Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»جہان نسواں / فنون لطیفہ»بولی ووڈ نے ابرار الحق کے گانے پر ہاتھ صاف کر لیا
جہان نسواں / فنون لطیفہ

بولی ووڈ نے ابرار الحق کے گانے پر ہاتھ صاف کر لیا

ایڈیٹرمئی 23, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
abrar ul haq and karan johar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ممبئی :معروف بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے دیگر بھارتی موسیقاروں اور گلوکاروں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی آنے والی رومانوی مزاحیہ فلم میں پاکستانی گلوکار ابرار الحق کے گانے ’نچ پنجابن نچ‘ کو چوری کرکے شامل کرلیا۔
کرن جوہر کی آنے والی فلم ’جگ جگ جیو‘ کا ٹریلر ایک روز قبل جاری کیا گیا تھا، جس میں ورون دھون اور انیل کپور سمیت کیارہ آڈوانی اور نیتو سنگھ کو مرکزی کرداروں میں دکھایا گیا تھا۔فلم کو کرن جوہر نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ اس کی ہدایات راج مہتا نے دی ہیں، جس کے جاری کیے گئے ٹریلر میں بھی ’نچ پنجابن نچ’ کو شامل کیا گیا ہے۔
مختصر ٹریلر میں ’نچ پنجابن نچ‘ کے گانے کو پرانی دھن پر ہی بنایا گیا ہے، جسے 2002 میں پاکستانی پنجابی گلوکار ابرارالحق نے جاری کیا تھا۔
بولی وڈ فلم کا ٹریلر سامنے آنے کے بعد ابرار الحق نے اپنی ٹوئٹس میں بتایا کہ انہوں نے ’نچ پنجابن نچ‘ کے حقوق کسی کو فروخت نہیں کیے اور جو بھی ان کے گانے کو اجازت کے بغیر کسی بھی فلم یا البم میں شامل کرے گا، وہ ان کے خلاف مکمل طور پر قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کرن جوہر اور ان کی پروڈکشن کمپنی دھرما کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ان کے گانے کے کاپی رائٹس لیے بغیر استعمال نہیں کرنا چاہیے، پہلے ہی ان کے 5 گانوں کو کاپی کیا جا چکا ہے۔
ابرار الحق کی ٹوئٹ کے بعد معروف میوزک پروڈکشن کمپنی ’ٹی سیریز‘ نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ اس نے ’نچ پنجابن نچ‘ گانے کے کاپی رائٹس حاصل کیے ہیں۔
ٹی سیریز کے مطابق ’نچ پنجابن نچ‘ گانے کو پہلی بار یکم جنوری 2002 کو آئی ٹیون پر جاری کیا گیا، جسے بعد ازاں ’ون مووی باکس‘ نامی یوٹیوب چینل کی ملکیت ’لولی وڈ کلاسک‘ نامی چینل پر ریلیز کیا گیا اور اس نے مذکورہ کمپنی سے ’نچ پنجابن نچ‘ کے کاپی رائٹس حاصل کیے۔
ٹی سیریز کے دعوے کے بعد ابرارالحق نے ایک اور ٹوئٹ کی اور واضح کیا کہ انہوں نے کبھی کسی کو ’نچ پنجابن نچ‘ کے کاپی رائٹس فروخت نہیں کیے اور اگر کوئی ایسا دعویٰ کرتا ہے تو اسے ثبوت فراہم کرنے پڑیں گے اور دوسرا یہ کہ وہ کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مکممل کارروائی کا اختیار رکھتے ہیں۔
پاکستانی گلوکار کی ٹوئٹ کے بعد ’ون مووی باکس‘ نامی کمپنی نے بھی ٹوئٹ کی اور دعویٰ کیا کہ کرن جوہر نے ان سے گانے کے کاپی رائٹس حاصل کیے اور ابرارالحق کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔
تاہم ون مووی باکس نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے پاس ’نچ پنجابن نچ‘ کے کاپی رائٹس کہاں سے آئے؟ کیوں کہ مذکورہ گانا ابرارالحق نے 2002 میں اسی نام سے اپنے میوزک البم میں جاری کیا تھا، جسے بعد ازاں پاکستانی فلم ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں بابر علی، معمر رانا اور اداکارہ نور پر فلمایا گیا تھا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بولی ووڈ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپچھلی پوسٹ
Next Article لانگ مارچ کا شور آئی ایم ایف سے مذاکرات کو متاثر کرنے کے لیے مچایا گیا، نواز شریف
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آریان خان منشیات کیس: بیٹے کی رہائی کیلئے شاہ رخ خان کی افسر سے التجا

مئی 21, 2023

بپاشا باسو 44 سال کی عمر میں ماں بن گئیں

نومبر 14, 2022

مئی 23, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.