Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطاء الحق قاسمی کا کالم : ایک ہے غدار، ایک ہے محب وطن
عطاء الحق قاسمی

عطاء الحق قاسمی کا کالم : ایک ہے غدار، ایک ہے محب وطن

ایڈیٹراپریل 15, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عبدالرحمٰن ماچھی امریکہ کے سفر میں میرے ساتھ تھا۔ میں یورپ تک بائی روڈگیا تھا، وہ مجھے راستے میں ملا تھا۔ برا حال، بانکے دہاڑے، رنگ اڑا ہوا، سہما ہوا کہ اللہ جانے امیگریشن والے کیا سوال پوچھ لیں حالانکہ ان دنوں کوئی پوچھ گچھ نہیں تھی۔پاکستانی پاسپورٹ کی پوری دنیا میں عزت تھی، مگر عبدالرحمٰن ماچھی گھبرایا ہوا تھا۔
اس وقت اس کی عمر اٹھارہ سال سے زیادہ نہ تھی۔ افغانستان میں داخل ہوتے ہوئے تو اللہ جانے کیوں زیادہ گھبرایا ہوا تھا اور اس کی یہ گھبراہٹ ایران میں سفر کے دوران بھی جاری رہی، بس ترکی کی حدود میں داخل ہونے کے بعد اس کے سانس میں سانس آئی۔
اس سفر میں عبدالرحمٰن ماچھی کی طرح اوربھی بے شمار لوگ شامل تھے۔ یہ سب مجھ سے امیگریشن فارم بھروانے کا کام لے رہے تھے۔ عبدالرحمٰن ماچھی دس جماعتیں پاس تھا مگر وہ بھی میری مدد سے فارم فل کر رہا تھا۔ ترکی کے بعد یہ قافلہ بکھر گیا، کیونکہ ان لوگوں کی اکثریت ترکی سے چھپ چھپا کر یورپ میں داخل ہونے اور پھر وہاں غائب ہو جانے کے ارادے سے گھروں سے نکلی تھی۔
عبدالرحمٰن ماچھی کا ایک بھائی امریکہ میں تھا، سو یہ ترکی کے بعد بھی میرا ہم سفر رہا بلکہ لکسمبرگ سے ایئر آئی لینڈ کی نیو یارک کی فلائٹ میں بھی اس کا ساتھ رہا۔
اس سفر کے دوران اس کے ’’چول‘‘ ہونے کا یقین تو مجھے ہوگیا تھا مگر اس کے باوجود یہ بندہ بہت دلچسپ تھا چنانچہ عمر میں بہت چھوٹا ہونے کے باوجود میری اس سے دوستی ہوگئی۔ میں نیو یارک سے سینٹ لوئیس چلا گیا تھا۔ جہاں میرے بچپن کے دوست مسعود علی خان، اکی، اکبر عالم، خالدی (فصیح الدین خالد)،مالک اور تارا ( طارق بخاری) پہلے سے موجودتھے۔
عبدالرحمٰن ماچھی نیویارک ہی میں اپنے بھائی کے پاس رہا اور اب وہ دوسرے بہت سے پاکستانیوں کی طرح ٹیکسی چلا رہا تھا، اس کے علاوہ بھی ادھر ادھر منہ مارتارہتا تھا۔
اس سے فون پر گپ شپ ہوتی رہتی تھی۔ ایک دن میں نے اسے فون کیا اور کہا ’’یار عبدالرحمٰن ماچھی تم نے کبھی مجھے نیویارک آنے کی دعوت ہی نہیں دی‘‘ یہ سن کر اس نے کہا ’’ست بسم اللہ سر، جب مرضی آئیں، میرے پاس رہیں، آپ کو نیو یارک کی سیر کرائوں گا، مگر خدا کے لئے مجھے وہاں عبدالرحمٰن ماچھی نہ کہیےگا، اب میں چودھری عبدالرحمٰن ہوں‘‘۔
یہ سن کر میں نے بمشکل اپنی ہنسی پر قابو پایا اور کہا ’’یار ماچھی تو بہت اچھےلوگ ہوتے ہیں، دانے بھون کر بیچتے ہیں، میرے بچپن میں ان کی عورتیں گندھے ہوئے آٹے میں سے ایک پیڑہ یا دو پیڑے اجرت لے کر تنور میں روٹی لگا کر دیتی تھیں۔ یہ تو محنتی لوگ ہیں۔ حق حلال کی کھاتے ہیں‘‘ بولا ’’ٹھیک ہے سر، مگر اب میں عبدالرحمٰن چودھری ہوں‘‘۔ میں نے کہا ’’ٹھیک ہے چودھری صاحب‘‘۔
