Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»دما دم مست قلندر ۔۔ فاطمہ بھٹو / مترجم رضا مہدی باقری
تجزیے

دما دم مست قلندر ۔۔ فاطمہ بھٹو / مترجم رضا مہدی باقری

ایڈیٹرمارچ 1, 20176 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزشتہ جمعرات کو نام نہاد "اسلامی ریاست” داعش کے خود کش بمبار نے سیہون شریف پر حملہ کیا. پاکستان کے جنوبی سندھ صوبہ میں واقع یہ مزار مقدس ترین مزارات میں شمار ہوتا ہے.اس اندوہناک واقعہ میں 24 بچوں سمیت 80 سے زیاده افراد شہید اور 250 زخمی ہوئے۔ دہشت گرد قلندر سے نفرت اسی لئے کرتے ہیں کیونکہ ہم سب ان سے محبت کرتے ہیں. سیہون میں قلندر اور ان کا مزار سنی، شیعہ، ہندو، مسلم، موحد و ملحد سب کی محبت و عقیدت کا مرکز و محور ہے۔ نام نہاد اسلامی ریاست کے دہشت گرد اور وہابی تشدد پسند جو اسلام کی انتہا پسندانہ تشریح کرتے ہیں ان کے نزدیک مزار پر رائج رسومات، موسیقی، دھمال وه بنیادیں ہیں جن کی وجہ سے یہ سیہون شریف جیسی درگاہوں کو نشانه بناتے ہیں
1980 اور 90 کی دہائی میں اپنے بچپن میں اپنے خاندان کے ساتھ کراچی سے اپنے آبائی شہر لاڑکانہ جاتے ہوئے سیہون شریف میں حاضری دیا کرتی تھی. ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر سفر کرتے جن پر پام کے درخت اور اکا دکا لوگ ہی نظر آتے ، ہم دریائے سندھ کے مغربی کنارے پر رک جاتے تاکہ سیہون میں محو خواب لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دیں. شہباز قلندر تیرہویں صدی عیسوی کے صوفی شاعر مولانا روم کے ہم عصر تھے۔ قلندر جن کا پورا نام سید محمد عثمان مروندی
ہے، انہیں موسیقی و صوفیانہ شاعری کی وجہ سے لعل شہباز قلندر کے نام سے محترم و مکرم جانا جاتا ہے. جیسے جیسے ہم سیہون کی تنگ گلیوں سے گزرتے ہیں فضا پھولوں اور ہاروں کی خوشبو سے معطر ہوتی چلی جاتی ہے، جو زائرین مزار پر چڑہانے کے لئے خریدتے ہیں۔
سات سال کی عمر میں عاشوره کے دوران سیہون شریف گئی اس موقعہ پر وہاں نواسهء رسول صلی الله علیه وآله وسلم حضرت امام حسین کی عزاداری و ماتم داری ہورہی تھی جنہیں 680 عیسوی میں ایک ظالم حکمران نے کربلا، جسے اب عراق کہتے ہیں، کے مقام پر شہید کردیا تھا. مجھے لعل شہباز قلندر کے مزار کے احاطہ میں ہزاروں عزادروں کا ماتم اب بھی یاد ہے جو پسینے سے شرابور کالی شلوار قمیض پہنے گھاس اور ان بجھے سگریٹوں پر سینہ کوبی کرتے ہوئے چل رہے تھے. سات سال کی عمر میں مجھے یہ سب کچھ انتہائی ارتعاش انگیز، حیران کن اور قلندر کی پاکیزگی کا مظہر لگا
