Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»کیا شہباز شریف عمران خان کو رہائی دلا سکتے ہیں ؟ انصار عباسی کا تجزیہ
تازہ ترین

کیا شہباز شریف عمران خان کو رہائی دلا سکتے ہیں ؟ انصار عباسی کا تجزیہ

ایڈیٹرجون 27, 202419 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وزیراعظم شہباز شریف نے آج کے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دی، اُنہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے مل بیٹھ کر فیصلے کریں۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو جیل میں اگر مشکلات کا سامنا ہے تو اس مسئلہ پر بھی بات چیت ہو سکتی ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ قید کے دوران جو تکالیف اُن کو اور ن لیگ کے دوسرے رہنماؤں کو عمران خان حکومت کے دوران پہنچائی گئیں وہی سلوک اپوزیشن کے ساتھ روا رکھا جائے۔اپنے خطاب سے پہلے قومی اسمبلی میں اپنی نشست سے اُٹھ کر میاں شہباز شریف اپوزیشن بینچوں کی طرف گئے وہاں مولانا فضل الرحمن سے گلے ملنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں بشمول اپوزیشن رہنما عمر ایوب، اسد قیصر اور علی محمد خان کے پاس چل کر خود گئے اور اُن سے ایک ایک کر کے ہاتھ ملایا۔تحریک انصاف کی رہنما اور سنی اتحاد کونسل کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کو بھی وزیر اعظم نے سلام کیا۔ یہ سب دیکھ کر اچھا لگا۔ سیاست اور سیاسی اختلاف کی بنیاد پر ایک دوسرے کیساتھ دشمنوں جیسا سلوک کرنا اور نفرت کی سیاست کو ہوا دینے کے ماحول کو بدلنے کیلئے جو کچھ وزیراعظم شہباز شریف نے کیا وہ ایک ایسا مثبت قدم ہے جس کی تحسین کی جانی چاہیے۔
وزیر اعظم کے خطاب کے بعد اپوزیشن رہنما عمر ایوب نے اسمبلی میں خطاب کیا اور وزیر اعظم کی مذاکرات کی پیشکش پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت اور مذاکرات تب ہونگے جب بانی پی ٹی آئی اور جیلوں میں قید تحریک انصاف کے دوسرے رہنماؤں اور ورکرز کو رہائی ملے گی۔
اب بات چیت یا مذاکرات ہوں گے کہ نہیں اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن قومی اسمبلی میں وزیراعظم کا اپوزیشن رہنماؤں سے ہاتھ ملانا، اُنہیں مذاکرات کی دعوت دینا اور پھر عمر ایوب کی طرف سے مذاکرات کی پیش کش کا مشروط جواب دینا یہ سیاست کا وہ رخ ہے جس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے کیوں کہ ایک دوسرے سے دعا سلام کرنے، اخلاقی حدود کے اندر رہ کر اختلاف کرنے، شکوہ شکایت کرنے سے تلخ سیاسی ماحول کیساتھ ساتھ نفرت کی اُس سیاست کا خاتمہ ہو گا جس نے معاشرہ میں ایک ایسی تقسیم پیدا کر دی ہے جو نہ پاکستان کے حق میں ہے نہ عوام کے فائدے میں۔ابھی تک عمران خان نے تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کو حکومت سے بات چیت کی اجازت نہیں دی لیکن وزیراعظم اور اُن کے ساتھیوں کو چاہیے کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ اپنی تلخیوں کو ختم کرنے پر کام کریں اور اپوزیشن کے ساتھ ایک سیاسی رابطہ رکھیں۔
تحریک انصاف کے اصل مسائل اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہیں اور اسی لحاظ سے عمران خان کی خواہش ہے کہ وہ صرف اور صرف فوجی قیادت سے بات کریں۔ لیکن فوج کی طرف سے اُن کو کوئی مثبت جواب نہیں مل رہا۔
شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ کے اخلاقی جواز کو تحریک انصاف نہیں مانتی اور عمران خان سمیت دوسرے پی ٹی آئی رہنما شہباز شریف کو فارم 45 کا وزیر اعظم پکارتے ہیں اور یہ بھی کہتے ہیں کہ اصل حکومت تو اسٹیبلشمنٹ کی ہے۔ اگر ایسا بھی ہے اور یہ بھی مان لیا جائے کہ شہباز شریف مقتدرہ کے اشاروں پر چلنے والے وزیراعظم ہیں تو پھر بھی تحریک انصاف کو وزیراعظم کی مذاکرات کی دعوت قبول کر لینی چاہئے۔جب اسٹیبلشمنٹ تحریک انصاف اور عمران خان کیساتھ بات چیت کے لیے تیار نہیں تو پھر شہباز شریف کو اسٹیبلشمنٹ کا نمائندہ سمجھ کر مذاکرات کرنے میں تحریک انصاف کا کیا نقصان ہو سکتا ہے؟ بات چیت اور مذاکرات سے نئے رستے کھلتے ہیں۔ جو شرط عمر ایوب نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے رکھی اسی نکتے کو مذاکرات کی میز پر پہلے مطالبہ کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے اور پھر وزیراعظم اور حکومت پر چھوڑا جائے کہ کیا وہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے عمران خان کی سزاؤں کے خاتمہ کے بعد اُن کی رہائی کو ممکن بنانے کیلئے کیا کر سکتے ہیں۔شہباز شریف حکومت کیساتھ مذاکرات کو بالواسطہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات سمجھا جا سکتا ہے جس کا تحریک انصاف کو اگر فائدہ نہ ہو تو نقصان بھی کچھ نہیں ہو گا۔
(بشکریہ:جیونیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

انصار عباسی شہباز شریف عمران خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر اختر علی سید کا کالم : توہین، قاتل ہجوم اور مذہب
Next Article شاہ ولی اللہ جنیدی کی تحقیقی رپورٹ : سندھ میں خواتین میں خودکشیوں کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ، سرچارلس نیپئرکی حکمت عملی یاد آگئی ,
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

18 سال کی عمر کے نوجوان”شرپسندوں ” کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی خواہش : نصرت جاوید کا کالم

مئی 19, 2026

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

شدید بحران میں وزیر اعظم کی تسلیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.