Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»شاہ ولی اللہ جنیدی کی تحقیقی رپورٹ : سندھ میں خواتین میں خودکشیوں کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ، سرچارلس نیپئرکی حکمت عملی یاد آگئی ,
تازہ ترین

شاہ ولی اللہ جنیدی کی تحقیقی رپورٹ : سندھ میں خواتین میں خودکشیوں کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ، سرچارلس نیپئرکی حکمت عملی یاد آگئی ,

ایڈیٹرجون 27, 202419 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سندھ کی تہذیب، تاریخ اور ثقافت کتنی پرانی ہے اس پر کوئی حتمی رائے تو نہیں دی جا سکتی لیکن مورخین کے مطابق سندھ کی تاریخ تقریباُ سات ہزار سال پرانی ہے۔ ۔1843ء میں سندھ کی حکمرانی انگریزوں کے ہاتھ میں چلی گئی اورامیران سندھ کوکلکتہ بھیج دیا گیا ۔ اس تمام تر جنگی منظرنامے کی سب سے اہم ترین شخصیت برطانوی جنرل سر چارلس نیپئر ہیں ۔ سرچارلس نیپئر 1841 میں فوجی سربراہ مقرر ہوئے اور اگست 1842 میں انہیں سندھ کا بااختیار سیاسی اور فوجی گورنر مقرر کیا گیا تھا ۔
وہ چھ دسمبر1850 تک ہندوستان کی فوج کا کمانڈر ان چیف رہے۔ لارڈ ڈلہوزی گورنر جنرل ہند کی مخالفت کی بنا پر جنرل نیپئر نے استعفیٰ دے دیا اور خانہ نشین ہو گئے۔ نیپئر کاانتقال انتیس اگست 1853 کو برطانیہ میں ہوا ۔وہ سینٹ پال کےگرجا گھر میں مدفون ہیں۔ وہاں نصب ان کے مجسمے پر ایک کتبہ لگا ہے جس میں لکھا ہوا ہے کہ : "جنرل دوربین حکمران باکفایت مرد عادل”
نیپئر کے لئے سندھ میں تعیناتی کے دوران سب سے بڑا چیلنج عورتوں کی خود کشیوں کے رجحان میں تشویشناک حد تک اضافے پر قابو پانا تھا ۔
ان دنوں کراچی اوراندرون سندھ میں عورتوں کی لاشیں مشتبہ حالت میں پائی جارہی تھیں ۔ عورتوں کو تشدد کے بعد پھندا لگا کر کنویں میں ڈال دیا جاتا تھا ۔
چارلس نیپئر نے خودکشیوں کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے کچھ افسران کو مقرر کیا تھا اور انھیں اس حوالے سے ایک جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ۔افسران نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ یہاں عورتوں کے ساتھ ان کے شوہروں کا رویہ انتہائی وحشیانہ ہے وہ انھیں اپنی لونڈی تصور کرتے ہیں عورتوں کی تذلیل اوران پرتشدد عام سی بات ہے وہ اپنی عورتوں کوان کی معمولی سی غلطیوں پر پھانسی دے دیتے ہیں ۔
چارلس نیپئر نے اس رپورٹ کی روشنی میں ۔1849ء میں صوبے بھر کے مجسٹریٹوں کو اس جرم کے خاتمے کے لیے احکامات جاری کیے اور اس ساتھ ہی ایک فرمان بھی جاری کیا تھا جو پولیس میوزیم کراچی میں موجود ہے اس فرمان کا متن حسب ذیل ہے: "اے سندھیو، بلوچو اور مسلمانو! تمہارے نبی نے بھی قتل کی ممانعت کی ہے۔ تم میں سے اپنی عورتوں کو قتل کرنے والے صرف اپنے ہی مذہب کی توہین کے مرتکب نہیں ہوتے بلکہ ہمارے مذہب کی بھی توہین کرتے ہیں۔
حکومت اس کی اجازت نہیں دے گی لہٰذا حکومت انہیں سزا دے گی اور یہ جرم معدوم ہو جائے گا۔ تم میں سے کچھ احمق لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ انگریزوں کو دھوکہ دیا جا سکتا ہے۔ ان میں سے اکثر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اپنی بیویوں کو قتل کر کے یہ تاثر دینے میں کامیاب ہو جائیں گے کہ مقتولاؤں نے خودکشی کی ہے۔ کیا تمھارا خیال ہے کہ حکومت اس بات پر یقین کر لے گی؟ کہ ان عورتوں نے خودکشی کی ہے۔
اگر تم یہ سمجھتے ہو کہ حکومت کو ان شیطانی ہتھکنڈوں سے دھوکہ دے کر خواتین کو قتل کیا جا سکتا ہے تو یہ ضروری ہے کہ تمھیں یہ سبق سکھایا جائے کہ تمہارا یہ فیصلہ کس قدر غلط ہے۔ اور اگر تم اس پر ڈٹے رہے تو تمھیں سخت سزا ملنی چاہیے۔