میں برسوں سے وہاں جا کر سرخ و سبز روشنیوں، سنہری گنبد اور فلک بوس میناروں سے مزین احاطہ مزار میں بیٹھتی ہوں. مزار کا فرش اکثر زائرین سے کھچا کھچ بھرا رہتا ہے. کچھ لوگ اپنے بچوں کی خوراک کے ٹفن لئے نظر آتے ہیں…..وہ پھٹے پرانے کپڑوں میں ملبوس مصروف دعا و مناجات ہوتے ہیں ۔ امراء و رؤسا بھی اپنی اپنی پریشانیاں قلندر پاک کی چوکھٹ پر رکھنے کے لئے مجمع کو چیرتے چلے آتے ہیں. ایسا ملک جو لسانی، علاقائی، جنسی اور طبقاتی تقسیم پر قائم ہے وہاں قلندر کی بارگاه انسانی برادری کی یک جہتی اور محبت کا مینار نور ہے… یه ایک ایسا انبساط افزا جزیره ہے جہاں آکر ہندو، بدھ ، مسلمان سب ایک ہو جاتے ہیں ۔ جمعرات کی شام کو لوگ قوالی سننے اور مستانه وار رقص/ دھمال کے لئے مزار پر اکٹھے ہوتے ہیں. وه گلابوں کی پتیاں، مکھانے اور پس انداز کی ہوئی رقم لے کر آتے ہیں. وه شدت آلام سے آرام اور اس ظالم دنیا میں کرب و اذیت سے نجات کے لئے دعا کرتے ہیں اور اپنی بھولی بسری دعاؤں کے جواب کی استدعا کرتے ہیں. جو لوگ کچھ بھی لانے کے قابل نہیں وه خالی ہاتھ ہی آ جاتے ہیں. سیہون کی بارگاه کمزور، پریشان اور مفلوک الحال انسانوں کو امن اور تحفظ کی یقین دہانی کراتی ہے
جب بھی ھم سیہون جاتے ایک گونگا بہره شخص جسے گونگا کے نام سے ہی پکارا جاتا تھا میرا اور میرے بھائی زلفی کا استقبال کرتا
یه مزار کا خادم اور محافظ تھا. بعض اوقات اس کی قمیض کی جیب پر امام حسین علیه السلام کی تصویر چسپاں ہوتی تھی، گونگا ہمیں مزار میں لے جاتا جو اس کاگھر تھا، پناه گاه تھی. مزار پر درج ذیل نغمات سننے کو ملتے ہیں
شہباز قلندر… قوالی
سیہون کا سفر فنا فی الله
طاہر فریدی قوال کی وڈیو
او لال میری پت رکھیو بلا جھولے لالن
سندھڑی دا سیہون دا سخی شہباز قلندر
دما دم مست قلندر
میں سیہون سے دور بہت دور ہوں، ان ملکوں میں ہوں جو اردو بولنے والوں کے دیس سے کتنے ہی دور ہوں……..”دمادم مست قلندر” سننے کی خاطر مادر وطن میں واپس جانا ہی ہوتا ہے
۔ مزار پر افسوس ناک حمله کے بعد میرے بھائی نے مجھے فون کر کے دریافت کیا کہ "گونگا زنده ہے؟” لیکن جب سے دھماکه ہوا ہے کسی نے گونگا کو نہیں دیکھا. ہم پاکستانیوں کا ایمان ہے اولیاء ہماری حفاظت کرتے ہیں.. کراچی جہاں ہم سمندر کے کنارے رہتے ہیں… ہمارا ماننا ہے که عبدالله شاه غازی کا مزار شہر کو سمندری طوفانوں سے بچائے رکھتا ہے.
قلندر کے یہاں آنے سے پہلے سیہون کا نام شیوستان تھا یعنی ہندو دیوتا شیوا جی کے نام پر. وقت کے ساتھ نام سیہون میں تبدیل ہو گیا.. مگر سندھ صدیوں سے تمام مذاہب کا گھر رہا ہے. قلندر کے عرس پر مزار پر چادریں چڑھانے والوں میں ہندو مسلمان سب شامل ہوتے ہیں.

(مطبوعہ:نیو یارک ٹائمز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسنسنی خیز مقابلہ : کوئٹہ پی ایس ایل کے فائنل میں
Next Article دینی مدارس : قلم سے کلاشنکوف تک ۔۔ غضنفر علی شاہی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان

جون 25, 2026

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟

جون 24, 2026

محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جون 24, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان جون 25, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.