Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد چوہدری»موٹر وے ریپ کیس ، مدعی راہ گیر کا ایف آئی آر سے اظہار لاتعلقی : ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ
ارشد چوہدری

موٹر وے ریپ کیس ، مدعی راہ گیر کا ایف آئی آر سے اظہار لاتعلقی : ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ

ایڈیٹرستمبر 10, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

منگل اور بدھ کی درمیانی شب رنگ روڈ بذریعہ موٹر وے سفر کے دوران ایک خاتون کو دو ملزمان نے ریپ کا نشانہ بنایا تھا، جس پر موٹروے پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھائے جارہے ہیں۔
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رات گئے رنگ روڑ جیسی محفوظ سمجھی جانے والی شاہراہ پر ایک خاتون سے گینگ ریپ کے مقدمے میں ایک راہ گیر کو مدعی بنا دیا گیا ہے، جو اس بات سے پریشان ہیں کہ پولیس نے ان کا نام ایف آئی آر میں کیسے اور کیوں شامل کرلیا۔
لاہور کے تھانہ گجر پورہ میں سردار شہزاد نامی ایک شخص کی مدعیت میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ لاہور سے رنگ روڈ بذریعہ موٹر وے سفر کے دوران پیش آیا۔
ایف آئی آر کے مطابق: ‘متاثرہ خاتون نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب گجرانوالہ میں اپنے ایک عزیز کو فون کیا کہ ویرانے میں ان کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہوگیا ہے اور ان کے ساتھ دو بچے بھی ہیں، جس پر ان کے عزیز نے خاتون کو موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر مدد کے لیے رابطے کا مشورہ دیا۔’
ایف آئی آر میں مدعی سردار شہزاد کے حوالے سے درج ہے کہ ‘جب وہ اپنے ایک دوست کو ساتھ لے کر خاتون کی دی گئی لوکیشن پر پہنچے تو وہاں گاڑی موجود تھی لیکن ڈرائیور سائیڈ کا شیشہ ٹوٹا ہوا تھا اور گاڑی کے شیشوں پر خون کے نشانات موجود تھے جبکہ خاتون اور بچے وہاں موجود نہیں تھے۔ انہوں نے اردگرد تلاش کرنا شروع کیا تو رنگ روڑ کی ایک جانب ویرانے سے خاتون بچوں کے ساتھ آتی دکھائی دیں۔’
ایف آئی آر میں درج ہے کہ ‘خاتون نے بتایا کہ گاڑی بند ہونے پر وہ رکی ہوئی تھیں، تو دو مسلح افراد، جن کی عمریں 30 سے 35 سال تھیں اور جن کے پاس ایک ڈنڈا بھی تھا، انہوں نے شیشہ توڑ کر دروازہ کھولا، بچوں سمیت انہیں باہر نکالا اور سڑک کے ساتھ ویرانے میں لے جاکر انہیں ریپ کا نشانہ بنایا جبکہ گاڑی سے ایک لاکھ روپے نقد رقم، سونے کے زیورات، اے ٹی ایم اور گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ بھی لے گئے۔’
ایف آئی آر، جس میں ڈکیتی اور گینگ ریپ کی دفعات شامل ہیں، کے مطابق مدعی سردار شہزاد کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج ہوا جبکہ مدعی نے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
ایف آئی آر کا مدعی کون ہے؟
اس بارے میں جب ایس ایچ او تھانہ گجر پورہ شاہ زیب خان سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کی تفتیش ڈی آئی جی انویسٹی گیشن خود کر رہے ہیں اور انہیں اس بارے میں علم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا: ‘میرے علم میں نہیں ہے کہ ایف آئی آر کا مدعی کون ہے اور کیسے بنایا گیا ہے۔’
ایس ایچ او نے مزید بتایا: ‘پولیس کے بروقت پہنچنے یا نہ پہنچنے سے متعلق بھی مجھے کوئی علم نہیں ہے، تاہم ضروری کارروائی کی جارہی ہے اور جلد ہی کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔’
