اداکیا۔ فیڈل نے انگولا، موزمبیق اور جنوبی افریقہ میں کالونیل ازم اور سامراج کے خلاف جاری جدوجہد کی مدد کے لیے اپنی مسلح افواج تک بھیج دیں۔ اس کی لیڈر شپ میں کیوبا ابھی تک تیسری دنیا کے مختلف ملکوں کو اپنے ڈاکٹر اور ٹیچر بھیج کر انٹرنیشنلسٹ کردار ادا کررہا ہے۔اسی طرح افریقہ، لاطینی امریکہ اور ایشیا میں موجود ہزاروں ڈاکٹر کیوبا میں مفت تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں۔ حتیٰ کہ ترقی یافتہ ترین ملک امریکہ میں کیوبا کے تربیت یافتہ 200 ڈاکٹر کام کررہے ہیں۔ اس نے ناوابستہ تحریک میں ایک راہنمایا نہ رول ادا کیا۔ وہ دو دفعہ نا وابستہ ملکوں کا سربراہ منتخب ہوا تھا۔ فیڈل کاسٹرو مارکسسٹ تھیوری اور عمل میں ایک تخلیقی انسان ثابت ہوا ۔اس نے کیوبائی انقلاب کو ایک ڈیموکریٹک ، سامراج دشمن انقلاب سے ایک سوشلسٹ انقلاب میں بدل کر دنیا کو حیران کرڈالا۔وہ بیسویں صدی کے دوسرے نصف میں سوشلزم کے سب سے فصیح و بلیغ چیمپئن کے بطور ابھرا۔ فیڈل اپنی عمر کے آخری برسوں میں حکومت سے ریٹائر ہوگیا اور ایک عام شہری کی حیثیت سے بقیہ زندگی گزاردی۔ اس نے ریٹائیرمنٹ کے آٹھ سال اپنی ساری توانائیاں عالمی سیاست کے بارے میں لکھنے پر صرف کیں۔ اس نے پوری دنیا کو گلوبل وارمنگ جیسے ماحولیاتی خطرے ، اور عالمی جنگ کے خطرات سے خبردار کیے رکھا۔ ابھی اپریل2016 کو ،فیڈل89 سال کی عمر میں کیوبائی کمیونسٹ پارٹی کی ساتویں کانگریس میں موجود رہا ۔ اس کانگریس میں اُس نے کہا تھا: ’’ میں جلد ہی90برس کا ہوجاؤں گا۔ ۔۔۔۔۔۔ ہو سکتا ہے کہ یہ آخری بارہو کہ میں اِس کمرے میں بول رہا ہوں ۔۔۔۔۔۔ ہم آگے کی طرف مارچ جا ری رکھیں گے اور ہم وہ بات مکمل کریں گے جو ہمیں مکمل کرنا چاہیے، مکمل وفاداری کے ساتھ اور متحدہ طاقت کے ساتھ۔۔۔ ‘‘ ایسا کہتے ہوئے اُس شخص کا ضمیر کتنا مطمئن ہوگا جس کے اپنے اور اُس کی پارٹی کے دم سے اُس کے کیوبا میں ساٹھ برس سے نہ کسی شہری کو ٹارچر کیا گیا، نہ کسی مخالف کو قتل کرنے کے احکامات صادر ہوئے، اور نہ عوام سے جھوٹ بولا گیا۔ اس کی موت سے ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا۔ مگر اس کی انقلابی میراث برقرار رہے گی۔ اس کی زندگی اور مثال دنیا بھر میں آنے والے زمانوں میں انقلابیوں اور پروگریسووں کو انسپائر کرتی رہے گی۔ کاسٹرو، تم نے لاطینی امریکہ کو، تبدیلی کے ایک لمحے میں نہیں بلکہ تبدیلی کے ایک عہد میں ڈھال دیا ہے ۔ تم نے انسان کو وقار اور عزت نفس کے ساتھ جینا سکھا دیا۔تمھاری روح کو خوشی نصیب ہو۔۔۔۔۔۔۔ تمہیں انسانیت کبھی فراموش نہ کرے گی۔
(بشکریہ : حال حوال)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجب آنکھ کھلی ۔۔ علی عمران ممتاز
Next Article پنجاب : بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلے میں بھی مسلم لیگ ن کامیاب
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

جون 29, 2026

ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 29, 2026

سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار

جون 28, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم جون 29, 2026
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 29, 2026
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار جون 28, 2026
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.