Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»جنّت اور جہنم !۔۔عطا ءالحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

جنّت اور جہنم !۔۔عطا ءالحق قاسمی

ایڈیٹرجنوری 9, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کیا خوبصورت صبح ہے ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے درخت ایک سرمستی کے عالم میں جھوم رہے ہیں اور میں خود کو بہت ترو تازہ محسوس کر رہا ہوں جو بدنصیب خدا پر یقین نہیں رکھتے وہ جوش ملیح آبادی کا یہ شعر ہی پڑھیں
ہم ایسے اہل نظر کو ثبوت حق کے لئے
اگر رسول نہ ہوتے تو صبح کافی تھی
میں اس وقت اگر خود کو ترو تازہ اور بہت خوش محسوس کر رہا ہوں تو اس کی وجہ صرف صبح کی خوبصورتی نہیں اس میں جنت کی وہ آسودگی بھی شامل ہے جس کا تجربہ میں نے رات کو کیا۔ جی ہاں، میں نے گزشتہ رات جنت میں گزاری۔
میں نے خواب دیکھا کہ میں جنت میں ہوں(خواب دیکھنے میں کیا حرج ہے) میرے اردگرد خوبصورت حوریں ”پیلاں“ ڈال رہی ہیں ان میں سے ایک مجھے اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش میں مشغول ہے مگر آخر میں انسان ہوں ایک ہی وقت میں سب کو مناسب ٹائم کیسے دے سکتا ہوں ان میں سے ایک حور ڈیل ڈول والی ہے اور وہ Possessive بھی بہت ہے میں جب اِدھر ا±دھر نظر دوڑاتا ہوں تو وہ میرے منکے کو جھٹکا دے کر کہتی ہے بندے کے پتر بنو، اتنے ندیدے پن کی ضرورت نہیں۔ تم نے اب ہمیشہ یہیں رہنا ہے میں خوفزدہ نظروں سے اس کی طرف دیکھتا ہوں اور پوچھتا ہوں واقعی؟“ وہ بولی ہاں تمہارے اعمال ہی ایسے ہیں۔ کچھ دیر بعد میں نے اپنی پوری قوت صرف کر کے اس حور سے اپنا منکا واگزار کروایا اور جنت کے دوسرے نظاروں سے اپنی آنکھیں شاد کرنے کے لئے وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا اب میرے دونوں طرف نہریں بہہ رہی تھیں درمیان میں پھولوں بھری معطر معطر رہگزر تھی جس پر میں خراماں خراماں چل رہا تھا۔ میرے دائیں والی نہر دودھ اور بائیں طرف والی نہر شہد کی تھی میں نے ابھی ناشتہ نہیں کیا تھا چنانچہ میں نے تالی بجائی ایک حور میرے سامنے آن کھڑی ہوئی میں نے کہا ہم ناشتہ کرنا چاہتے ہیں۔ فوری طور پر اس کا انتظام کیا جائے اس نے سر جھکا کر پوچھا سر آپ ناشتے میں کیا لیں گے۔ میں نے کہا دودھ کا ایک کپ شہد بریڈ اور انڈے! اس نے پوچھا سر انڈے فرائی یا آملیٹ؟ میں نے اس حور کو آنکھ بھر کر دیکھنے کی کوشش کی مگر اس کے حسن کی تاب نہ لا سکا اور آنکھیں نیچی کر کے کہا جو آپ کھلا دیں اس نے دودھ کی نہر میں سے ایک کپ دودھ اور شہد کی نہر میں سے دو چمچ شہد لا کر میرے آگے رکھ دیا اور کچھ دیر بعد وہ بریڈ اور انڈے بھی لے آئی اس نے جھک کر سات بار فرشی سلام کیا اور پوچھا کوئی اور خدمت؟ میں نے شکریہ ادا کیا۔ لیکن وہ بضد نظر آئی کہ اس سے کوئی اور خدمت بھی لی جائے یہ میرے لئے ممکن نہیں تھا۔ کیونکہ میں ناشتے میں یہی کچھ لیتا ہوں تاہم میں نے اس سے پوچھا میں صبح سے نہایا نہیں کیا میں دودھ کی نہر میں نہا سکتا ہوں۔ بولی شوق سے مگر یہاں کچھ جنتیوں نے بلیاں پالی ہوئی ہیں آپ نہا کہ نکلیں تو انہیں قریب نہ بھٹکنے دیں یہ جسم چاٹنا شروع کر دیتی ہیں۔“
