Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, فروری 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»عالمی ادارہ صحت نے کورونا کو عالمی وبا قرار دے دیا
اہم خبریں

عالمی ادارہ صحت نے کورونا کو عالمی وبا قرار دے دیا

ایڈیٹرمارچ 12, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
coronavirus map promo.jpg
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پیرس : عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریاسیس نے کہا ہے کہ ’کووڈ 19 ‘کورونا کو وبا میں شمار کیا جا سکتا ہے۔
عالمی ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے کورونا کی وجہ سے اتنے بڑے پیمانے پر وبا نہیں دیکھی۔
ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریایسس کا کہنا تھا کہ ’کورونا کا پھیلاؤ اور شدت خطرناک ہے۔ ہمیں وبا کے پھیلاؤ، اس کی شدت اور اس حوالے سے بے عملی پر تشویش ہے۔‘ ایران کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’ایران آلات کی کمی کے باجود کورونا پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔‘
ان کے مطابق کورونا سے نمٹنے کے لیے ایران کو مدد کی ضرورت ہے۔ ’ ایران اپنی بہترین کوشش کر رہا ہے اور ہم بھی ایران کے لیے مزید امداد یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کے مطابق ’ایران کو وائرس سے نمٹنے کے لیے مزید آلات اور ادویات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔‘
دوسری جانب جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے خبردار کیا ہے کہ ’کورونا سے جرمنی کی 60 سے 70 فیصد آبادی متاثر ہو سکتی ہے۔‘
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق مرکل نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ’کورونا وائرس کا کوئی علاج موجود نہیں اور ایسی صورت میں جب وائرس موجود ہو اور عوام کے پاس اس کا علاج نہ ہو تو 60 سے 70 فیصد آبادی متاثر ہو جائے گی۔‘
انڈیا نے کورونا وائرس کی وجہ سے تمام سیاحتی ویزے 15 اپریل تک معطل کردیے ہیں۔اے ایف پی کے مطابق حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤں کو روکنے کے لیے وائرس سے متاثرہ سات ممالک سے آنے والوں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
سیاحتی ویزوں کی معطلی کا آغاز 13 مارچ سے نافذ العمل ہوگا۔ بیان کے مطابق سفارتکاروں ، بین الاقوامی تنظیموں، ملازمت اور منصوبوں کے لیے ویزے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
انڈیا کے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلامیے کے مطابق چین، اٹلی، ایران، کوریا، فرانس، سپین یا جرمنی سے آنے والے یا ان ممالک سے ہوکر آنے والوں کو انڈیا آمد پر 15 دن کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔‘
کورونا سے 113 ممالک متاثر
خیال رہے کورونا وائرس سے اب تک دنیا کے 113 ممالک میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 554 ہوگئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دسمبر 2019 میں کورونا کی تشخیص کے بعد سے آج بدھ تک دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار 281 ہوگئی ہے۔
بدھ کے روز دنیا بھر میں اس وائرس کے 12 سو 14 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
چین، جہاں سے یہ وائرس پوری دنیا میں پھیلا، میں متاثرین کی تعداد 80 ہزار 778 ہو گئی ہے جب کہ تین ہزار 158 افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔
( بشکریہ : اردو نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

۔کورونا وائرس صحت عالمی ادارہ صحت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکورونا وائرس،پہلا انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹ منسوخ،متعدد دورے بھی ختم
Next Article ہد ہد پانی پوری۔۔گل نو خیز اختر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عطا ء الحق قاسمی کا کالم : دوستو میں ٹھیک ٹھاک ہوں

جون 6, 2025

پاکستان میں منکی پاکس کا چوتھا کیس سامنے آ گیا

ستمبر 1, 2024

آنکھوں کے جعلی انجیکشن سپلائی کرنے والا عارف والا سےگرفتار : ملتان میں دو مقدمےدرج

ستمبر 28, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم فروری 9, 2026
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا فروری 9, 2026
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ فروری 8, 2026
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم فروری 8, 2026
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ فروری 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.