Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»کورونا بعض سرکاری ملازمین کو راس آ گیا ۔۔ شوکت اشفاق
تجزیے

کورونا بعض سرکاری ملازمین کو راس آ گیا ۔۔ شوکت اشفاق

ایڈیٹراپریل 29, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shokat ashfaq
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تحریک انصاف کا کرپشن کے حوالے سے موقف بڑا واضح رہا ہے کہ اپنوں سمیت کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا،وزیراعظم عمران خان بھی بار ہا اس کا اعادہ کر چکے ہیں لیکن ابھی تک حالات جوں کے توں ہیں نہ تو کرپشن کم ہوئی ہے اور نہ ہی کسی ذمہ دار کو قابل بیان سزا ہوئی ہے بلکہ مختلف اداروں کی طرف سے جو سروے سامنے آئے ہیں ان کے مطابق کرپشن کا گراف بڑھا ہے خصوصاً کرونا وائرس کی وجہ لاک ڈاؤن‘ قرنطینہ سنٹرز‘ آئسولیشن وارڈز‘ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیک سٹاف کو حفاظتی سامان کی فراہمی آئسولیٹ کئے گئے لوگوں کے کھانوں‘ میڈیکل کے سامان کی خریداری سمیت دیہاڑی دار مزدوروں کو حکومت کی طرف سے فراہم امداد میں جو ”شریفانہ“ کارروائیاں ہوئی ہیں ان کے رزلٹ اور لوٹ مار کے تخمینے کچھ عرصہ بعد منظر عام پر آئیں گے کیونکہ جہاں کرونا نے عام لوگوں کی معاشی حالت ابتر کر دی ہے وہاں کچھ پبلک سرونٹس کو بہت راس آیا ہے یعنی پانچوں گھی اور سر کڑاہی میں کی بات ہی صادق آتی ہے اگر یقین نہ آئے تو سرکاری اداروں سے رپورٹس حاصل کر لیں آرام آ جائے گا کیونکہ یہی وجہ رہی ہو گی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر خرم لغاری کو گندم خریداری میں مداخلت اور باردانہ سمیت بار برداری کے ٹھیکے اپنے آدمیوں کو دلانے کے ”جرم“ میں مشاورت سے فارغ کر دیا گیا ہے لیکن کیا وہ یہ فریضہ اکیلے ہی سر انجام دے رہے تھے؟ اگر نہیں تو پھر شامل ذمہ داروں کو بھی ہلانا ضروری تھا ٹھیک اسی طرح جیسے وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے اپنے معاؤنین کے ذریعے یہ اعلان کروایا تھا کہ چینی سکینڈل کی تحقیقات کے نتیجہ میں جن لوگوں پر الزام آیا ہے ان کا 25اپریل تک فرانزک آڈٹ کروا کر کاروائی کی جائے گی لیکن یہ تاریخ گزر چکی اور اب تحریک انصاف کی حکومت ایک مرتبہ پھر اپنے وعدے کو پورا کرنے میں نا کام ہوئی ہے اور چینی سکینڈل پر جو کمیشن بنایا گیا تھا اس نے مزید 3ہفتوں کا وقت مانگا ہے جس پر کابینہ غور کرے گی ۔
ان کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ مذکورہ طریقہ واردات گزشتہ 73سالوں سے جاری ہے اور جس کسی کو خراب کرنا ہو اس پر کمیشن قائم کر کے اسے خراب کر دیا جاتا ہے تاریخ گواہ ہے کہ ایسے کمیشن کام تو کرتے رہے ہیں لیکن عوام کو بھول جاتے ہیں اور پھر کبھی کسی حکومت کو ایسے کسی کمیشن کی رپورٹ سے ”کچھ“ حاصل کرنا ہوتا ہے تو نکال لیتی ہے لیکن ذمہ دار کو سزا پھر بھی نہیں ہو پاتی اب کی مرتبہ بھی ماضی کو ہی دہرایا جا رہا ہے۔