میں جنت کی حسین فضائیں اپنے دل و دماغ میں بساتا آگے بڑھتا چلا جا رہا تھا۔ میں اس کی ہواﺅں کی لذت بیان نہیں کر سکتا اس کے سامنے باد نسیم کی کوئی حیثیت نہیں تھی۔ یہاں درختوں پر ایسے لذیذ اور انوکھے پھل لگے تھے جو میں نے اس سے پہلے کبھی نہیں چکھے یہاں یاقوت کے محل تھے یہاں اللہ تعالیٰ کی موجودگی باقاعدہ محسوس ہوتی تھی اور شاید جنت کا سب سے بڑا انعام یہی تھا۔ میں آگے بڑھتے بڑھتے ایک دیوار کے پاس پہنچا میں نے دیوار کی دوسری جانب جھانک کر دیکھا تو ادھر دوزخ کا میدان تھا۔ دوزخیوں میں زیادہ تر چہرے میرے جانے پہچانے تھے۔ ان میں حاکم تھے، سیاستدان تھے، جرنیل تھے، دانشور تھے، عالم دین تھے، تاجر تھے، وکیل تھے، جج تھے غرضیکہ وہ سب لوگ یہاں موجود تھے جو دنیا میں دیکھنے میں کچھ اور تھے اور اپنے اعمال میں کچھ اور میں نے دیکھا کہ ایک خوفناک دلدل جس میں وہ گردن گردن غرق ہیں ان سب کے ہاتھ میں چائے کا ایک ایک کپ ہے اور وہ مزے سے اس کے گھونٹ لے رہے ہیں مجھے یہ منظر بہت عجیب لگا کیونکہ میں نے سنا تھا کہ دوزخیوں کو عبرتناک سزائیں ملیں گی مگر یہ سزا تو ان سزاﺅں کے مقابلے میں بہت معمولی تھی جو میں نے سن رکھی تھی اتنے میں داروغہ جہنم کی کرخت آواز فضاءمیں گونجی ”چائے کا وقفہ ختم اب سارے جہنمی دلدل میں دوبارہ سر کے بل کھڑے ہو جائیں۔ پتہ چلا کہ جہنم کا یہ گوشہ کم گناہ گاروں کے لئے ہے۔
میں یہ منظر زیادہ دیر تک دیکھنا چاہتا تھا ویسے بھی اس اثناءمیں ایک حور نے آ کر میرا ہاتھ پکڑا اور کہا کیوں اپنا وقت ضائع کر رہے ہو۔ میں اس کے ساتھ چل پڑا۔ ابھی تھوڑی ہی دور گیا تھا کہ تین چار حوروں نے جو خوبصورتی میں ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ تھیں۔ مجھے اپنی طرف کھینچنا شروع کر دیا۔ میں اس کھینچا تانی سے تنگ آ کر لیٹ گیا جس پر ایک نے میرے پاﺅں، ایک نے ٹانگیں دبانا شروع کر دیں۔ ایک میرے بالوں میں ہاتھ پھیر رہی تھی۔ اب میں سب کچھ تو نہیں بتا سکتا کیونکہ میں ادھر کی باتیں ا±دھر بتانے کے خلاف ہوں۔ آپ کو بھی ایک بات بتاتا ہوں اور یہ وہ نتیجہ ہے جو میں نے جنت اور جہنم کے نظاروں سے اخذ کیا ….اور وہ یہ کہ اگر زندگی خلقِ خدا کی خدمت میں گزاری ہے تو موت جنت ہے۔ دوسری صورت میں موت جہنم کی طرف جانے والا ساتھ ہے۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمولوی ، حلوہ اور بھینگے سیلز مین۔۔ڈاکٹر اختر شمار
Next Article پاورڈوز۔۔ذراہٹ کے /یاسرپیرزادہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 22, 2026

ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا

اپریل 22, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.