Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»فاروق عادل»فاروق عادل کا کالم:ممنون حسین،درویش قصرِ شاہی (1)
فاروق عادل

فاروق عادل کا کالم:ممنون حسین،درویش قصرِ شاہی (1)

ایڈیٹرجولائی 20, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mamnoon hussain girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

’فاروق صاحب، چائے تو پی لیجیے !‘۔جہاز اس وقت اکتیس ہزار فٹ کی بلندی پر تھا یا چونتیس ہزار فٹ کی، یہ تو یاد نہیں لیکن ایک خاص بلندی پر پہنچنے کے بعد پرواز ہموار ہو کر خوش گوار ہو جاتی ہے۔ انجن کو چونکہ کم زور لگانا پڑتا ہے، اس لیے اس آواز میں بھی یکسانیت پیدا ہو جاتی ہے جسے لوری سمجھ کر مسافر اونگھنے لگتے ہیں۔
یہ خصوصی جہاز اس وقت ایسی ہی کیفیت میں تھا اورمیں بجائے نیند کے مزے لینے کے نشستوں کے درمیان بچھی میز پر سر جھکائے تیزی سے لکھنے میں مصروف تھا۔ سامنے کی نشست پر میرے محترم و مشفق شاہد خان صاحب بیٹھے تھے جو مسکراتے ہوئے مجھے قلم چلاتے دیکھ رہے تھے اور دو ایک بار کہہ چکے تھے کہ بیٹا، اتنی ٹینشن کی ضرورت نہیں، کام انشاء اللہ وقت پر ہو جائے گا۔
یہ خصوصی پرواز استنبول کی جانب محو پرواز تھی جہاں گزشتہ روز اسلامی سربراہی کانفرنس کا افتتاحی اجلاس ہونے والا تھا۔ صدر مملکت نے اس موقعے پر جو تقریر کرنی تھی، میں اسی کی نوک پلک سنوارنے میں مصروف تھا۔ ایسی غیر معمولی کانفرنسوں کے لیے خطابات بہت پہلے تیار کر لیے جاتے ہیں لیکن کسی وجہ سے تقریر کی تیاری میں تاخیر ہو گئی اور وہ کام جسے میں اپنے دفتر میں معاونین اور تعاون کرنے والے عملے کے ساتھ اطمینان سے کیا کرتا تھا، اب اسے میں سفر کا لطف اٹھانے کے بجائے جہاز میں ہی کرنے پر مجبور تھا۔
اسی دوران میں ہوسٹس نے چائے لا کر رکھ دی ،میں نے شکر گزار نگاہوں سے اس کی طرف دیکھا اور سوچا کہ ہاتھ والا جملہ مکمل کرلوں پھر چائے کا گھونٹ بھی لیتا ہوں۔ نہیں معلوم وہ جملہ طویل ہو گیا یا جملوں کے اندر سے جملے نکلتے چلے گئے کہ چائے ویسی ہی پڑی کی پڑی رہ گئی۔ اسی دوران میرے کانوں نے وہ مہربان آواز سنی جس میں چائے کی طرف توجہ مبذول کرائی جا رہی تھی۔ میں نے چونک کر سر اٹھایا اور پھر احتراماً اٹھ کھڑا ہوا۔ یہ صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین تھے۔ وہ جانے کب سے سر پر کھڑے میری تگ و دو کا تماشا دیکھ رہے تھے۔
میرے اٹھ کھڑے ہونے پر انھوں نے میرے دائیں کاندھے پر ہاتھ رکھا اور نرمی سے دباتے ہوئے کہا کہ آرام سے بیٹھ جائیے۔ میں بیٹھنے لگا تو قدم بڑھا کر وہ بھی میرے برابر بیٹھ گئے اور کانفرنس اور اس کے ایجنڈے پر بات چیت کرنے لگے۔
میں نے اب تک جو کام کیا تھا، اس پر نگاہ ڈالی اور کچھ نکات مجھے نوٹ کرائے تاکہ میں انھیں بھی تقریر میں سمو دوں۔ 2014 ء سے قبل ایوان صدر میں متعلقہ محکموں سے لکھی ہوئی تقریر آ جایا کرتی تھیں جنھیں کم و پیش جوں کا توں ہی پڑھ دیا جاتا تھا لیکن یہ روایت انھیں پسند نہ آئی۔ یہی سبب تھا کہ ایک روز انھوں نے مجھے طلب کیا اور کہا کہ یار، میں برسوں پہلے لکھی گئی ان روایتی تقریروں سے تنگ آگیا ہوں، اس لیے یہ معاملہ تم اپنے ہاتھ میں لے لو۔
