Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»پنجاب»پنجاب کورونا سے سب سے زیادہ متاثر : پاکستان میں تعداد 1400 سے تجاوز
پنجاب

پنجاب کورونا سے سب سے زیادہ متاثر : پاکستان میں تعداد 1400 سے تجاوز

ایڈیٹرمارچ 28, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور :پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1415 ہو گئی ہے جبکہ 497 مصدقہ متاثرین کے ساتھ پنجاب پہلی بار ملک میں سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ بن گیا ہے
پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہے جن میں سے پانچ کا تعلق پنجاب، تین کا خیبر پختونخوا جبکہ ایک، ایک مریض سندھ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ہلاک ہوا ہے تاہم 25 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
ملک کے چاروں صوبوں کے علاوہ دارالحکومت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھی مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن ہے جبکہ ملک بھر میں فوج بھی تعینات ہے۔ حکومت نے چار اپریل تک ملک میں بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے جبکہ ملک بھر میں ٹرین آپریشن بھی 31 مارچ تک بند کر دیا گیا۔
کورونا وائرس کے لیے وفاقی وزارت قومی صحت میں قائم نینشل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتے کے روز بتایا گیا کہ چین سے آنے والی خصوصی امدادی پروازوں میں کورونا وائرس کے علاج کی مہارت رکھنے والے آٹھ ماہرین بھی پاکستان پہنچ رہے ہیں۔یہ چینی ڈاکٹر دو ہفتے تک پاکستان میں رہیں گے اور اس دوران پاکستانی طبی ماہرین کو اپنے تجربے کی روشنی میں مشاورت فراہم کریں گے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کا شکار افراد سے متعلق اعدادوشمار کے لیے ویب سائٹ کے مطابق کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 490 ہے۔سندھ میں 457 خیبرپختونخوا میں 180 بلوچستان میں 133، گلگت بلتستان میں 107 اسلام آباد میں 39 اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں دو مریض ہیں۔
ہفتے کو ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان عبدالستار کھوکھر کی جانب سے بتایا گیا کہ بینکاک میں پھنسے پاکستانی مسافروں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت پاکستان نے تھائی ایئرویز کو اسلام آنے کے لیے ایک فلائٹ آپریشن کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اسلام آباد کے لیے خصوصی پرواز ہوگی جس میں 175 کے قریب مسافر ہوں گے۔
خصوصی پرواز 28 مارچ کی رات 10 بج کر 10 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گی جہاں صحت کا عملہ مسافروں کی سکریننگ کو یقینی بنائے گا۔
پنجاب کے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 28 مارچ کی صبح تک صوبے میں کورونا کے 497 مصدقہ مریض موجود ہیں۔ صوبے میں کورونا سے اموات کی تعداد پانچ ہے جب کہ اب تک چار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سنیچر 28 مارچ کی صبح دس بجے تک کے اعدادوشمار کے مطابق ڈی جی خان سے207 زائرین، ملتان سے 46 زائرین، لاہورمیں 116 افراد، گجرات میں 51، گوجرانوالہ 9، جہلم 19 اور راولپنڈی میں 15 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ملتان شہر میں 3، فیصل آباد 9، منڈی بہاوالدین 4، ناروال 1، رحیم یار خان 1 اور سرگودھا میں 2 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اٹک اور بہاولنگر میں ایک ایک، میانوالی میں 2 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ننکانہ صاحب میں 2، خوشاب میں ایک، ڈی جی خان شہر میں 5 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کورونا وائرس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسلام آباد اور ملحقہ علاقے زلزلے سے لرز اٹھے
Next Article ڈیرہ غازی خان : ہاسٹل میں مقیم دو ڈاکٹر کوروناکا شکار ، ساتھیوں میں خوف و ہراس
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

ایم ایل ون منصوبے میں تاخیر، لاگت دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی

جون 14, 2023

ملیکہ بخاری نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی: ذرائع

مئی 25, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.