کرونا سے متاثرہ افراد اور اموات کی تعداد میں کمی خوش آئیند ہے لیکن ٹریفک حادثات اور ان کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد میں کوئی کمی نہیں آرہی ۔
نوجوانوں کی بڑی تعداد ٹریفک حادثات کی وجہ سے ہلاک اور زخمی ہو رہی ہے ، ریسکیو 1122 کے اعدادو شمار کے مطابق پنجاب کے 36 ا ضلاع میں جولائی 2020میں ہونے والے 25132 ٹریفک حادثات کی وجہ سے 329 افراد کی ہلاکت ہوئی سب سے زیادہ موٹر سائیکل سوار اور نوجوان ہلاک و زخمی ہوئے ۔ضلع لاہور میں سب سے زیادہ 5215 ٹریفک حادثات میں 31 افراد کی ہلاکت ہوئی۔ پنجاب میں 431 افراد ریڑھ کی ہڈی متاثر ہونے سے معذوری کا شکار ہو ئے ہیں گزشتہ 4 ماہ میں راولپنڈی ٹریفک پولیس نے حادثات پر انتہائی مہارت سے قابو پایا ہر ماہ ٹریفک حادثات کی تعداد میں دوسرے نمبر پر آنیوالا راولپنڈی دسویں نمبر پر آگیا ہے. فیصل آباد 28 اور رحیم یار خان 24 ہلاکتوں کے ساتھ نمایاں شہر ہیں۔
اگست 2020 کے پہلے سات دن میں ٹریفک حادثات کی شدید لہر نے صوبہ پنجاب کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، آزادی کے جشن کے نام پر گاڑیاں موٹرسائیکلیں اندھا دھند بھگانے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد ٹریفک سے متاثر ہوچکی ہے اگست 2020 کے پہلے سات دن صوبہ پنجاب میں ہونے والے 7759 ٹریفک حادثات میں 80 افراد ہلاک ہوچکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں جنوبی پنجاب سیکرٹیریٹ یافتہ شہر بہاولپور میں 8 اور ملتان میں سات افراد ہلاک ہوچکے ہیں کرونا کی پابندیوں کے خاتمے اور جشن آزادی کے جوش میں گاڑیاں بھگانے والے نوجوانوں کو باز نہ رکھا گیا تو بڑی ہلاکتوں کا امکان ہے ٹریفک پولیس پنجاب انتظامیہ کو اقدامات کرنے ہونگے. . جیسے کرونا کی روک تھام کے لئے اربوں کے بجٹ سے. . . مناسب اقدامات ہوئے ٹریفک حادثات کے لئے بجٹ مختص کرنے کی بجائے فرض شناس آفیسرز کو ذ مہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا
فیس بک کمینٹ