میں نے عرض کیا کہ سر، یہ بڑی ذمے داری کا کام ہے، میں اکیلے کیسے کر سکوں گا؟انھوں نے کہا کہ میں جو ہوں، پہلے ہم تبادلہ خیال کریں گے، سوچ سمجھ کر نکات تیار کریں گے پھر ان کی روشنی میں تم تقریر تیار کر لیا کرنا۔ صدر مملکت کے حکم پریہ شعبہ میرے سپرد کر دیا گیا اور یہ کام کچھ عرصے تک کامیابی سے انجام پاتا رہا لیکن کچھے عرصے کے بعد اس کام میں رخنہ پڑ گیا کیونکہ ایک طاقت ور لابی اس نظام کے خلاف ہوگئی ، یوں رکاوٹ پڑنے لگی۔ اس تقریر میں تاخیر کی وجوہات بھی کچھ ایسی ہی تھیں اور یہ جو صدر مملکت اپنی نشست سے اٹھ کر میری نشست پر پہنچے تھے، اس میں حکمت یہ تھی کہ رخنہ ڈالنے والوں کو پیغام پہنچ جائے۔
ممنون صاحب سے میری یاد اللہ اس زمانے میں ہوئی جب انھیں سندھ کا گورنر بنایا گیا۔ میں ایک روز اپنا موٹر سائیکل پھٹپھٹاتا ہوا گورنر ہاس پہنچ گیا۔ گفتگو شروع ہوئی اور محمد احمد بھائی نے تصویریں بنانے کے لیے کیمرہ سیدھا کیا تو ممنون صاحب نے کہا کہ ٹھہریے، یہ ایک عجیب سی بات تھی۔ احمد بھائی نے کیمرہ نیچے کیا تو ممنون صاحب نے دراز سے کنگھا نکالا اور مسکرا کر میری طرف بڑھاتے ہوئے کہا کہ تصویر بننے سے پہلے اپنی زلفیں تو سنوار لیجیے۔ ’اس شخص کے دل میں تو ایک دھڑکتا ہوا دل ہے‘۔ گورنری کنگھے سے بال سنوارتے ہوئے میں سوچا۔
ممنون صاحب کی گورنری زیادہ عرصے تک نہ چل سکی، پرویز مشرف نے ایک شام اچانک میاں نواز شریف کی حکومت کا بوریا بستر گول کر دیا تو ان کے عہدے کی میعاد خود بخود ختم ہو گئی لیکن اسی شام انھیں پیغام ملا کہ یہ ایوان خالی کرنے کی ضرورت نہیں، آپ اپنے منصب پر برقرار رہ سکتے ہیں۔ ممنون صاحب نے یہ پیغام ایک معنی خیز مسکراہٹ کے ساتھ سنا ،سیڑھیاں اتر کر گورنر سیکریٹریٹ میں داخل ہوئے اور عملے سے الوداعی ملاقات کرنے لگے۔ اسی دوران میں بیگم صاحبہ کالونی میں چلی گئیں اور بڑے چھوٹے تمام عملے کے بیوی بچوں سے ملنے کے بعد واپسی کے لیے تیار ہوگئیں۔
گورنر شپ سے فراغت کے بعد جن دنوں ہائی جیکنگ کیس چل رہا تھا، انھیں گرفتار کر لیا گیا، اس موقعے پر بھی انھیں وفاقی وزارت پیش کی گئی لیکن انھوں نے وزارت پر جیل کو فوقیت دی۔ممنون صاحب صدر مملکت کیسے بن گئے، اس سوال میں اچنبھے کا پہلو یہ ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت میں جب مختلف مواقعے پر مناصب پر لوگوں کے انتخاب کی بات ہوتی تو وہ ہمیشہ اپنی جگہ کسی دوسرے کا نام پیش کر دیتے۔ ایک بار سینیٹ کی نشست خالی ہوئی تووہ خواجہ قطب الدین کا نام پیش کر کے پیچھے ہوگئے۔
اسی طرح ایک بار پھر سینیٹر بننے کا موقع آیا تو انھوں نے مشاہد اللہ خان کا نام آگے کر دیا۔ میاں صاحب کے تیسری بار وزیراعظم بننے کے بعد جب منصب صدارت کے لیے نامزدگی کا وقت آیا تو اس بار انھیں اجلاس میں نہیں بلایا گیا اور ان کے نام کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وہ اجلاس میں ہوتے تو ممکن ہے کہ اس بار بھی وہ اپنے کسی دوسرے ساتھی کو منتخب کرا دیتے۔
(جاری ہے)
(بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ:پاکستان نے افغان سفیر کی ’جھوٹی‘ بیٹی کا راز فاش کردیا!
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:پاکستان کیخلاف سازشیں اور بقراط عصر کی ’’پُھرتیاں‘‘
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 25, 2026

ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی

اپریل 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.