ایف آئی آر میں درج مدعی سردار شہزاد سے جب انڈپینڈنٹ اردو نے ان کے نمبر پر رابطہ کیا تو انہوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس والوں نے ان کا نام اور فون نمبر ایف آئی آر میں درج کر دیا ہے اور انہیں کوئی پانچ سو فون آچکے ہیں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ نام اور نمبر ایف آئی آر میں بلاوجہ کیسے شامل کرلیا گیا؟ تو سردار شہزاد نے بتایا کہ واقعے کے وقت وہ رنگ روڈ سے گجرانوالہ میں واقع اپنے گھر آرہے تھے کہ انہوں نے ایک گاڑی کے پاس ڈولفن پولیس اور ریسکیو 1122کی ایمبولینس دیکھی تو وہ رک گئے۔
سردار شہزاد کے مطابق: ‘اسی دوران پولیس نے مجھ سے تفصیلات لینا شروع کردیں اور نام، ولدیت، پتہ اور موبائل نمبر بھی معلوم کیا۔’
انہوں نے بتایا: ‘میں نے یہ سمجھ کر تفصیلات دے دیں کہ شاید مشکوک سمجھ کر پوچھا جا رہا ہے۔ پھر پولیس جلد ہی خاتون کو ایمبولینس میں لے کر روانہ ہوگئی تو ہم بھی وہاں سے واپس آگئے۔’
لیکن جب دس پندرہ منٹ بعد انہیں فون آنا شروع ہوئے تو انہیں معلوم ہوا کہ ان کی تفصیلات ایف آئی آر میں درج کر دی گئی ہیں۔
مدعی بنائے جانے پر پولیس سے بات کرنے کے سوال پر سردار شہزاد نے کہا: ‘پولیس سے بات کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ خود ہی فون آنا بند ہوجائیں گے۔ اگر پولیس سے بات کی تو ڈر ہے کوئی اور معاملہ نہ شروع ہوجائے۔’
پولیس کی کارکردگی پر سوالات اور ردعمل
واقعے کے منظر عام پر آتے ہی پولیس کارکردگی پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں اور سوشل میڈیا پر صارفین نے لاہور جیسے شہر میں اس طرح خاتون سے ریپ کو لاقانونیت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی قرار دیا ہے۔
پہلے موٹر وے پولیس پر تنقید ہوئی کہ ہیلپ لائن پر کال کے باوجود موٹر وے پولیس خاتون کی مدد کو کیوں نہ پہنچی؟
اس حوالے سے ترجمان موٹر وے پولیس کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے کہ رنگ روڈ موٹر وے پولیس کی حدود میں نہیں آتا، اس لیے وہاں موٹر وے پولیس نہیں پہنچ سکی۔واضح رہے کہ لاہور رنگ روڈ کے ٹول پلازوں پر ٹوکن ٹیکس کی کٹوتی موٹر وے کے لیے بنائے گئے ای ٹیگ سے ہوجاتی ہے۔
اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کی ایک رکن کی جانب سے بھی اس واقعے پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروایا گیا ہے، جس میں ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس ملزمان کے گاؤں تک پہنچ گئی ہے اور جلد ہی انہیں گرفتار کر لیاجائے گا۔
جبکہ وزیراعظم عمران خان کے ترجمان شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ 12 کے قریب مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور جلد ہی اصل ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ریپ کیس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ۔۔پولیس میں ’’شیخ عمر فارمولہ‘‘
Next Article کیا سیاحت صرف پہاڑوں سے مخصوص ہے؟؟ ۔۔ علی نقوی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

زکریا یونیورسٹی : اسسٹنٹ پروفیسر کے ساتھ ہیڈ آف ڈیمارٹمنٹ کا مبینہ ریپ : تحقیقات شروع

ستمبر 30, 2025

راولپنڈی: پرنسپل کی جنسی زیادتی، میٹرک کی طالبہ 2 بار حاملہ ہوگئی

ستمبر 3, 2025

لاہور: طالبہ نے تحریری بیان میں ’ریپ‘ کی تردید کردی : والد کی بھی اے ایس پی شہر بانو کی موجودگی میں تردید

اکتوبر 16, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.