Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مظفر آباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 20 شہادتوں کی تصدیق
  • آزاد کشمیر میں ہڑتال اور بداعتمادی کی فضا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مری حادثہ، ملتان سوگوار : ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کی میتیں ناقابلِ شناخت
  • ڈاکٹر علی شاذف : زمانے کی دھول میں چھپا سچ : محمد عمران کا کتاب کالم
  • رات گئے شدید حملوں کے بعد ایران کے خلاف امریکی جوابی کارروائیاں ختم
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : اسلم کمال کے کمالات
تازہ ترین

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : اسلم کمال کے کمالات

ایڈیٹرجنوری 6, 20254 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

23 ؍جنوری 1939ءکو سیالکوٹ کے قصبہ کورپور کے متوسط گھرانے میں پیدا ہونے والا اسلم کمال دو جنوری 2024ءکو لاہور کے اقبال ٹاؤن سے رخصت ہوا تو فنون کی دنیا کو بہت سے کمالات دان کر کے گیا۔ صلاحیتوں ،رویے، احساس اور فکر میں عجیب ندرت اور انفرادیت کے حامل شخص کیلئے ’’کمال ‘‘نام ہی جچتا تھا ، تخلیق کاری کے تمام اوصاف سے مالا مال اسلم کمال نے کہانیاں بْنیں، افسانے لکھے، شاعری کی مگر مصوری سب پر حاوی ہوگئی ، انکی طرز تحریر کی خوبصورتی ہر لفظ سےجھلکتی ہے۔ منفرد ادبی پرچے الحمرا میں شائع ہونے والے ان کے ادبی مضامین اتنی سحر انگیز دلکشی سے بھرپور ہوتے تھے کہ پڑھ کر لطف محسوس ہوتا تھا، انسان وہی عظیم ہوتا ہے جو اپنی دھرتی کی شان بڑھانے سے سفر آغاز کرتا ہے ،اسلم کمال اپنے علاقے سیالکوٹ کے عالمی شہرت یافتہ شاعر علامہ اقبال سے شدید محبت اور عقیدت رکھتے تھے ، ان کے فکر و فلسفہ کو عام کرنے اور فن کی صورت میں بیان کرنےکیلئے انہوں نے اقبال کی شاعری کو مصور کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔ یہ ایک بہت ہی منفرد سلسلہ تھا ، اقبال کے پیغام کی تفہیم کو جس طرح انہوں نے تصویر کی شکل میں نمایاں کیا وہ اسلم کمال کا عظیم کارنامہ کہا جا سکتا ہے ،بعد ازاں انہوں نے غالب، فیض، صوفی تبسم سمیت دیگر بڑے شعراکے کلام کو مصور کرنے کی تخلیقی کاوش جاری رکھی ، وہ صلاحیت جس کی وجہ سے پوری دنیا میں اسلم کمال کا نام بڑے احترام سے لکھا جاتا ہے ، وہ خط کمال کی ایجاد ہے، ایک ایسا خط جو اسلم کمال کے ساتھ پاکستان کو بھی اعزاز بخشتا ہے، انہوں نے خط کوفی کو خوبصورت رنگوں ،گنبدوں اور محرابوں سے مزین کر کے ایک انتہائی خوبصورت ، منفرد اور جاذب نظر رسم الخط، خط ِکمال تخلیق کیا۔فنون کی دنیا نے خطِ کمال کا بڑی محبت سے استقبال کیا، دنیا بھر میں ان کی بنائی ہوئی پینٹنگز کی نمائش ہوئی ، اہم سرکاری عمارتوں اور سفارت خانوں میں آویزاں کیا گیا، انہیں سراہا گیا ،حکومت پاکستان نے انہیں کئی اعزازات سے نوازا،فنکاروں ، تخلیق کاروں اور فن شناسوں کی محبت و عقیدت نےان کی توانائیوں کو دوبالا کیا۔میں ان کے فن کی ہمیشہ سے قدردان تھی مگر ان کی شخصیت سے شناسائی پلاک میں ملازمت کے دوران ہوئی۔