اس سلسلے میں باضابطہ طور پر خبردار کیا جاتا ہے کہ اگر کسی بھی گاؤں میں کوئی عورت قتل ہوئی تو پورے گاؤں پر سختی سے بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ حکومت کاردار (مختیار کار، تحصیل دار) کو برطرف کر دے گی۔ اور مقتولہ کے شوہر اور تمام رشتے داروں کو کراچی پیش ہونے کے احکام جاری کرے گی۔ یہ تمہارے لیے سخت خطرے اور عذاب کا پیش خیمہ ہو گا،
اگر تمہارے ضلع میں کسی عورت نے خودکشی کی تو وہ پورے علاقے کے لیے بدترین دن ہو گا۔ تم سب جانتے ہو کہ میں کیا کہہ رہا ہوں۔ اس فرمان کے اجراء کے بعد عورتوں کی خودکشی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملنی چاہیے۔
اس سال خواتین کی ایک بڑی تعداد مردہ پائی گئی ہے۔ ان کے خاندانوں کی جانب سے جھوٹ سے کام لیا گیا ہے کہ انھو ں نے خودکشی کی ہے لیکن ان کے شوہروں کو سخت سزا دی جائے گی۔ تاکہ سنگین جرائم میں ملوث لوگ انگریز حکومت کی تذلیل نہ کر سکیں۔ قاتلوں کو لازمی مشقت کے لیے کالے پانی بھیجنا چاہیے۔ تاکہ ان کی آواز دوبارہ سنائی نہ دے ”
چارلس نیپئر کے اس اعلان کے بعد کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں عورتوں کے قتل اور خودکشی کے واقعات میں انتہائی کمی آگئی تھی ۔
تاہم آج کے اس جدید دور میں بھی صوبہ سندھ میں خواتین کے ساتھ ظلم، زیادتی، تشدد اور قتل، غارت کے واقعات عام ہیں۔ ۔ ۔سندھ میں عورتوں کو کارو کاری کی گہناونی رسومات کی بھینٹ چڑھادیا جاتا ہے۔
5سالوں کے دوران سندھ میں خودکشیوں کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ جان گنوانے والوں میں زیادہ تر تعداد خواتین کی ہے۔میرپورخاص وہ ڈویڑن ہے جہاں 5 سالوں کے دوران خود کشی کے سب سے زیادہ واقعات پیش آئے یہاں خودکشی کرنے والوں میں 356 خواتین شامل ہیں۔خودکشیوں کے اعدود و شمار کے گراف میں حیدرآباد ڈویڑن دوسرے نمبر ہے جہاں 116خواتین نے اپنی جان گنوائی ہے
شہید بےنظیر آباد ڈویڑن میں 75خواتین لاڑکانہ ڈویڑن میں 12خواتین ،سکھر ڈویڑن میں خودکشیوں کا رجحان سب سے کم رہا جہاں 2خواتین نے خودکشی کی جب کہ کراچی میں پچھلے پانچ سالوں کے دوران 25خواتین نے خودکشیاں کئیں ہیں ۔خودکشی کرنے والی خواتین کی عمریں 21 سے 40 سال کے لگ بھگ ہیں ۔۔
دوسری جانب صحرائے تھر میں بھی خودکشیوں کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں رواں سال کے دوران 47 خواتین شامل ہیں۔ پولیس کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق 31 جنوری 2019 سے 30 جنوری 2020 کے دوران سندھ میں مجموعی طور پر 108 خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ ایک برس کے دوران خواتین پر جسمانی تشدد کے 128 واقعات ریکارڈ ہوئے مزید برآں لڑکیوں کے اغوا کے ایک ہزار 158 مقدمات پولیس اسٹیشنز میں درج کیے گئےہیں

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

خواتین خود کشی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکیا شہباز شریف عمران خان کو رہائی دلا سکتے ہیں ؟ انصار عباسی کا تجزیہ
Next Article استادجمیل ، ہاف سیٹ مرغا اور ملا ہد ہد : شاہد مجید جعفری کا مزاحیہ کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عورت کا جائیداد میں حصّہ۔ تنقید کیوں؟ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اپریل 5, 2026

رحیم یار خان میں دکان کی چھت گرنے سے 8 خواتین ہلاک، 76 زخمی

مارچ 16, 2026

خواتین کا عالمی دن، رمضان اور ماہواری : ذرا ہٹ کے / یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

مارچ 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.