Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عاشق مزاج گھوڑا، بے وفا گھوڑی! ۔۔ عطاء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

عاشق مزاج گھوڑا، بے وفا گھوڑی! ۔۔ عطاء الحق قاسمی

ایڈیٹرمارچ 4, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں جب کسی گھوڑے کو تانگے کے آگے جُتا ہوا دیکھتا ہوں تو مجھے اس پر سخت غصہ آتا ہے کہ اتنا طاقتور اور خوبصورت جانور اپنی یہ تذلیل کیوں برداشت کر رہا ہے۔ میں کئی گدھوں کو بھی ریڑھیوں کے آگے جُتا دیکھتا ہوں لیکن مجھے ’’گدھوں‘‘ پر کبھی غصہ نہیں آیا کہ ان کی بیوقوفی تو ضرب المثل بن چکی ہے البتہ ان کی مظلومیت پر ترس ضرور آتا ہے۔ اگر آپ نے جنگلی گھوڑے کو جنگلوں اور کھلے میدانوں میں زقندیں بھرتے دیکھا ہو اور اس کے بعد آپ اسے تانگے کے آگے جُتا دیکھیں تو آپ کے احساسات بھی وہی ہوں گے جو میرے ہیں۔ اس جوانِ رعنا کی تذلیل تو ریس کورس میں بھی ہوتی ہے، ایک ’’سُکا سڑا‘‘ سا جو کی اس کی پیٹھ پر سوار ہوتا ہے، جس کے اشارے پر یہ فولادی جانور کسی جواریے کو جتوانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہوتا ہے۔دنیا کی تمام پاور فل گاڑی بنانے والی کمپنیاں زیادہ سے زیادہ ’’ہارس پاور‘‘ شو کرکے اپنی گاڑی کی قیمت بڑھاتی ہیں اور جناب ’’ہارس‘‘ کو شرم نہیں آتی کہ یہ کسی تانگے کے آگے جُتا پیلے دانتوں والے کسی کوچوان سے چھانٹے کھا رہا ہوتا ہے۔میں اس مسئلے پر بہت عرصے سے غور کرتا چلا آرہا ہوں کہ گھوڑا یہ ساری ذلتیں کیوں برداشت کرتا ہے؟ تانگے میں یہ جوتا جاتا ہے، ریس کورس میں اس کی ذلت ہوتی ہے اور اس کے علاوہ جو کوئی چاہے پلاکی مار کر اس کی پیٹھ پر سوار ہو جاتا ہے اور یہ بغیر کسی حیل و حجت یا احساسِ ندامت کے فراٹے بھرنے لگتا ہے۔ ان گھوڑوں میں کمی کمین بھی ہوتے ہیں اور ان میں بہت خاندانی گھوڑے بھی شامل ہیں۔ آپ کسی گھوڑوں کے شوقین سے ان کے حسب نسب کی بات کریں وہ آپ کے سامنے ان کا پورا شجرہ رکھ دے گا اور ان کے اپر کلاس ہونے کے اتنے شواہد پیش کرے گا کہ آپ کو اس کے سامنے اپنی اعلیٰ نسبی ہیچ لگنے لگے گی۔ چنانچہ ان لمحوں میں میرا تجسس اور بڑھ جاتا ہے اور میں گھوڑے کی بے غیرتی کی وجوہ ازسر نو تلاش کرنے لگتا ہوں، تاہم واضح رہے جن گھوڑوں کو میں نے کمی کمین قرار دیا ہے یہ گھوڑا ماہرین کی رائے ہے، جس سے کالم نگار کا متفق ہونا ضروری نہیں کیونکہ گھوڑا کم نسب ہو یا عالی نسب، اس کی طاقت اور خوبصورتی میں بظاہر کوئی فرق نہیں پڑتا۔
خیر! طویل عرصے کی سوچ بچار کے بعد میں تقریباً اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ گھوڑا باامرِ مجبوری یہ ذلت برداشت کرنے پر تیار ہوا ہے، جس کا ذکر میں نے اوپر کی سطور میں کیا ہے۔ جنگل میں اس کی زندگی تو بہت اچھی تھی خصوصاً موسم بہار میں اسے گھاس وافر تعداد میں میسر ہوتی تھی لیکن باقی موسموں میں اسے کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اسی طرح کے کسی بُرے موسم میں شہر سے کچھ سفید فام شکاری جنگلوں میں پہنچے، جن گھوڑوں کو مشکلات کے باوجود اپنی آزادی پسند تھی وہ تو ان شکاریوں کے عزائم پہچان کر انہیں دیکھتے ہی بھاگ کھڑے ہوئے اور جنہیں آزادی سے زیادہ ہری ہری گھاس پسند تھی وہ کھڑے رہے۔ شکاری انہیں شہروں میں لے آئے اور تانگوں کے آگے جوت دیا۔ وہ جو آزادی کے دنوں میں کسی کو پٹھے پر ہاتھ نہیں دھرنے دیتے تھے، اب آنکھوں پر کھوپے چڑھائے سارا دن سواریاں ڈھوتے ہیں۔ انہیں کھانے کو روکھا سوکھا ملتا ہے اور جب ناتوانی کے سبب ان سے تیز نہیں چلا جاتا تو میلا کچیلا کوچوان ان کی چمڑی ادھیڑ کر رکھ دیتا ہے۔