ایک طرف مختلف قومی و عالمی ادارے منع کر رہے ہیں کہ لاک ڈاؤن ابھی ختم نہ کریں مگر دوسری طرف سرکاری عہدیدار‘ گورنر اور وزراء اعلیٰ بھرپور پروٹوکول میں کرونا وائرس کیلئے کئے جانے والے ایس او پی کی دھجیاں اڑاتے پھر رہے ہیں لمبے لمبے قافلوں میں ایک چھوٹے سے وارڈ کا دورہ کر کے تمام سرکاری اہلکاروں کو سامنے بیٹھا کر میٹنگ میٹنگ کر کے واپسی کی راہ لیتے ہیں لیکن سمجھ نہیں آتا کہ کیا کرنے آتے ہیں جو بیان یہاں جاری کر تے ہیں وہی لاہور میں جاری ہو سکتے ہیں اور جو اخراجات ان کے سفر اور دوروں پر اٹھ رہے ہیں وہی وائرس کے خلاف استعمال کر لئے جائیں حالانکہ انہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ یہ خطرناک وائرس پاکستان میں اب انتہائی بلندی پر جا رہا ہے جس سے خدشات بڑھ رہے ہیں یہی بات وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہی ہے لیکن نہ تو وہ خود اس پر عمل کر رہے ہیں اور نہ ہی ان کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کر رہی ہے۔
انتظامیہ ایک مرتبہ پھر میٹنگ کا چکر چلا چکی ہے اور پولیس کا یہ عالم ہے کہ اس عالمی وباء کی وجہ سے دنیا بھر میں جرائم کم ہوئے ہیں لیکن پاکستان میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ہوا ہے جو گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب کی گڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ انہوں نے کن سفارشیوں کو اتنی اہم سیٹوں پر بیٹھا رکھا ہے جو عام دنوں کا کام کرنے سے بھی عاری ہیں یہی وجہ ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے دن اشیاء ضرورت کی قیمتیں دوگنا سے بھی زیادہ ہو گئیں فروٹ عام شہری کی پہنچ سے دور ہو گیا گوشت‘ چکن‘ سبزی اور دوسری اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے شہری چکرا کر رہ گئے لیکن انتظامیہ کا یہ عالم تھا کہ وہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک کے ساتھ تصویریں بنواتے رہے اگر یہی عالم رہا تو پھر اس مرتبہ گندم خریداری کا ہدف بھی پورا ہوتا نظر نہیں آتا کیونکہ سرکاری اہلکار اس قسم کی سر گرمیوں میں ملوث ہیں تو دوسری طرف پرائیویٹ لوگ دھڑا دھڑ گندم خرید کر رہے ہیں اور وہ بھی کاشتکار کے کھیت سے سرکاری قیمت سے بھی زیادہ یہ خرید کر رہے ہیں سرکاری خریداری کرنے والے گندم لانے والے کا شتکار کو زیادہ نمی اور دوسرے عوامل کی بنا پر 2سے تین کلو فی چالیس گلو گرام کٹوتی کر رہے ہیں لیکن پرائیویٹ خریدار 10فیصد نمی پر پورے چالیس کلو گرام کے نقد پیسے دے رہے ہیں اگر یہی حالات رہے تو پھر یہ موجودہ صوبائی حکومت مکمل نا کام ہو گی جس کا خمیازہ عوام کو اگلے 6ماہ کے بعد اٹھانا پڑے گا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کورونا وائرس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمیت سے کورونا نہیں پھیلتا : جنازے باعزت طریقے سے کرائے جائیں : عالمی ادارہ صحت
Next Article بارش( 1) ۔۔ طلعت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

ایم ایل ون منصوبے میں تاخیر، لاگت دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی

جون 14, 2023

ملیکہ بخاری نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی: ذرائع

مئی 25, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.