Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, مئی 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رزاق شاہد»اسلم رسول پوری : ادب ، سیاست اور مزاحمت کا معتبر حوالہ ۔۔رزاق شاہد
رزاق شاہد

اسلم رسول پوری : ادب ، سیاست اور مزاحمت کا معتبر حوالہ ۔۔رزاق شاہد

ایڈیٹراکتوبر 8, 201922 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
aslam rasool puri
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سرکاری وفد میں شرکت سے پرہیز،
حکومتی اداروں سے کتاب چھپوانے سے گریز،
درباری انعامات سے نفرت،
کتابوں کی رونمائی سے پہلو تہی،



عجیب انسان ہے کام سے لگن نمود سے گھبراہٹ ۔ابھی مَسیں نہیں بھیگی تھیں کہ شاعری اور سیاست نے اپنی طرف ایسے کھینچا کہ سکول جاتے جاتے اے، این، پی، کے جلسوں میں حاضری جا دیتا.
سوچنا مادری، لکھنا سرکاری زبان میں…معصوم حسرتوں کے سامنے جب اردو ہانپنے لگی تو نثر کی طرف بڑھے…. پھر نثر نے انہیں اپنی بانہوں میں ایسے سمیٹا کہ پلٹ کر کسی دوسری صنف کی طرف نہ دیکھا..



ساٹھ اور ستر کی دہائی نے پوری دنیا کو انقلاب و بغاوت کی لڑی میں پرو دیا تو یہ بھی اسی تسبیح کے ایک روشن دانے کی طرح اپنے جلوے دکھانے لگے.میدانِ سیاست میں کبھی برنجو کے جلسے میں تو کبھی جی ایم سید کی محفل میں موجود ہوتے. زبان و ادب کی باری آتی تو کبھی نوم چومسکی تو کبھی کرسٹوفر شیکل سے لسانیات پر بحث کر رہے ہوتے.سُر شناسی کا شوق اٹھا تو اپنے وقت کے کلاسیک اور لوک گائیکوں کی محافل میں انہی سے کچھ سیکھ رہے ہوتے، کچھ سِکھا رہے ہوتے.کچھ سمجھ، کچھ سمجھا رہے ہوتے.شیخ ایاز سے وکالت کی شاگردی حاصل کرنے اور ادبی میدان میں صدارتی ایوارڈ پانے والے اسماعیل احمدانی کی لائیبریری کے سبب شوقِ مطالعہ مقامِ عشق تک لے گیا.ابھی سستانے نہ پائے تھے کہ رفیقِ دیرینہ تاج لنگاہ نے اپنی پاکستان سرائیکی پارٹی میں شامل کیا.نائب صدر اور پھر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے.



اس کے بعد میجر اسحاق، قسور گردیزی، مولانا بھاشانی، ولی خان، اجمل خٹک اور رسول بخش پلیجو جیسے بڑے ناموں سے سیاسی روابط کا سلسلہ چل نکلا.یہی سیاسی شعور انہیں سرائیکی زبان و ادب کی طرف لے آیا ۔ پہلے پیدل، پھر سائیکل پر معلمی خاطر جانے والا دِلو رائے کی ٹھیڑ کا یہ ہمسایہ تن آسان کیسے ہو سکتا تھا.اپنے لئے کٹھن اور مشکل راستہ چنا۔ سرائیکی تنقید و تحقیق کے میدان کا یہ شہسوار آج فخر سے سر بلند کئے نازاں ہے کہ میں نے اپنے حصے کا کام مکمل کر لیا ہے اب آنے والوں کے لئے بہت سی آسانیاں پیدا کر دی ہیں.ہمارے دیش میں آمریت کی اولادیں ہمیشہ سوچتے دماغوں پر ضرب لگاتی آئی ہیں. دورِ ابتلا میں قاضی راضی اور رحیم ضیائی کے فرضی ناموں سے لکھنے کا سلسلہ جاری رکھا
پوچھا


ریاستی زندانوں، اور قہر ڈھاتے تھانوں سے… کیسے بچ نکلتے تھے؟کہنے لگے انقلابی اور باغی اتنے سادہ بھی نہیں ہوتے…خوشبوؤں کو قید کر سکا ہے کوئی. کبھی بھیس بدلے ،کبھی نام بدلا کبھی مکاں بدلا.. البتہ رستہ نہیں بدلا، نظریہ نہیں چھوڑا .. یہی وجہ ہے کہ آج سرخرو ہیں.



بتانے لگے اکبر بگٹی کے ذوقِ مطالعے، میجر اسحاق کی جدوجہد اور پلیجو صاحب کا سیاست و ادب میں متحرک کردار بہت متاثر کن ہے میرے لئے. ایک دن ان کی لائبریری میں بیٹھے تھے. بتانے لگے یہ سیکشن موسیقی کی کتب پر مشتمل ہے.
یہ پورا حصہ مارکس کا ہے. یہ فریدیات کی الماریاں ہیں.
یہ انگریزی زبان و ادب کا. یہ یورپی فلسفہ اور یہ سارا ذخیرہ آرٹ پر مشتمل ہے.
اچانک آواز دی
جینی!مہمانوں کے لئے کجھور لاؤ ..
چہرے کے سوال اور حیراں آنکھیں پڑھنے کا ہنر تو کوئی ان سے سیکھے ۔ارے بابا یہ میری نواسی ہے ۔جب اسے دیکھتے ہیں تو مارکس کی جینی یاد آتی ہے
یہ سرھانے رکھی بوڑھے مارکس کی تصویر، یہ سب سے اوپر نگہبان مارکس کی مورت… اس لئے ہیں کہ ہے مارکس اور جینی کی یادیں تھکنے نہیں دیتی،
جھکنے نہیں دیتی، بِکنے نہیں دیتی.
انہیں دیکھ کر مایوسی بھاگ جاتی ہے، قنوطیت دروازے سے باہر رہتی ہے جرآت و ہمت کی علامت ہے مارکس.جب سانس اکھڑنے لگتی ہے، جب دم گھٹنے لگتا ہے تو یہی چہرہ دوبارہ جی اٹھنے کا حکم دیتا ہے.



