Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ّعاصمہ شیرازی»عاصمہ شیرازی کا کالم: کنٹینر و سپیکر نہ دیں، بولنے کا حق تو دیں!
ّعاصمہ شیرازی

عاصمہ شیرازی کا کالم: کنٹینر و سپیکر نہ دیں، بولنے کا حق تو دیں!

ایڈیٹراکتوبر 22, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

فرض کیا کہ ہم ایک جنگل میں ہیں، ہمارے گرد و نواح میں انسان نہیں چرند پرند بستے ہیں، ہمارے پاس باہر کی دنیا سے رابطے کا کوئی ذریعہ موجود نہیں۔اکیسویں صدی کے اس لمحے، اس ساعت میں اس بات کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔



یہ ففتھ جنریشن وار فیئر کا دور ہے۔ نہ چاہتے ہوئے بھی پرندوں کی چہچہاہٹ پیغام بن سکتی ہے، ہواؤں کی سرسراہٹ سرگوشیاں کر سکتی ہے، دریاؤں کی لہریں شور مچا سکتی ہیں، فضائیں کہانی کہہ سکتی ہیں اور کہکشائیں راستوں کی نشاندہی کر سکتی ہیں۔ہم اکیسویں صدی کے باسی ہیں، لفظوں کو اظہار کا پہناوا اور حرفوں کو گفت گو کا اچھوتا انداز مل چکا ہے۔ دنیا واقعی سمٹ کر ہتھیلی میں نہیں بلکہ انگلیوں کے پوروں تلے آچکی ہے۔



رنگ و آہنگ کے اس دور میں نہ رنگ قید ہو سکتے ہیں نہ آوازیں دب سکتی ہیں اور نہ ہی لہجے قابو کیے جا سکتے ہیں۔ جس نے بھی ایسا کیا غلط کیا، حماقت کی، لیکن جناب یہ تو ہم سوچ رہے ہیں۔ اہل اقتدار اور طاقت وروں کو اپنے ہتھیاروں کا زعم رہتا ہے۔



آج کل مظاہروں اور احتجاجوں کا دور ہے اور عالمی سطح پر دیکھیں تو دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں لوگ سڑکوں پر جمع ہو جاتے ہیں۔ اپنے حقوق سے آگہی اور اُن کے حصول کا جتنا ادراک دنیا میں بسنے والوں کو اب ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھا۔ماحولیات کے بچاؤ کی عالمی مہم ہو یا جمہوری تحریکیں، افراد اپنے حقوق کے لیے سراپا احتجاج نظر آتے ہیں۔ ماحولیاتی تحفظ کی تحریک کی بانی گریٹا تھنبرگ دنوں میں ایک مقصد کی کامیابی کے لیے جدوجہد کی علامت بن گئیں ہیں۔ ان کے ایک پیغام پر دنیا سڑکوں پر نکل آتی ہے اور اپنی حکومتوں سے صاف فضاء میں سانس لینے کے بنیادی حق کا مطالبہ کرتی ہے۔



سنہ 2014 میں ہانگ کانگ میں اس وقت حکومت مخالف جذبات میں اضافہ ہوا جب حکومت نے انتخابی قوانین میں تبدیلی کی کوشش کی۔ عوام نے نہ صرف انہیں مسترد کیا بلکہ احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔



یہ احتجاج بڑھتے بڑھتے ملک کے طول و عرض میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے اہم دارالحکومتوں تک جا پہنچا۔چین کے خلاف اس احتجاج کو اتنی پذیرائی ملی کہ آج پانچ برس گزر جانے کے باوجود ہانگ کانگ مظاہروں کی نذر ہے اور مطالبات میں جمہوریت کا نفاذ اب سر فہرست ہے۔ہانگ کانگ کی حکومت کی جانب سے 2014 میں ان مظاہروں کو روکنے کی مکمل کوشش کی گئی لیکن مظاہرین نے سوشل میڈیا پر ’پیلی چھتری‘ تحریک کا آغاز کر دیا جس کے تحت تمام مظاہرین سڑکوں پر پیلی چھتریاں لے کر نکل آتے۔



