Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, مئی 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ّعاصمہ شیرازی»عاصمہ شیرازی کا کالم: کہانی وہی پرانی!
ّعاصمہ شیرازی

عاصمہ شیرازی کا کالم: کہانی وہی پرانی!

ایڈیٹراکتوبر 8, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بچپن کی کہانیوں میں ہمیشہ سُنتے تھے کہ باپ بیٹے کو سفر پر نکلتے ہوئے نصیحت کرتا کہ بیٹا دوران سفر پیچھے مُڑ کر مت دیکھنا، پیچھے دیکھنے سے پتھر کے ہو جاؤ گے۔ آگے کا سفر جاری رکھنا تا کہ منزل تک پہنچ سکو۔



بڑے ہوئے تو سمجھا کہ پیچھے مُڑ کر دیکھنے سے آدمی پتھر کا یوں ہو جاتا ہے کہ ماضی میں الجھ کر حال سے بے خبر اور مستقبل سے بھٹک جاتا ہے۔کچھ ایسا ہی حال ہمارا بحیثیت قوم ہو چکا ہے۔ ہم آگے کے سفر کی کوشش ہی نہیں کرتے، کریں تو واپس دھکیل دیے جاتے ہیں۔ ہم پتھر کے ہو چکے ہیں۔ نہ حال سے وابستگی نہ مستقبل کی فکر، نہ آج کا غم نہ ہی کل کی سوچ۔ ہم راستے میں ہیں اور منزل سے ناآشنا۔



ابھی گذشتہ دھرنے کی جھلکیاں آنکھوں میں ہی تھیں کہ ایک اور دھرنے کا آغاز ہوا چاہتا ہے۔منیر نیازی نے شاید پاکستانی قوم کے لیے ہی کہا تھا کہ:

اک اور دریا کا سامنا تھا منیرؔ مجھ کو
میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا
وہی غیر شفاف انتخابات کی کہانی، مہنگائی، افراط زر، جمہوریت اور سویلین بالادستی کا خواب۔ وہی عوام کی حکمرانی، آئین اور پارلیمانی جمہوریت کے تحفظ اور بحالی کا نعرہ۔ یقین جانیے کہ کچھ بھی نہیں بدلا۔پاکستان کی تاریخ کا مطالعہ کر لیں تو وہی تمام پالیسیاں اور سازشیں نئے ناموں کے ساتھ دہرائی جاتی ہیں۔ جمہوریت پر شب خون، سیاسی محاذ آرائی، ایک سیاسی جماعت کے سامنے دوسری اور دوسری کے سامنے تیسری جماعت کھڑی کر دی جاتی ہے۔ کبھی نظام مصطفیٰ، کبھی اسلامی نظام کے نفاذ، کبھی روشن خیال جدت پسندی کا لبادہ اوڑھے نظام، کبھی ختم نبوت کے تحفظ کی تحریکیں۔



وہی خراب اور خراب ترین معیشت کے ماہ و سال کی داستانیں، کامیابیوں کا طرہ امتیاز کہیں اور، زوال کی ساری ذمہ داری کہیں اور۔ صرف سیاستدانوں اور عوام پسندوں کا میڈیا ٹرائل، پاکستان کے دولخت وجود کی آدھی ذمہ دار قوم، انتخاب سے پہلے احتساب کی کہانی اور پھر نامکمل احتساب غرض ایک سی کہانی اور ایک سے کردار۔ کہیں کوئی نقطہ، فُل سٹاپ بھی نہیں بدلا اور نہ شاید بدلے گا۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ گرد آلود فائلوں کو کھول کر اُس سے صرف مٹی جھاڑ دی جاتی ہے اور اگلی قسط کا آغاز ہر دس سال کے بعد پھر وہیں سے کر دیا جاتا ہے جہاں سے رُکا تھا۔ یہ سیریل چلتی جارہی ہے اور جب سیاسی قوتیں آپس میں فیصلہ کر لیتی ہیں کہ اب کسی کی آلہ کار نہیں بنیں گی یا یوں کہیے کہ ماضی سے کچھ سیکھ لیتی ہیں اور آگے کا سفر کرنے لگتی ہیں تو انہیں پھر پیچھے دیکھنے پر مجبور کر دیا جاتا ہے۔ پتھر کے یہ لوگ اسی طرح چلتے رہتے ہیں اور دائرے کا سفر جاری رہتا ہے اور نہ جانے کب تک جاری رہے گا۔



اب کی بار گو کہ ذرا سا گمان ہے کہ شاید ماضی سے سیکھنے کا دعوی کرنے والی جماعتیں مستقبل کے نئے خواب دے رہی ہیں لیکن کیا راستہ پھر وہی نہیں؟
ہم کب بدلیں گے؟ ہمارے دوست وصی شاہ لکھتے ہیں ’ہم بدلیں گے تب بدلے گا‘۔
اُن سے معذرت کے ساتھ ہم نہیں ’وہ‘ بدلیں گے تب بدلے گا۔



بدل لیجیے کیونکہ 70 برس سے کئی نسلیں اسی انتظار میں ختم ہو گئیں کہ اب بدلے گا پاکستان، بدل لیجیے فائلوں کو۔ کچھ نیا لے آئیے جس میں مذہب کے نام پر فرقہ واریت نہ ہو، اعتقاد کے نام پر منافرت نہ ہو، جمہوریت کے نام پر آمریت نہ ہو، اسلام کے نام پر جنونیت نہ ہو اور عوام کے نام پر استحصال نہ ہو۔جناب! راستے کے اس سفر میں بہت کچھ کھو چکا ہے، اب آگے چلنے دیجیے۔ پتھر کے لوگ خود نہیں ٹوٹتے البتہ توڑ سکتے ہیں۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

دھرنا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفضل الرحمان کا لانگ مارچ۔ ’’ہو رہے گا کچھ نہ کچھ ‘ گھبرائیں کیا‘‘۔۔نصرت جاوید
Next Article اسلم رسول پوری : ادب ، سیاست اور مزاحمت کا معتبر حوالہ ۔۔رزاق شاہد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹی ایل پی پھر میدان میں : اسلام آباد ، راول پنڈی کنٹینروں کے شہر میں تبدیل : موبائل اور انٹرنیٹ بند

اکتوبر 10, 2025

متنازع نہروں کیخلاف قوم پرستوں کی کال پر سندھ میں ہڑتال، خیرپور میں ریلوے ٹریک پر دھرنا

اپریل 20, 2025

اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا بن قاسم ریلوے ٹریک پر دھرنا جاری، ٹرین آپریشن معطل

اپریل 7, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک مئی 5, 2026
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.