Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»خاور نعیم ہاشمی»صوابدیدی دانشوروں سے تعزیت: پردہ اٹھتا ہے/خاور نعیم ہاشمی
خاور نعیم ہاشمی

صوابدیدی دانشوروں سے تعزیت: پردہ اٹھتا ہے/خاور نعیم ہاشمی

ایڈیٹراگست 27, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of khawar naeem hashmi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عہد جدید میں سب سے زیادہ خطرناک چیز کا نام ہے بچے، اللہ پناہ، آجکل توبچے دانتوں سمیت بھی پیدا ہونے لگے ہیں، اب اس بات سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کس بچے کی پیدائش کس گھر میں ہوتی ہے،مولوی صاحب سے کترینہ کپور تک اور کسی سیاستدان سے دیہاڑی دار تک سبھی کے گھروں میں ایک ہی ماڈل کے بچے پہنچ رہے ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ ان بچوں سے استفادہ کیا جائے، اور یہ اسی صورت ممکن ہے کہ انہیں قومی تحویل میں لے لیا جائے،عمران خان تو ویسے ہی نوجوانوں کے لیڈر تصور کئے جاتے ہیں اگر وہ اس سال پیدا ہونے والے تمام بچوں کو نیشنلائز کرلیں تو ان کا اپنا فیوچراور بھی محفوظ ہو سکتا ہے، جب یہ بچے پانچ سال کی عمر تک پہنچیں گے تو اگلے الیکشن بھی سر پر ہونگے، آج جن بچوں کی عمر پانچ سال ہے‘ 2023ء میں وہ دس سال کے ہو چکے ہوں گے، اس وقت کوئی ن لیگ یا نواز شریف ہو نہ ہو، یہ بچے ہی خان صاحب کا حساب کتاب لینے کیلئے کافی ہونگے،اسی دوران اگر خود عمران خان بچوں والے ہوگئے تو سونے پر سہاگہ۔ میری نواسی ایا دو سال کی ہو چکی ہے، میں نے اسے کسی شرارت پر ٹوکا،، ایا‘ تم بہت بد تمیز ہو،، جواب ملا ،،یس، پاپا،، مجھے آجکل کے بچوں کی اہمیت کا خیال صوابی کے ایک بچے کو دیکھ کرآیا جس نے ٹیکنالوجی کی مدد سے عمران خان کو روزانہ حساب دینے کا پابند بنا دیاہے، اس بچے نے ایک ویب سائٹ بنا لی ہے جس کا نام،، خان میٹر،، رکھا ہے،یہ ویب سائٹ سو دن تک روزانہ اوروہ بھی چوبیس گھنٹے عمران خان کی کارکردگی کو مانیٹر کرے گی،اس پر کپتان کے وعدوں کے ساتھ چار بٹن لگائے گئے ہیں۔ 4.broken 3.achievedprogress2.in started1.not پہلے بٹن میں وہ وعدے اور منصوبے ہونگے جو ابھی شروع ہی نہیں کئے گئے،دوسرا بٹن ہے ان وعدوں کا،جن پر کام شروع کر دیا گیا ہے، تیسرے نمبر پروہ کام ہونگے جو وعدے کے مطابق ایفا کر دیے گئے ہونگے اور چوتھا بٹن بہت خطرناک ہے، یہاں وہ وعدے ہوں گے جو توڑ دیے گئے، عمران خان کی حکومت کے آج نو دن مکمل ہو رہے ہیں باقی رہ جاتے ہیں اکانوے دن، حکومت کہاں کھڑی ہے؟ دیکھ لیں ابھی ویب سائٹ خان میٹر پر ٭٭٭٭٭ کمپرومائز یعنی کسی بھی امر پر سمجھوتہ کر لینا، یہ ہمیشہ سے ہمارے معاشرے کا وطیرہ رہا ہے، پاکستان میں تو پچاس سال تک بننے والی ساری فلموں کی کہانیوں کا انجام بھی سمجھوتہ ہی رہا، فلم کا ولن یا ویمپ تین گھنٹے مسلسل ظلم اور نا انصافیاں کرتے دکھائی دیتے تھے اور فلم کے آخری پانچ منٹوں میں ظالم اور جابر کو معافی مانگتے ہوئے دکھایا جاتا اور سارا گھرانہ ہنسی خوشی زندگی گزارنا شروع کر دیتا ہے اور پھر پردہ گرا دیا جاتا،فلموں میں انقلابی تبدیلی اس وقت آئی جب اسی کی دہائی کے شروع میں ہمارے مرحوم دوست حفیظ احمد نے بھٹی برادران کیلئے پنجابی فلم ،ظلم دا بدلہ،لکھی، یہ پاکستان کی پہلی فلم تھی