Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ہمیں بلیک میل کرنے کے لیے گندی ویڈیوز، آڈیوز نکالی جا رہی ہیں : عمران خان
اہم خبریں

ہمیں بلیک میل کرنے کے لیے گندی ویڈیوز، آڈیوز نکالی جا رہی ہیں : عمران خان

ایڈیٹردسمبر 22, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
audio imran khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے فوری انتخابات کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ملک تیزی سے نیچے جا رہا ہے سب کے ہاتھوں سے نکل جائے گا۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے لاہور میں گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے والے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جلدی انتخابات کرانے کا اس لیے کہا کہ جس طرح یہ ملک تیزی سے نیچے جا رہا ہے سب کے ہاتھوں سے نکل جائے گا۔انھوں نے کہا کہ ’گندی ویڈیوز، آڈیوز نکل رہی ہیں، بچے ہمارے سوشل میڈیا پر گند دیکھ رہے ہیں صرف اس لیے کہ کسی طرح بلیک میل کیا جائے اور ہم ان چوروں کو ہضم کر لیں۔‘
عمران خان نے کہا کہ میں پاکستان میں اداروں سے پوچھتا ہوں کہ کیا آپ کو فکر کرنی چاہیے یا نہیں کہ ہمارا ملک آج وہاں پہنچ رہا ہے جہاں سے اسے واپس لانا بہت مشکل ہو جائے گا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے وزرا بار بار ہمیں چیلنج کرتے تھے کہ اسمبلیاں تحلیل کریں اور اب ہم اسمبلیاں تحلیل کرنے جا رہے ہیں تو اعتماد کے لیے بھی ووٹ اور عدم اعتماد تحریک کے لیے بھی ووٹ لینا پڑ رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ جہاں آج ملک کھڑا ہے میں نے 70 سال کی عمر میں اس طرح ملک کو اندھیرے میں جاتے نہیں دیکھا۔
عمران خان نے کہا کہ 8 ماہ قبل ایک آدمی نے فیصلہ کرکے ملک پر جو ظلم کیا وہ کسی دشمن نے بھی نہیں کیا کیونکہ جو حکومت گرائی گئی تھی وہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ترقی کی شرح پر گامزن تھی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان اس لیے کیا کہ ہمیں خوف ہے کہ اگر ملک میں فوری انتخابات نہ کرائے گئے یہ تو ملک جس تیزی سے تباہی کی طرف جا رہا ہے سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔
پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ میں تمام اداروں بشمول عدلیہ، ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریٹس سمیت سب سے بات کرنا چاہتا ہوں کہ یہ عمران خان کی نہیں ہم سب کی جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک آدمی نے جس طرح ہمارے ساتھ دشمنی کی مجھے کبھی اس طرح احساس نہیں ہوا جس طرح ہماری پارٹی پارٹی اور مجھ پر کیا گیا جیسا کہ میں ملک کا غدار اور دشمن ہوں۔انہوں نے کہا کہ سروے کے مطابق 70 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ ملکی مسائل کا حل فوری انتخابات میں ہے لیکن ایک آدمی فیصلہ کر بیٹھا تھا کہ اس پارٹی کو ختم کرنا ہے اور کسی طرح عمران خان کو نااہل کروانا ہے۔
پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد گورنر بلیغ الرحمٰن کو وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے اقدامات سے روکنا ہے۔پی ٹی آئی کے کارکنان نے گورنر ہاؤس لاہور کے باہر احتجاج کے دوران گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کے خلاف شدید نعرے بازی کی جہاں پی ٹی آئی کا 100 میٹر طویل پرچم بھی ساتھ لے آئے۔گورنر ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں اور سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر اور ڈاکٹر یاسمین راشد بھی گورنر ہاؤس کے باہر پہنچے اور حماد اظہر نے کہا کہ گورنر ہاؤس کو عوامی طاقت کے خوف سے سیل کردیا گیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ جب پتا چلا کہ کوئی کیس بھی کام نہیں کر رہا تو مجھے راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا گیا۔
پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ پاکستان میں امید ختم ہوگئی ہے لوگوں کو کوئی روشنی نظر نہیں آرہی کیونکہ ڈالر ختم ہوگئے ہیں، ملک قرضے ادا کرنے سے بھی قاصر ہے جبکہ برآمدات نہ ہونے کے برابر ہیں اور سمندر پاکستانیوں نے بھی ترسیلات بھیجنا بند کردی ہیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#imrankhan عمران لاہور
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبغاوت پر اکسانے کا کیس: شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری
Next Article گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ پرویز الہی کو عہدے سے ہٹا دیا : صوبائی کابینہ بھی ختم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مذاکرات پر آمادگی اور عمران خان کی صحت: سید مجاہد علی کا تجزیہ

فروری 28, 2026

جو عمران خان کے بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا، سائیڈ پر ہوجائے، علیمہ خان پارٹی قیادت پربرس پڑیں

فروری 25, 2026

سیاسی قید، طاقت اور مفاہمت: کیا عمران خان پھر اقتدار میں آئیں گے ؟ ۔۔ ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

فروری 17, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.