Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»آمنہ مفتی»آمنہ مفتی کا کالم: جا چھوڑ دے میری وادی، آزادی!
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم: جا چھوڑ دے میری وادی، آزادی!

ایڈیٹراگست 9, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Amna Mufti column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اگست کا مہینہ آیا اور کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت ختم ہوئے سال ہوا تو مودی جی نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔جواب میں پاکستان نے ایک گانا جاری کیا جس کے بول کچھ یوں تھے،’جاچھوڑ دے میری وادی‘ اور ساتھ ہی ساتھ ایک نقشہ جاری کیا جس میں نہ صرف کشمیر کو بلکہ جوناگڑھ اور مناودر کو بھی پاکستان کا حصہ دکھایا۔اس کے علاوہ کئی اہم مقامات پہ’سری نگر‘ کے بورڈ بھی لگائے گئے اور اسلام آباد کی ’کشمیر ہائی وے‘ کو ’ سری نگر ہائی وے‘ بنا دیا۔
اس طرح ان دونوں ملکوں نے جنگ جنگ کھیلی اور اب اگلا پوراسال دونوں طرف کے عوام اس کھیل سے جی بہلاتے اور اپنے حقیقی مسائل کو بھولے رہیں گے۔جہاں تک معاملہ ہے بابری مسجد کا تو یہ فیصلہ مودی جی کو ہی مہنگا پڑے گا۔ ہندوستان میں ایک بڑی اقلیت کے طور پہ مسلمان ایک پریشر گروپ ہیں۔ فی الحال وہاں کے مسلمان غلط پالیسیوں پہ چپ ہیں۔
مگر چین اور پاکستان دو ہمسایوں سے دشمنی بھی رکھنا اور اپنے ملک میں ایک اقلیت کو پریشر گروپ کی حیثیت تک پہنچا دینا کوئی دانش مندی نہیں۔ بیرونی طاقتیں ان پریشر گروپس کو آسانی سے استعمال کر جاتی ہیں۔
بابری مسجد کا معاملہ جہاں سالہا سال سے التوا کا شکار تھا وہاں اب بھی رہتا تو کوئی خاص فرق نہ پڑتا لیکن اب مودی جی نے خود پر نہ صرف مسلم ووٹ بنک کے دروازے بند کر لیے ہیں بلکہ اعتدال پسند ہندو ووٹ بنک کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے اور ملک میں اندرونی انتشار کے بیج بھی بو دیے ہیں۔مودی کی اس وقتی مگر غلط چال سے پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ الٹا دو قومی نظریے اور مطالعہ پاکستان کے کئی ابواب پہ مہر تصدیق ہی ثبت ہوئی۔
دوسری طرف پاکستان کے نغمہ جاری کرنے سے کشمیریوں کو دھیلے کا فائدہ نہ ہوا۔ نہ وہاں سال بھر سے جاری کرفیو اٹھا نہ ان کے کسی اور درد کا مداوا ہی ہو پایا۔نغمے گانے سے اگر مسائل حل ہو پاتے تو ہم میڈم نور جہاں اور لتا جی کے ہوتے آج نیو کلیئر ہتھیاروں کے ڈھیر پر نہ بیٹھے ہوتے۔
نیا نقشہ جو کہ دراصل پرانا ہی نقشہ ہے، سوائے سوشل میڈیا پہ ہنسی ٹھٹھول اور ’میم بازی‘ کے کسی کام نہ آیا۔اخلاقی یا بین الاقوامی سطح پہ اگر نقشوں، دعووں اور بیانات کی کچھ اہمیت سمجھی جاتی تو آج دنیا اس حال میں نہ ہوتی۔