صدیوں میں کوئی ایک مصور اسلم کمال بنتا ہے لیکن اسلم کمال کو مل کر احساس ہوا کہ وہ شائستگی اخلاص اور زندہ دلی میں بھی اپنی ،مثال آپ تھے۔کسی محفل میں ملاقات ہوئی تو انہیں پلاک مدعو کیا۔چند دنوں بعد وہ تشریف لائے اور تفصیل سے پورے ادارے کا دورہ کیا۔پھر تو ہمارے اخلاص اور عقیدت سے ایسے بندھے کہ تقریباً روز ہی پلاک آنے لگے ان کازیادہ تر کام اردو شاعروں کے حوالے سے تھا جب پلاک سے جڑت کے بعد پنجابی کے عظیم صوفی شاعروں کی طرف راغب ہوئے۔ وہ 2013 سے تقریباً روزانہ یا ہفتے میں تین بار تشریف لاتے ، کچھ دیر ہمارے ساتھ بیٹھتے ، چائے پیتے اور پھر میوزیم میں کام کرنے لگتے۔ 2019میں’’پنجاب کا تخلیقی ماضی‘‘ کے عنوان سے 8 ضرب 12 کا ایک شاندار میورل تخلیق کر کے پلاک اور پنجابی زبان کا شملہ بلند کیا اور فن کی دنیا میں حیرت انگیز دلکشی بکھیری۔اس میورل سے اچھی یادیں وابستہ ہیں۔ لیکن افتتاح کے بعد کچھ دن جس آزمائش سے گزرنا پڑا وہ سوچ کر اب بھی دل دکھتا ہے۔ ہوا یوں کہ اس میورل کا افتتاح اس وقت کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار صاحب نے کیا، افتتاح کے وقت اسلم کمال نے پنجاب کےصوفی شاعروں کے حوالے سے اپنے کام کی نوعیت سے آگاہ کیا۔اگلے دن وزیراعلیٰ صاحب کے آفس کی طرف سے فون آگیا کہ یہ میورل پیک کر کے بھیجا جائے۔ وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو تحفہ دینا ہے یہ سلسلہ کئی دن چلتا رہا ،ہم نے بہت سمجھایا،منت ترلے کیے کہ اتنے برسوں کی محنت والا کام ادارے کی ملکیت ہے، پھر اگر اسے دیوار سے اتارا گیا تو یہ چونکہ کئی بورڈ جوڑ کر بنایا گیا ہے ٹوٹ جائے گا اور دوبارہ جوڑنے سے حرف آگے پیچھے ہو سکتے ہیں۔ اس دوران اردو کانفرنس میں شرکت کیلئے میں کراچی چلی گئی۔ شام کو ڈائریکٹر کی طرف سے فون آیا کہ وزیراعلیٰ صاحب بہت ناراض ہیں کیونکہ وہ خان صاحب کو افتتاح والے دن ہی بتا چکے تھے کہ لاہور میں صوفی شاعروں پر عظیم کام ہوا ہے وہ میں تحفے کے طور پر آپ کو بھیج رہا ہوں۔ اسلئے اسلام آباد آفس والوں کے بار بار پوچھنے پر زلفی صاحب کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ میورل کو یہاں سے اتروا کر اسلام آباد بھیجیں۔وہ ساری رات میں آنسوؤں سے روتی رہی اسلئے کہ میرے پاس وہ حرف نہیں تھے کہ جو میں اس میورل کے جانے کے بعد اسلم کمال صاحب کے سامنے معذرت کیلئے استعمال کر سکتی۔تاہم رب کا کرنا ایسا ہوا کہ اس میورل کو اتارنے کی کوشش میں یہ واضح ہو گیا کہ اگر اس کو الگ الگ کیا جائے گا تو اس کی تمام خوبصورتی ختم ہو جائے گی۔اس کے بعد پنجابی صوفی شاعری آ ن کینوس بنانے کا آغاز کیا۔9 پینٹنگز بنائی جانی تھیں ، مگر سلطان باہو ،بلھے شاہ ،میاں محمد بخش پر تین پینٹنگز بنانے کے بعد وہ پہلا ادھورا منصوبہ چھوڑ کر اگلے پڑاؤ کی طرف روانہ ہوگئے۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ڈاکٹر صغرا صدف کالم گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ 13 جنوری کو سنایا جائیگا
Next Article نامور ماہر قانون ،سابق اٹارنی جنرل فخرالدین جی ابراہیم کی پانچویں برسی 7 جنوری کو منائی جائے گی۔
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم

جون 9, 2026

عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت

جون 6, 2026

پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم

جون 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مظفر آباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 20 شہادتوں کی تصدیق جون 11, 2026
  • آزاد کشمیر میں ہڑتال اور بداعتمادی کی فضا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 11, 2026
  • مری حادثہ، ملتان سوگوار : ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کی میتیں ناقابلِ شناخت جون 10, 2026
  • ڈاکٹر علی شاذف : زمانے کی دھول میں چھپا سچ : محمد عمران کا کتاب کالم جون 10, 2026
  • رات گئے شدید حملوں کے بعد ایران کے خلاف امریکی جوابی کارروائیاں ختم جون 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.