تاہم یہ میری ذاتی رائے تھی میں نے مناسب سمجھا کہ اس مسئلے پر کیوں ناں کسی گھوڑے سے براہ راست بات کی جائے چنانچہ میں نے ایک گھوڑے کو بڑی مشکل سے رضامند کیا کہ وہ خود بتائے کہ اسے اپنی آزادی کا یہ سودا کیسا لگا؟ یہ بہت شرمیلے قسم کا گھوڑا تھا۔ اس نے میرے تجزیے سے جزوی طور پر اتفاق کیا مگر پھر شرماتے ہوئے کہا ’’سرجی! مجھ سے میری آزادی چھیننے والی ایک گھوڑی تھی‘‘ میں نے پوچھا:وہ کیسے؟ بولا:سارے جنگل میں اس کی دھومیں تھیں اور میرےسمیت تمام گھوڑے اس کے عشق میں بری طرح مبتلا تھے۔ میں نے تجسس سے پوچھا:پھر کیا ہوا؟ کہنے لگا:ہونا کیا تھا، ایک دن تنہائی میں میری اس سے ملاقات ہوئی تو اس نے کہا دنیا بہت آگے نکل گئی ہے لیکن ہم ابھی تک جنگلوں میں رہ رہے ہیں۔ ٹھیک ہے یہاں ہمیں ہر طرح کی آزادی ہے، اچھے موسموں میں کھانے پینے کو بھی وافر مقدار میں اشیائے خور و نوش مل جاتی ہیں، ہم اپنی مرضی سے سوتے جاگتے ہیں۔ جنگلوں اور کھلے میدانوں میں زقندیں لگاتے ہیں، کوئی ہمیں روکنے ٹوکنے والا نہیں لیکن یہاں کلچر نام کی کوئی چیز نہیں، نہ راگ رنگ کی محفلیں، نہ ٹی وی چینلز، نہ تھیٹر نہ سینما، یہ بھی کوئی زندگی ہے؟ تم نے اگر میرے ساتھ زندگی گزارنی ہے تو میرے ساتھ شہر چلو، وہاں زندگی بہت رنگین ہے۔ اس کی باتیں میرے دل کو لگیں، تاہم میں نے پوچھا:ہم شہر جائیں گے کیسے؟ بولی:شہر میں کچھ شکاری میرے واقف ہیں، وہ دو ایک دن میں یہاں آئیں گے اور تمہیں پکڑنے کی کوشش کریں گے۔ تم دوسروں کو دکھانے کے لئے تھوڑی بہت مزاحمت کرنا مگر اس مزاحمت میں دولتی شامل نہیں ہونا چاہئے، وہ تمہیں اپنے ساتھ شہر لے جائیں گے، جہاں زندگی کی بہاریں اپنے جوبن پر ہیں۔ تم جب شہر میں سیٹ ہو جاؤ تو مجھے بلا لینا، میں چلی آؤں گی۔
مجھے رومانس سے بھری یہ کہانی بہت تہلکہ خیز لگی۔ میں نے سوچا میں اس پر فلم بناؤں گا چنانچہ میں نے پوچھا:پھر کیا ہوا؟ اس پر عاشق مزاج گھوڑے کی آنکھوں میں آنسو آ گئے، بولا:ہونا کیا تھا جی! اس قتالہ نے اپنے عشق سے دوسرے گھوڑوں کو بھی یہی چکمہ دیا، وہ سب یہاں چلے آئے اب وہ میری طرح تانگے کے آگے جُتے نظر آتے ہیں یا جوئے کے اڈے یعنی ریس کورس میں جوکی کے اشاروں پر ناچتے ہیں۔ ہم آزادی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے اور اس کے بدلے میں ہمیں ملا بھی کچھ نہیں۔ مجھے اس بھولے بھالے گھوڑے پر بہت ترس آیا۔ میں نے پوچھا:اور وہ حسینہ ان دنوں کہاں ہے؟ اس پر ایک بار پھر اس کی آنکھیں آنسوؤں سے بھیگ گئیں اور بولا:وہ وہیں جنگل میں ہے اور آزاد فضاؤں میں عیش کی زندگی بسر کر رہی ہے۔
مجھے اس کے انجام نے اداس کر دیا۔ میں نے گھوڑے سے اجازت طلب کی اور ابھی جانے کو ہی تھا کہ اس نے مجھے روکا اور کہا:جن شکاریوں نے مجھے اور میرے دوسرے ہم جنسوں کو آزادی سے محروم کیا وہ ہمارے شہروں میں سرگرمِ عمل ہیں۔ یہ آئی ایم ایف والے ہیں جو اربوں کھربوں کے قرض دے کر تمہاری آزادی سلب کر لیتے ہیں۔ اپنی پہچان کی حفاظت کرنا چاہئے، تہذیب و ثقافت کے بغیر شہر اور جنگل ایک سے ہیں لیکن اپنی آزادی اور خود مختاری سے غافل نہ ہونا، یاد رکھنا! کوئی لنچ مفت نہیں ہوتا!
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آزادی گھوڑا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمودی ،اک جنگی مسخرا ۔۔ حامد میر
Next Article موت اور نیک لوگ ۔۔ڈاکٹر اختر شمار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

یاسر پیر زادہ کا کالم : اَمن اور آزادی میں سے کیا ضروری ہے؟

مارچ 30, 2025

شہزاد عمران خان کا اختصاریہ : حقیقی آزادی اور غیر حقیقی آزادی

مئی 23, 2022

خوف و بے یقینی میں منایا جانے والا یوم آزادی

اگست 14, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.