جو سو ہفتوں سے بھی زیادہ چلی اور ایک بہت بڑی تبدیلی کا باعث بنی، حفیظ احمد کو فلمی دنیا میں کم اور سول سوسائٹی میں زیادہ پذیرائی ملی، کئی سال تک اسے ادبی اور ثقافتی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر بلوایا جاتا رہا،اسے ،وحشی جٹ، اور ،مولا جٹ،لکھنے والے ناصر ادیب کی طرح دھڑا دھڑ فلمیں ملیں مگر اس کی اپنی غربت دورنہ ہوئی، حفیظ احمد نے بھٹی برادران کیلئے کئی اور بھی کامیاب فلمیں لکھیںجن کا انجام سمجھوتہ نہیں تھا، وہ عنایت حسین بھٹی کے بھائی کیفی کااسسٹنٹ بھی رہا اور اس کے ادارے کو عمر عزیز کے کئی برس بھی دیے، ایک دن سڑک پر پیدل چلتے چلتے میں نے اس سے پوچھا،، بھٹی برادران تمہیں معاوضہ کتنا دیتے تھے؟ اس نے گہرا سانس لیا اور بولا،، میں نے ان کی فلمیں ہی نہیں لکھیں ان کے ساتھ کئی سال ملازم کی طرح رہا بھی ، اور اس تمام عرصے اور تمام فلموں کا اسے مجموعی طور پر پانچ ہزار روپے معاوضہ دیا گیا، میںیہ سن کر حیران رہ گیا اور اس سے کہا ،،در فٹے منہ تیرے انقلاب دا،، ٭٭٭٭٭ حکومت بن جانے کے بعد میں نے عمران خان کے منہ سے پہلا فقرہ یہ سنا ،، وہ سمجھوتے نہیں کریں گے، یقیناآج پاکستان کے پاس سمجھوتوں کی گنجائش نہیں، کوئی بھی سمجھوتہ پاکستان کی موت ہوگا،یہی تو ایک وقت ہے، دنیا کواپنی انا اور خودداری سے آشنا کرنے کا، اس سچ کا عمران خان کو مکمل طورپر ادراک ہے کہ آج امریکہ کے ساتھ پہلی سی محبت نہیں رہی، بلکہ یہ کہنادرست ہوگا کہ واشنگٹن سے اب کوئی راستہ اسلام آباد کی طرف نہیں جاتا، وہ خود کہہ چکے ہیں کہ امریکہ پاکستان کو نیچ سمجھتا ہے ،غلاموں سے بھی نیچ،امریکہ میں یہ سوچ خود ہمارے حکمران طبقات نے پیدا کی،پاکستان میں خودداری کی سیاست کبھی کی ہی نہیں گئی، جن سیاستدانوں نے ایسا کرنا چاہاانہیں اسٹیبلشمنٹ اور اس کی حواری سیاسی پارٹیوں نے تماشہ بنا دیا، نیست و نابود کردیا ،نشان عبرت بنا دیا۔ ٭٭٭٭٭ سالہا سال سے عمران خان کے حق میں بولنے والے کئی دانشور اور تجزیہ نگارراستہ بدل سکتے ہیں، وہ ان سے زیادہ عمران خان کے خلاف بولیں گے جو ان کے پیش رو ابتک بولتے چلے آئے ہیں، ان میں وہ عقل کل بھی ہو سکتے ہیں جوکبھی عمران خان کے تنخواہ دار بھی رہے، ان میں وہ عناصر بھی ہو سکتے ہیں جو ٹیلی وژن اسکرینوں پر بیٹھ کر خود کو جرنیلوں کا رشتہ دار ثابت کردیتے ہیں، عمران خان یاد رکھیں! مخالف صحافتی دھڑوں کا کوئی ایک بھی ممبران کی طرف نہیں آئے گا، کیونکہ صدر پاکستان، وزیر اعظم اور وزیروں کے صوابدیدی فنڈز ختم کر دیے گئے ہیں۔حکمرانوں کی مدح میں کالم لکھ کر میڈیا مالکان سے بھی مال ہتھیانے والے کالمسٹوں سے گزارش ہے دل گرفتہ نہ ہوں، اللہ بہترین رزق دینے والا ہے،ایک در بند ہو تو سو کھل جاتے ہیں۔ آپ کو لہریں گننے پر بھی لگا دیں تووہاں سے بھی وصولیاں کر لیں گے۔ایک سوال نئی حکومت سے۔غریبوں کی بیٹیوں کی جسم مزدوریاں کب ختم ہوں گی ؟
(بشکریہ: روزنامہ 92نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعارف علوی پاکستان کے صدر ہوں گے /سید مجاہد علی
Next Article رئیس کلیم چاچڑ …آنکھیں دیکھتی ہی رہ گئیں:وسیب/ظہور دھریجہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اپریل 19, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.