Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, مئی 22, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان اسٹاک میں کاروبار کا مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 550 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستان میں عید الاضحٰی کس تاریخ کو ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی
  • ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا سہرا اپنے سر لے لیا
  • پاکستان کا جوابی اقدام: بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم
  • بھارت بی ایل اے کو خونریزی کا پیسہ دیتا ہے: وزیر دفاع
  • نصرت جاوید کا تجزیہ : فیلڈ مارشل کے اعزاز کے حقیقی مستحق عاصم منیر
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : امن یا جنگ ۔۔ فیصلہ بھارت کو کرنا ہے!
  • یوم تشکر کے بعد یوم تفکر کا انتظار :/ رضی الدین رضی کا مکمل کالم
  • ریاست سب کرسکتی ہے، اب خاموش تماشائی کا کردار نہیں بلکہ فیصلہ کرنا ہوگا: وزیراعلیٰ بلوچستان
  • جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کےاعزاز میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»نصرت جاوید کا کالم : بے چَینی اور "کچیچی”
تازہ ترین

نصرت جاوید کا کالم : بے چَینی اور "کچیچی”

رضی الدین رضیاکتوبر 30, 20247 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ماہرین سے سنا ہے کہ کسی موذی نشے کے شکار افراد اپنی طلب کے مطابق ’’خوراک‘‘ لئے بغیر پہلے اداس اور پھر بے چین ہوجاتے ہیں۔ بسااوقات ان کی بے چینی دیوانگی میں بدل جاتی ہے۔ خود کو اذیت دینے کے علاوہ بے شمار افراد چھوٹے جرائم سے آغاز کرتے ہوئے قتل وڈاکہ جیسی سنگین وارداتوں کا ارتکاب بھی شروع کردیتے ہیں۔ برائے مہربانی میری بات سن کر حیران نہ ہوجائیے گا۔ پیر کی سہ پہر میں نے ایک مختلف تناظر میں نشے سے محروم بے چین فردہی کی طرح محسوس کیا۔
گزشتہ برس کی جولائی سے ایک ٹی وی چینل کیلئے ’’ٹاک شو‘‘ نامی شے کررہا ہوں۔ دیگر شوز کے برعکس میں اس شو میں ’’سینئر تجزیہ کاروں‘‘ یا سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو مدعو نہیں کرتا۔ ’’عقل اور بصیرت‘‘ کے حوالے سے خود کفیل تصور کرتا ہوں۔ کوشش ہوتی ہے کہ دن بھر چلی خبروں میں سے چند اہم ترین کو چن کر ان کے بارے میں ساتھی اینکر کے ساتھ ’’تجزیاتی‘‘ سنائی دیتی گفتگو ہو۔ پروگرام کا مواد طے کرنے کے لئے پانچ بجے کے قریب اپنے ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کرنا ہوتی ہے۔
آج سے چند دن قبل تک پروگرام کا مواد تیار کرنے میں شاذہی مشکل محسوس ہوئی۔ عزت مآب قاضی فائزعیسیٰ صاحب سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تھے۔ ہمارے متحرک ساتھیوں کی اکثریت نے ہمیں قائل کردیا کہ وہ اپنی معیادِ ملازمت میں اضافے کو بے چین ہیں۔ وہ اگر رضا مند نہ بھی ہوں تومبینہ طورپر’’فارم 47کی بنیاد پر قائم ہوئی حکومت‘‘ خود کو ان کے سائے سے محروم کرنا نہیں چاہے گی۔ پروگرام کا ابتدائی حصہ لہٰذا اس بحث میں صرف ہوجاتا کہ قاضی صاحب معیادِ ملازمت میں اضافہ قبول کریں گے یا نہیں۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے دن قریب آنا شروع ہوئے تو قضیہ یہ شروع ہوا کہ عزت مآب منصور علی شاہ صاحب ان کی جگہ لے پائیں گے یا نہیں؟
1973ء کا آئین تیار کرنے والوں نے متفقہ طورپر یہ طے کردیا تھا کہ چیف جسٹس کی تعیناتی وزیر اعظم کرے گا۔ 1996ء میں لیکن سجاد علی شاہ نام کے ایک جج نے ’’فرمائشی‘‘ دکھتی ایک درخواست کی سماعت کے اختتام پر فیصلہ یہ کیا کہ ججوں کی تعیناتی میں ’’سینیارٹی‘‘ کا اصول اپنایا جائے گا۔ چیف جسٹس ریٹائر ہوتو اس کی جگہ سینئر ترین جج ہی کو نامزد کرنا پڑے گا۔ تلخ حقیقت یہ بھی ہے کہ نام نہاد ’’سینیارٹی کا اصول‘‘ طے کرنے والے سجاد علی شاہ بذاتِ خود مذکورہ اصول کے تحت چیف جسٹس کے عہدے پر فائز نہیں ہوئے تھے۔ موصوف کو محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ نے اپنی دوسری حکومت کے دوران چنا تھا۔ محترمہ کی نگاہ میں وہ اس وجہ سے آئے کیونکہ انہوں نے نسیم حسن شاہ کی سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی پہلی حکومت کی صدر غلام اسحاق خان کے ہاتھوں برطرفی کو ’’ناجائز‘‘ ٹھہرانے والے فیصلے سے اتفاق نہیں کیا تھا۔ ان کی دانست میں نوازشریف کو جو ’’انصاف‘‘ ملا وہ ’’پنجابی‘‘ سیاستدانوں ہی کو نصیب ہوتا ہے۔ سندھ سے آئے وزیر اعظم ایسی سہولت سے محروم رہے۔
چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالتے ہی لیکن وہ ججوں کی تعیناتی کے سلسلے میں من مانی کرنا شروع ہوگئے۔ اس ضمن میں ان دنوں کے صدر فاروق خان لغاری کو اپنا ہمنوابنالیا۔ سرائیکی وسیب کے لغاری نے سندھ کے سجاد علی شاہ کے ساتھ مل کر بالآخر 1996ء میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی دوسری حکومت کو برطرف کردیا۔ مذکورہ برطرفی کیخلاف درخواست کی سنوائی میں لیت ولعل سے کام لیتے رہے۔ بالآخر اسے نسیم حسن شاہ کے لکھے فیصلے کے برعکس ’’جائز وواجب‘‘ ٹھہرایا۔
سجاد علی شاہ کے فیصلے نے نواز شریف کی ’’ہیوی مینڈیٹ‘‘ کے ساتھ وزیر اعظم کے دفتر واپسی کی راہ ہموار کردی۔ وزارت عظمیٰ میں چند دن صرف کرنے کے بعد مگر نواز شریف کو اندازہ ہوا کہ شاہ صاحب خود کو ضرورت سے ز یادہ ’’خودمختار‘‘ سمجھتے ہیں۔ ان سے نجات پانے کی گیم لگی۔ اس گیم کے چند حقائق سے بخوبی واقف ہوں۔ ان کا ذکر مگر کسی اور دن کے لئے موخر کرنا ہوگا۔
اصل موضوع کی جانب لوٹتے ہیں۔ پیر کے دن ٹاک شو کی تیاری کے لئے ساتھیوں کے ساتھ بیٹھا تو فائز عیسیٰ چیف جسٹس کا منصب چھوڑ چکے تھے۔ ان کی جگہ تعیناتی کے منتظر عزت مآب منصور علی شاہ صاحب نے احتجاجاََ استعفیٰ بھی نہیں دیا۔ نئے چیف جسٹس صاحب نے بلکہ عہدہ سنبھالتے ہی فل کورٹ کا اجلاس طلب کرلیا۔ عزت مآب شاہ صاحب نے اس میں انٹرنیٹ کی زوم والی سہولت کی بدولت شرکت کی۔
شاہ صاحب کی فل کورٹ اجلاس میں شرکت ہی اپنے تئیں اہم نہیں تھی۔ اس سے بھی کہیں زیادہ قابل غور فل کورٹ کا یہ فیصلہ تھا کہ سپریم کورٹ کے زیر التواء 59ہزار سے زائد مقدمات کی برق رفتار سماعت کے لئے اس فارمولے سے رجوع کیا جائے جو عزت مآب منصور علی شاہ صاحب نے 2003ء میں تیار کیا تھا۔ سپریم کورٹ سے باقاعدہ جاری ہوئے اعلامیے کی بدولت جو حقائق ہمارے سامنے آئے ان پر بحث کرتے ہوئے سکرین پر ’’رونق‘‘ لگانے کی گنجائش موجود نہیں تھی۔ سپریم کورٹ کا اعلامیہ واضح الفاظ میں پیغام یہ دے رہا تھا کہ وطن عزیز کی اعلیٰ ترین عدالت سیاسی معاملات پر اثرپذیر ہونے کے بجائے اپنے اصل فرائض یعنی انصاف کی فراہمی سرعت کیساتھ یقینی بنانا چاہ رہی ہے۔ یہ ’’مثبت‘‘ خبر تھی۔ ہم صحافی مگر ’’مثبت‘‘ خبروں کو بیان کرنے کے ہنر سے محروم ہوچکے ہیں۔ ہمیں ہیجان برپا کرنے کی علت لاحق ہوچکی ہے۔ یقین مانیں تقریباََ 20منٹ تک سپریم کورٹ کے جاری کئے اعلامیے کو بار بار پڑھتے ہوئے مجھے سمجھ ہی نہیں آرہی تھی کہ میں اس میں سے ٹی وی سکرین پر رونق لگانے والا ’’سودا‘‘ کیسے تلاش کروں۔ پنجابی زبان کا ایک لفظ ہے ’’کچیچی‘‘(کاف کے بعد چ اور پھردو نکتوں والی یے کے بعددوبارہ چ اور ی)۔ یہ دیوانگی میں دانت پیسنے یا اپنے جسم کو کاٹ لینے کی خواہش یا مرحلہ بیان کرتی ہے۔ وہ لفظ یاد آیا اور موذی نشے کے عادی افراد کی بے چینی بھی۔
(بشکریہ:روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کالم گردوپیش نصرت جاوید
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیاسر پیر زادہ کا کالم : ہمیں ایک میگنا کارٹا کی ضرورت ہے
Next Article سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں ایک اور تاریخ ساز دن، 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

نصرت جاوید کا تجزیہ : فیلڈ مارشل کے اعزاز کے حقیقی مستحق عاصم منیر

مئی 22, 2025

نصرت جاوید کا تجزیہ : افغانی”کام کا بندہ” ابراہیم صدر

مئی 21, 2025

وجاہت مسعود کا کالم : ہماری فصلِ گل اور پس جنگ دانش

مئی 21, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان اسٹاک میں کاروبار کا مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 550 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ مئی 22, 2025
  • پاکستان میں عید الاضحٰی کس تاریخ کو ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی مئی 22, 2025
  • ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا سہرا اپنے سر لے لیا مئی 22, 2025
  • پاکستان کا جوابی اقدام: بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم مئی 22, 2025
  • بھارت بی ایل اے کو خونریزی کا پیسہ دیتا ہے: وزیر دفاع مئی 22, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.