اس دوران بعد میں بھی اس سے بات ہوتی رہی اور میں اسے چودھری صاحب ہی کہتا رہا، جس پر وہ بہت خوش ہوتا تھا۔ ایک دن مجھے پتہ چلا کہ اسے امریکی پاسپورٹ مل گیا ہے اور اس نے حلف بھی اٹھا لیا ہے کہ ’’وہ ہمیشہ امریکہ کا وفا دار رہے گا اور اسے اگر کبھی اپنے سابقہ ملک کے خلاف بھی ہتھیار اٹھانا پڑے تو وہ اس سے گریز نہیں کرے گا‘‘۔ حلف اٹھانے، پاسپورٹ ملنے اور امریکی شہری بننے کے بعد ایک روز مجھے اس کا فون آیا۔ وہ بہت خوش تھا۔ کہہ رہا تھا ’’سر!میں امریکی شہری بن گیا ہوں، آپ بھی جتنی جلدی ہو اپلائی کریں اور پاکستانی پاسپورٹ کی بجائے امریکی پاسپورٹ لے لیں‘‘۔ میں نے کہا چودھری صاحب میرا تو یہاں رہنے کا کوئی ارادہ نہیں اور آپ مجھے امریکی شہری بنانا چاہتے ہیں‘‘۔ بولا ’’سر، پاکستان میں کیا رکھا ہے، دفع کریں، آپ واپس جا کر بہت پچھتائیں گے‘‘۔ میں نے کہا یار کوئی بات نہیں، میں نہیں چاہتا میری نسل میں کسی کا نام الیگزنڈر پیرزادہ یا کیتھرین پیرزادہ ہو!‘‘ یہ سن کر وہ چپ ہوگیا۔
میں پاکستان واپس آگیا، مگر عبدالرحمٰن ماچھی سوری عبدالرحمٰن چودھری سے فون پر میری گپ شپ جاری رہی۔ گزشتہ ہفتے اس کا فون آیا تو وہ بہت غصے میں تھا۔اس نے کانپتی ہوئی آواز میں کہا ’’سر، پاکستان امریکی سازش کا شکار ہوگیا ہے، عمران خان کی حکومت ختم کردی گئی ہے اور امریکہ نے یہ کام غداروں، لیٹروں اور ڈاکوئوں کی مدد سے کیا ہے۔ آپ اس سلسلے میں کیا کر رہے ہیں؟‘‘ میں نے کہا یہ سب کام جمہوری عمل سے ہوا ہے اور امریکہ کا دور دور تک اس میں کوئی عمل دخل نہیں‘‘۔ یہ سن کر اس کا لہجہ ایک دم بدل گیا اور وہ جو زبان بولنے لگا میں اس سے اس کی توقع بھی نہیں کررہا تھا۔ وہ کہہ رہا تھا ’’اس کا مطلب ہے تم بھی غداروں کے ساتھ ہو، امریکی ایجنٹ ہو، لعنت ہے تم پر‘‘۔ میں نے بہت صبر سے کام لیتے ہوئے اس کی بدکلامی و الزام تراشی اور گھٹیا سوچ کو برداشت کیا اور کہا ’’سوری چودھری صاحب، مجھ سے غلطی ہوگئی، میں اس کی تلافی کرنا چاہتا ہوں‘‘۔
یہ سن کر وہ نرم آواز میں بولا ’’وہ کیسے؟‘‘ میں نے کہا ’’آپ ایک سچے محب وطن پاکستانی کے طور پر امریکی پاسپورٹ امریکہ کے منہ پر ماریں اور واپس پاکستان آکر امریکی سازش کے خلاف جدوجہد کریں۔ میں آپ کے کاندھے سے کاندھا ملاکر اس جدوجہد میں آپ کے ساتھ ہوں گا۔ یا چلیں رہنے دیں، وہاں صرف بیس پچیس پاکستانیوں کے ساتھ مل کر ایک جگہ جمع ہوں اور امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائیں، آپ کی حب الوطنی پر مجھے کوئی شبہ نہیں۔ بس ایسا کرنے سے آپ کی حب الوطنی ہر قسم کے شک و شبہ سے بالا ہو جائے گی‘‘۔یہ سن کر عبدالرحمٰن چودھری سابقہ عبدالرحمٰن ماچھی نے مجھے ایک گندی گالی دی اور فون بند کردیا۔

( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پاک امریکہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاوید کا تجزیہ :فوری انتخاب کے معدوم ہوتے امکانات
Next Article رؤف کلاسرا کا کالم : بانس پر چڑھانے کا انجام
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

غزہ کے لیے امن فوج ، سفارتی زبان کی باریکیاں اور ’ لفافی بڈھا ‘

دسمبر 22, 2025

سیدمجاہد علی کا تجزیہ : پاکستان کا میزائل پروگرام اور امریکی اہلکار کی ’لطیفہ کوئی‘

دسمبر 21, 2024

پاکستان میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کی مکمل اور شفاف تحقیقات چاہتے ہیں: امریکہ

فروری 21, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.