ان کا اصل ذریعہ فیس بک تھا تاہم اس کے بعد ایک خاص ایپ ٹیلی گرام کے ذریعے اپنی جدوجہد جاری رکھی گئی۔ ٹیلی گرام ایپ کے صارفین کی تعداد جولائی 2018 میں 26 ہزار تھی جو حیرت انگیز اضافے کے ساتھ جولائی 2019 میں ایک لاکھ 10 ہزار تک جا پہنچی۔ اب تک تقریباً 2300 افراد گرفتار ہو چکے تاہم حکومت مخالف تحریک میں اضافہ ہی دکھائی دے رہا ہے۔



حال ہی میں بیروت میں بھی حریری حکومت کے خلاف مظاہروں کا آغاز ہوا اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام اور خصوصاً نوجوان متحرک نظر آئے، البتہ ایک خاص بات یہ کہ یہاں موجود لوگوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے مظاہرین کو اکٹھا ہی نہیں کیا بلکہ مظاہرے والی جگہ کی صفائی کے لیے بھی اسی ذریعے کا سہارا لیا۔ حکومت تادمِ تحریر ان مظاہرین کے چند مطالبات مان چکی ہے اور چند مانے جانے کا امکان ہے۔



اب ذرا وطن عزیز کا جائزہ لیجیے جہاں کہیں ٹوئٹر پر ایک دوسرے کے خلاف ٹرینڈ چلانے کا جھگڑا اور کہیں آوازوں کو دبانے کی کوششیں۔ یاد رہے کہ یہ وہی سوشل میڈیا ہے جس کے ذریعے کپتان کی 22 سالہ جدوجہد کو زبان ملی اور تحریک انصاف کو پہچان ملی۔



مگر جناب 21 ویں صدی کے اس دور میں آپ صحافیوں کی تنظیم کے ایشیائی نمائندے اسٹیون بٹلر کو عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت سے تو روک سکتے ہیں، لیکن سکائپ کے ذریعے اُن کی آواز کو نہیں دبا سکتے۔اُن کے پاکستان پہنچ جانے سے کانفرنس میں شریک چند سو افراد سُن سکتے مگر اُن کے روکے جانے سے دنیا بھر میں یہ خبر خوب چلی کہ ایک آزاد اور جمہوری ملک میں آج بھی صحافیوں کو ملک بدر کیا جاتا ہے۔



مولانا کے مارچ کو روکنے کے لیے بھی دھڑا دھڑ انتظامات کیے جا رہے ہیں، یہاں تک کہ ان پر اور اختلافی آوازوں پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔جو بھی یہ کر رہا ہے اُسے شاید معلوم نہیں کہ شخصی آزادی اور اظہار رائے پر پابندی کم از کم اس دور میں ناممکن ہے۔



آوازوں کو دبائیں نہیں آوازوں کو سُنیں۔ کنٹینر اور سپیکر نہ سہی مگر بولنے کا حق تو دیجیے۔ کچھ نہیں ہوگا جیسے 2014 میں نہیں ہوا تھا۔جو حق آپ کے پاس تھا وہ حق دوسرے کو دینے میں کیا حرج؟ چلیے دیکھتے ہیں کہ سمجھ میں آجائے اُن کی یہ بات وگرنہ، دے اور دل اُن کو جو نہ دے مجھ کو زبان اور۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

دھرنا مولانا فضل الرحمن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleماں بچوں سے جھوٹ یا آدھا سچ نہیں بولتی۔۔وسعت اللہ خان
Next Article ریاست مدینہ کو حملہ آوروں سے بچانے کےلئے حفاظتی اقدامات ۔۔ شاہد راحیل خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فیض حمید مائنڈ سیٹ سے جان چھڑائیں : حامد میر کا کالم

دسمبر 15, 2025

جمہوری سیاسی قیادت کا قحط : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اکتوبر 23, 2025

ٹی ایل پی پھر میدان میں : اسلام آباد ، راول پنڈی کنٹینروں کے شہر میں تبدیل : موبائل اور انٹرنیٹ بند

اکتوبر 10, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.