اپنی سڑکوں پہ سری نگر تک کا فاصلہ لکھ دینا بھی کوئی ایسا تیر نہیں کہ کسی کے کلیجے کے پار ہو جائے۔ لاہور میں سالہا سال سے ’فیروز پور روڈ‘ موجود ہے تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم ایک روز فیروز پور فتح کر لیں گے؟دونوں ملکوں کے حکمران اور اسٹیبلشمنٹ کہیں مذہب کا لالی پاپ دے کر تو کہیں گانے وانے سنا کر عوام کو بہلا رہے ہیں۔ ان ملکوں کے حقیقی مسائل کیا ہیں؟ کبھی اس پہ بات نہیں ہوئی۔
یہ دونوں ملک ایسے جڑواں بچے ہیں جو آپس میں جڑے ہوئے ہیں، انہیں اناڑی پن سے کھینچ کر الگ تو کر دیا گیا مگر یہ مکمل طور پہ الگ نہ ہو پائے اور ایک زخمی جسم کی طرح پڑے اپنا ہی ناک منہ نوچا کرتے ہیں۔ان دونوں ملکوں کی حیثیت صرف دو پڑوسی ممالک کی ہی نہیں ہے۔ تقسیم کے وقت آبادی کی لشتم پشتم نقل مکانی نے جو مسائل اٹھایے وہ فقط مالی اور سیاسی ہی نہیں جذباتی بھی ہیں۔
کاش یہ نقشہ بازیاں اور آنیاں جانیاں دکھانے کی بجائے دونوں ممالک کے سربراہ سر جوڑ کر بیٹھیں، اپنے مسائل کو اپنی فہم و فراست اور عوام کی امنگوں کو سامنے رکھتے ہوئے حل کریں۔اگر ایسا نہ کیا گیا تو مجھے خدشہ ہے کہ آنے والے وقت میں چین جو کہ مستقبل کی سپر پاور بنتا نظر آتا ہے، پاکستان کو اپنی پراکسی کے طور پہ استعمال کر سکتا ہے۔
اکہتر کی جنگ کا بدلہ لینے کے لیے پاکستان امریکی پراکسی بنا تاکہ جنگی سامان حاصل کر کے اور مجاہدین کے جتھے بنا کر لگے ہاتھوں انڈیا کے دانت بھی کھٹے کیے جائیں۔ساتھ کے ساتھ یہ خوف بھی تھا کہ اگر یہ کام ہم نہیں کرتے تو انڈیا کر گزرے گا۔ نقصان بہر حال پورے خطے کا ہوا۔
جنگ اور وہ بھی ہمسایے سے جنگ کسی بھی طور فائدہ مند نہیں ہوتی۔ خاص کر جب دونوں ملک ایٹمی ہتھیاروں سے لیس اور عقل سے پیدل ارباب حل و عقد میں اپنی اپنی جگہ خود کفیل ہوں۔سن 47 سے لے کر جتنا خون آج تک بہا، خدا کرے کہ آزادی کی دیوی، یہ بھینٹ لے کر ہی راضی ہو جائے اور دونوں ملکوں کے درمیان کسی طرح معاملات سلجھ جائیں۔ کیونکہ جب تک یہ معاملات نہیں سلجھتے، نہ وہ آزاد ہو پائیں گے نہ ہم۔اگست کا مہینہ آتا رہے گا اور ہم اسی طرح اپنا ہی منہ نوچتے، اپنی ہی بوٹیاں کاٹتے سرحد کے آر پار ایک ایسا جشن مناتے رہیں گے جس میں سب کچھ ہو گا مگر آزادی کہیں نہیں ہو گی۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آزادی پاک بھارت مقبوضہ کشمیر یوم آزادی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاگست کے مہینے میں ٹریفک حادثات کیوں بڑھ گئے ؟ ۔۔ ناصر محمود شیخ
Next Article انگلینڈ نےمانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کو تین وکٹوں سے ہرا دیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان کو نیست و نابود کرنے کی خام خیالی بھارت اپنےعوام پر ہلاکت مسلط نہ کرے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 18, 2026

آر ایس ایس ۔۔ مسلم دشمنی سے پاکستان دوستی کی طرف : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 15, 2026

کیا ڈھاکہ میں ہونے والا مصافحہ دونوں ملکوں کو قریب لاسکتا ہے ؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جنوری 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.