فعال سیاست کے ساتھ ساتھ ادبی میدان میں کام جاری رہا.
سرائیکی تحقیق و تنقید کے لئے کبھی مہر عبدالحق تو کبھی دلشاد کلانچوی سے سرائیکی رسم الخط کے اصولوں پر بحث کر رہے ہوتے،
بڑے ناز سے بتا رہے تھے کہ سرائیکی رسم الخط کی کمیٹی میں اپنے حصے سے بڑھ کر کام کیا ان کے ساتھ کیفی جام پوری، اسماعیل احمدانی، نور احمد فریدی، میر حسان حیدری، ظامی بہاولپوری بھی شامل تھے. اپنے گاؤں میں سرائیکی پبلیکیشنز کی بنیاد رکھی اور رسالہ بھی جاری کیا. اس کے علاوہ نور احمد فریدی کی دیوانِ فرید مرتب کرنے میں راہنمائی کی اس کے علاوہ ڈاکٹر کرسٹوفر شیکل کے ساتھ ساتھ ترکی کے ادیب پولٹ کایا، تامل زبان کے لوگا ناتھن، اور امریکی ماہر لسانیات ڈیوڈ ہیرسن سے بھی لسانیات پر رابطے میں رہے.
نیدرلینڈز کے ادیبوں نے "قندھاری ملتانی” زبان پر تحقیق کے لیے ان سے خصوصی طور پر رابطہ کیا.



خواجہ فرید اور بُلّھے شاہ کو ریاستی زور پر پنجابی شاعر منوانے کی ناکام کوشش کرنے والے شفقت تنویر مرزا سے ادبی مذاکرے کو کامیابی سے ایسے ہمکنار کرایا کہ اکیڈمی ادبیات پاکستان سرائیکی ادیبوں کے لئے علیحدہ خواجہ فرید ایوارڈ کا اعلان کرنے پر مجبور ہوئی.
اس کے بعد ڈاکٹر انوار احمد اور ظہور احمد دھریجہ کے ساتھ مل کر زکریا یونیورسٹی ملتان اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سرائیکی شعبہ قائم کرایا.

ان کا ایک اور کام قابل ذکر ہے کہ انہوں نے نظر انداز کئے جانے والے موضوعات پر خصوصی طور پر کام کیا جیسا کہ
سرائیکی ڈرامہ، ہندو شعراء کا سرائیکی کلام اور
سرائیکی ہجویہ شاعری.بہت سے ادیب خواجہ فرید کو کافی کے ساتھ دوہڑے کا شاعر مانتے تھے. یہ انہی کا کمال ہے کہ انہوں اپنی تحقیق سے ثابت کیا کہ خواجہ فرید نے اپنی ساری زندگی کوئی دوہڑہ نہیں لکھا.آپ بیتی لکھنے کا خیال نہیں آیا ۔ میرا کام ہی میری آپ بیتی ہے.ایک ملاقات میں پندرہ کتب اور سینکڑوں تحقیقی مکالات کا مصنف بڑے فخر سے اپنے خاندان کے بارے میں بتا رہا تھا ۔ مہمانوں کو کھانا کھلانا اور لائبریری میں کتابیں سجانا… بیوی کے ذمے،وقار اسلم نے فلسفہ چنا
ثروت بیٹی نے وکالت و سیاست ،واصفہ نے کہا.. ابا.. زبان و ادب میرے لئے.
سعادت رانی نے معلمی سنبھالی ۔ اب میں ایک ناول لکھوں گا اور اپنی سرزمین کے پھولوں میں جا بسوں گا.
آج زمانہ اس خوشبو کو اسلم رسول پوری کے نام سے جانتا ہے.

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسلم رسول پوری تاج لنگاہ جی ایم سید زکریا یونیورسٹی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعاصمہ شیرازی کا کالم: کہانی وہی پرانی!
Next Article سنکیانگ میں مسلمانوں پر مظالم : امریکہ نے 28 چینی ادارےبلیک لسٹ کر دیئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی اور نصف صدی کا قصہ : خالد محمود رسول کا کالم

اکتوبر 22, 2025

ڈاکٹر احسان قادر اور ڈاکٹر شازیہ میں ہاتھا پائی : فرانزک رپورٹ میں زیادتی ثابت

اکتوبر 8, 2025

زکریا یونیورسٹی : اسسٹنٹ پروفیسر کے ساتھ ہیڈ آف ڈیمارٹمنٹ کا مبینہ ریپ : تحقیقات شروع

ستمبر 30, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک مئی 5, 2026
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.